Tag: یرغمال بنالیا

  • منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

    سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، تاہم اس دوران ملزمان نے انچارج سی آئی اے ٹیم  وحید مراد چانڈیو اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے کی کشمکش کے بعد بنوں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے وحید چانڈیو کو بازیاب کرا لیا۔

    بازیابی کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

    انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اغوا، تشدد اور منشیات سے متعلق الزامات شامل ہیں، اور علاقے میں منشیات فروسوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/anf-in-operation-drugs-seized/

  • برطرف ملازم کی دہشت انگیز کارروائی، منیلا کے مال میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

    برطرف ملازم کی دہشت انگیز کارروائی، منیلا کے مال میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

    منیلا: فلپائن کے دارلحکومت منیلا کے ایک مال میں سیکورٹی گارڈ نے دھاوا بول کر دہشت پھیلا دی، برطرف ملازم نے 30 افراد کو مال کے اندر یرغمال بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منیلا کے ایک مال سے ملازمت سے نکالے جانے والے سیکورٹی گارڈ نے غصے میں مال پر دھاوا بول دیا، سیکورٹی گارڈ نے تیس افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جب کہ فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے مال کے اندر اور باہر مال کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس نے مال میں موجود خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کو بہ حفاظت نکال لیا تاہم مسلح ملازم تاحال ایک انتظامی آفس کے اندر درجنوں لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس گرینیڈ بھی ہے۔

    مقامی میئر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مسلح شخص سے بات چیت کر رہے ہیں، سیکورٹی گارڈ اس بات پر غصے میں ہے کہ اسے مال کے اندر ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ اس نے اپنے سابق ملازم ساتھیوں کے ساتھ کانفرنس کال کرنے اور اپنے کام سے متعلق ایک مطالبہ بھی کیا ہے۔

    میئر کے مطابق لوگوں کو یرغمال بنانے والے سابق سیکورٹی گارڈ نے کھانا اور پانی بھی مانگا جس کے بعد وہ کچھ نرم پڑ گیا ہے۔