Tag: یزویندرا چاہل

  • یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اہلیہ اداکارہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

    جج نے اس موقع پر ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے تھے۔

    کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

    عدالت نے تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا یا۔ واضح رہے کہ جوڑا دسمبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

  • طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل نے طلاق کی افواہیں کے درمیان معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل جو ان دنوں اپنی اہلیہ کوریوگرافر اور رئیلٹی شو کنٹسٹنٹ دھناشری ورما سے علحیدگی کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی زد میں ہیں۔

    انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    اس پوسٹ میں بحران اور پریشانی کے دوران خاموشی کی طاقت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

    کرکٹر کی اس پوسٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے اور زیادہ زور پکڑ لیا ہے کہ ممکنہ طور پر انھوں نے اپنی اہلیہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں کا جواب دیا ہے۔

    یزویندرا نے یونانی فلسفی سقراط کا قول لکھا ہے کہ خاموشی ان لوگوں کےلیے ایک ایسا راگ ہے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔

    یزویندرا چاہل

     اگرچہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما نے ان افواہوں پر براہ راست کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے، لیکن چاہل کی پوسٹ نے ان کے مشکل وقت میں خاموشی برقرار رکھنے کا اشارہ ضرور دیا ہے۔

    یزویندرا چاہل نے ممبئی بیسڈ کوریوگرافر اور یوٹیوبر دھنوشری ورما نے دسمبر 2020 میں شادی کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ تناشا اسٹینکووچ نے علیحدگی اختیار کرلی، دونوں کا ایک بیٹا اگستیا بھی ہے۔

  • کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اسپنر اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی حذف کردی ہیں، مگر ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف اَن فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ لی گئی تصاویر ضائع نہیں کیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں سچ ہیں اور دونوں علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی واضح وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم دونوں نے الگ ہو کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

    واضح رہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں 2023ء میں آنا شروع ہوئی تھیں۔ جبکہ دونوں دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔