Tag: یتیم بچی

  • 9 مئی شہدا کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر معصوم یتیم بچی کی بلکتی ہوئی پکار

    9 مئی شہدا کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر معصوم یتیم بچی کی بلکتی ہوئی پکار

    9 مئی (یومِ سیاہ) شہدا کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر سپاہی عمران شہید کی معصوم یتیم بیٹی کی بلکتی ہوئی پکار اور دل دہلا دینے والے جذبات آنکھوں میں آنسو بھر دیتے ہیں۔

    سپاہی عمران شہید کی یتیم بیٹی اپنے دل کا حال سناتے ہوئے اشک بار ہو گئی، اشک بار آنکھوں سے اپنے بابا کو یاد کر کے شکوہ اور شر پسندوں کی جانب سے شہدا کی بے حرمتی پر گریہ کرتی رہی۔

    بیٹی نے کہا ’’جنھوں نے شہدا کی تصویروں کو جلایا، میرا ان سے سوال ہے کہ میرے شہید باپ اور تمام شہدا کا کیا قصور تھا، میرے بابا آپ لوگوں کے لیے شہید ہوئے اور میں یتیم ہو گئی۔‘‘

    سپاہی عمران شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے ابو سے پوچھوں گی کہ آپ نے ان لوگوں کے لیے جان دی جو آپ کی تصویروں کو جلاتے ہیں، جو آپ لوگوں سے محبت بھی نہیں کرتے، میں اپنے بابا کو کیا جواب دوں گی جن لوگوں کے لیے وہ شہید ہوئے وہ آپ کی تصویروں کو جلاتے ہیں۔‘‘

    بیٹی نے کہا ’’جب آپ لوگ ہی ملک کا ساتھ نہیں دیں گے تو یہ وطن تباہ ہو جائے گا، آپ کے پاس اس حرکت کی تلافی کے لیے کوئی جواب ہے؟‘‘

    بیٹی نے مزید کہا ’’میں یتیم ہوں، آپ کے پاس تو والدین اور بچے ہیں، میں پاکستان اور شہدائے پاکستان سے پیار کرتی ہوں، آپ بھی شہدا سے پیار کریں۔‘‘

  • شکارپور: 10 سال کی بچی سے شادی کرنے والا 40 سالہ شخص گرفتار

    شکارپور: 10 سال کی بچی سے شادی کرنے والا 40 سالہ شخص گرفتار

    شکارپور: صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں 10 سال کی معصوم بچی سے شادی کرنے والے 40 سال کے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک اور معصوم بچی پر ظلم ڈھانے کی مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی، دس سال کی بچی کے ساتھ چالیس سالہ شخص شادی کرنے جا رہا تھا۔

    رخصتی سے قبل ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، چالیس سالہ دلہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اور دس سالہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

    پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی نکاح خواں فرار ہو گیا، جب کہ دلہن بنائی جانے والی دس سالہ بچی رو رہی تھی، پولیس کے پہنچنے سے قبل اس کا نکاح پڑھایا جا چکا تھا۔

    معلوم ہوا ہے کہ دس سالہ بچی یتیم ہے، اور اس کی دادی نے مبینہ طور پر اسے ڈھائی لاکھ روپے میں چالیس سالہ شخص کو فروخت کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گھوٹکی: دو کم سن بچیوں کو ونی کرنے کا جرگہ، شریک ملزم گرفتار

    گرفتار شخص نے کہا کہ بچی کی عمر سولہ سترہ سال ہو گئی ہے، جب اس سے پوچھا گیا کہ دادی کے مطابق بچی کی عمر دس سال ہے تو اس نے کہا کہ اسے بھی دادی نے کہا تھا کہ بچی جوان ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں 8 جنوری کو جرگے نے 2 کم سن بچیوں کو ونی کر دیا تھا جس پر اے آر وائی نیوز نے خبر چلائی، جس کے بعد پولیس نے جرگے کے ایک شریک ملزم کو گرفتار کیا۔