Tag: یرقان

  • یرقان میں مبتلا مریضوں کیلئے انتہائی فائدہ مند نسخے

    یرقان میں مبتلا مریضوں کیلئے انتہائی فائدہ مند نسخے

    انسانی جگر جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے ساتھ تمام ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتا ہے اور یرقان جگر کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون میں بیلیروبن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

    انسانی جسم میں جگر ہی خون میں پروٹین، چربی اور چینی کی سطح کو منظم کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والے زہر کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کرتا رہتا ہے لیکن جگر کی بہت سی بیماریاں بھی ہیں جن میں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور یرقان وغیر شامل ہیں، صحت مند رہنے کے لیے ان تمام بیماریوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

    یہاں ہم قارئین کیلئے کچھ بہترین جوسز کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو یرقان کے مریضوں کے لیے انتہائی مددگار ہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹرز بھی جگر کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے ایسی غذاؤں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جو جگر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں لیکن خدانخواستہ اگر آپ جوائنڈس یعنی یرقان میں مبتلا ہو جائیں تو چند سبزیوں اور مشروبات کے ذریعے اس بیماری سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    مولی کا جوس :
    روزانہ مولی کے پتوں کا رس نکال کر ایک گلاس پیا جائے تو یرقان کا علاج جلد ممکن ہے۔ اسے تیار کرنے کیلیے ایک بڑے سائز کی مولی کو پیس لیں اور اس کا رس نچوڑ لیں، یا مولی کے تازہ پتے پانی میں ابال لیں اور اسے چھان کر مریض کو پلائیں جو بے مفید ہے۔

    ٹماٹر کا جوس :
    ٹماٹر بھی انسان کے اندر خون بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے اندر لیوپیین موجود ہوتا ہے جو جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے، صبح کے وقت ٹماٹر کے جوس کا ایک گلاس نمک اور مرچ ملا کر پیا جائے تو یرقان کا علاج جلد کیا جا سکتا ہے۔

    لیموں کا رس:
    لیموں میں سوزش کی املاک موجود ہوتی ہیں جو جوائنڈس سے نجات حاصل کرنے کے لیے سودمند ہوتی ہیں اور یہ جگر کے خلیات کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھتا ہے اس لیے لیموں کا استعمال پیلیا سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سب سے آسان گھریلو ٹوٹکا ہے۔

    گنے کا رس :
    گنا ہاضمے کے لیے اچھا ہوتا ہے اور یہ جگر کے کام کو مزید بہتر بناتا ہے جب کہ روزانہ گنے کا ایک گلاس جوس پینے سے یرقان کا مریض تیزی سے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔

    آولہ کا جوس :
    آولہ کا جوس بھی ٹماٹر کے جوس کی طرح وٹامن سی اور دیگر ضروری غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے۔ یہ بیلیروبن سمیت زہریلے مادوں کو ہٹا کر جگر کے خلیوں کو صاف کرتا ہے، دن میں دو بار تازہ آولے کا رس پینے یا دھوپ میں خشک کئے ہوئے آولے کا پاؤڈر استعمال کرنے سے یرقان کی بیماری تیزی سے دور ہوتی ہے۔

    چھاچھ :
    چھاچھ جسم میں کسی قسم کی چربی نہیں بناتا اس لیے یہ بھی ہاضمے کے لیے ایک بہترین مشروب ہے جس پر نمک اور کالی مرچ اور زیرے کی ایک چٹکی ڈال کر روزنہ پینے سے یرقان کے مریض کو اس بیماری سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔

  • یرقان کی علامات سے آگاہی حاصل کریں

    یرقان کی علامات سے آگاہی حاصل کریں

    یرقان یوں تو بچوں کی بیماری ہے لیکن کوئی بھی شخص عمر کے کسی بھی حصہ میں اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔ یرقان جگر میں خرابی کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

    یرقان کی کچھ علامات ہوتی ہیں جن سے واقفیت حاصل کرنی ضروری ہے تاکہ اس مرض کا فوری تدارک کیا جاسکے۔ آئیے یہ علامات جانیں۔

    جلد اور آنکھوں کی پیلاہٹ

    یرقان میں آنکھوں کا سفید حصہ اور جلد پیلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ پیلاہٹ کا شکار ہے تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    تھکاوٹ

    یرقان کی صورت میں آپ جلدی تھک سکتے ہیں۔ اگر آپ تھوڑا سا کام کرکے بھی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تو یہ یرقان کی ایک علامت ہے۔

    پیٹ میں درد

    یرقان کا شکار مریض اکثر و بیشتر پیٹ درد کی شکایت کرتے ہیں۔

    بھوک اور وزن میں کمی

    یرقان کا شکار افراد کو بھوک لگنا کم ہوجاتی ہے جس کے باعث ان کا وزن تیزی سے گھٹنے لگتا ہے۔

    متلی/الٹی کی شکایت

    اگر آپ کو کھانا دیکھ کر یا کھا کر متلی یا الٹی محسوس ہوتی ہے تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ یرقان کی واضح علامت ہے۔

    ان علامات کی بدولت آپ اپنے آس پاس موجود افراد میں بھی یرقان کی تشخیص کر سکتے ہیں۔

  • یہ 5 علامات یرقان کی طرف اشارہ کریں

    یہ 5 علامات یرقان کی طرف اشارہ کریں

    یرقان یوں تو بچوں کی بیماری ہے لیکن کوئی بھی شخص عمر کے کسی بھی حصہ میں اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔

    یرقان جگر میں خرابی کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ یرقان کی کچھ علامات ہوتی ہیں جن سے واقفیت حاصل کرنی ضروری ہے تاکہ اس مرض کا فوری تدارک کیا جاسکے۔


    جلد اور آنکھوں کی پیلاہٹ

    h6

    یرقان میں آنکھوں کا سفید حصہ اور جلد پیلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ پیلاہٹ کا شکار ہے تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔


    تھکاوٹ

    h7

    یرقان کی صورت میں آپ جلدی تھک سکتے ہیں۔ اگر آپ تھوڑا سا کام کرکے بھی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تو یہ یرقان کی ایک علامت ہے۔


    پیٹ میں درد

    h4

    یرقان کا شکار مریض اکثر و بیشتر پیٹ درد کی شکایت کرتے ہیں۔


    بھوک اور وزن میں کمیh2

    یرقان کا شکار افراد کو بھوک لگنا کم ہوجاتی ہے جس کے باعث ان کا وزن تیزی سے گھٹنے لگتا ہے۔


    متلی/الٹی کی شکایت

    h3

    اگر آپ کو کھانا دیکھ کر یا کھا کر متلی یا الٹی محسوس ہوتی ہے تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ یرقان کی واضح علامت ہے۔

    ان علامات کی بدولت آپ اپنے آس پاس موجود افراد میں یرقان کی تشخیص کر سکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔