Tag: یزویندر چہل

  • یزویندر چہل کے منہ پر ٹیپ لگا کر کمرے میں ہی بھول گئے

    یزویندر چہل کے منہ پر ٹیپ لگا کر کمرے میں ہی بھول گئے

    بھارتی کرکٹر یزویندر چہل نے آئی پی ایل کے ابتدائی مرحلے میں کچھ مشکل دن برداشت کیے ہیں خاص طور پر جب وہ ممبئی انڈینز میں اینڈریو سائمنڈز اور جیمز فرینکلن کے ساتھ تھے۔

    کچھ سال قبل چہل نے اس بارے میں بتایا تھا کہ کس طرح انہیں تفریح کے لیے ٹیم کے ساتھیوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا۔

    چہل ان دنوں نوجوان تھے جو ٹیم میں واپسی کی امید کررہے تھے جب 2011 میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، چہل نے اپنی گزشتہ ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح سائمنڈز اور جیمز فرینکلن نے انہیں باندھا اور منہ پر ٹیپ لگائی اور راتوں رات کمرے میں چھوڑ دیا۔

    یہ سب کچھ 2011 میں چنئی کے ایک ہوٹل میں چیمپئنز لیگ جیتنے کے بعد ہوا تھا۔

    میں ان کے ساتھ تھا جب سائمنڈز اور فرینکلن نے میری ٹانگیں باندھ دیں اور کہا اب تمہیں کھولنا ہے، وہ اتنی مستی میں تھے کہ میرے منہ پر ٹیپ لگا کر میرے بارے میں سب کچھ بھول گئے۔ پارٹی ختم ہوئی اور صبح جب ایک کلینر آیا تو اس نے مجھے دیکھ کر مجھے آزاد کیا۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سائمنڈز اور فرینکلن نے صبح ان سے معافی مانگی جواب میں چہل نے کہا کہ نہیں، انہوں نے کبھی کبھی کہا کہ جب وہ ’جوس‘ اتنا پیتے ہیں تو اسے سنبھال نہیں پاتے اور انہیں کچھ یاد نہیں رہتا۔

    علاوہ ازیں چہل نے بتایا کہ 2013 میں جب وہ ہوٹل کے کمرے کی بالکونی سے ایک ساتھی کے لٹکانے کی وجہ سے بیہوش ہوگئے تھے۔

    چہل نے روی چندرن ایشون کو بتایا کہ ہمارا بنگلورو میں میچ تھا اور اس کے بعد محفل ہونی تھی تو وہاں ایک کھلاڑی تھا جو بہت نشے میں تھا، میں اس کا نام نہیں لوں گا اس نے مجھے بلایا اور باہر لے گیا، اس نے مجھے بالکونی سے باہر لٹکا دیا، میں نے اسے پکڑ رکھا تھا۔

  • طلاق کی افواہیں، یزویندرا چہل کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    طلاق کی افواہیں، یزویندرا چہل کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    طلاق کی افواہیں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے زیر گردش ہیں اب کرکٹر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    چہل نے 22 دسمبر 2020 کو یوٹیوبر، ڈانس کوریوگرافر دھناشری سے شادی کی اور اسی سال اگست میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔

    طلاق کی افواہیں بیچ یزویندرا چہل نے لکھا کہ ’حقیقی محبت نایاب ہے، ہائے میرا نام ’نایاب‘ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yuzvendra Chahal (@yuzi_chahal23)

    اس سے قبل چہل نے معنی خیز پوسٹ میں لکھا کہ ’خاموشی ایک گہرا راگ ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔‘

    اس سے قبل دھناشری نے اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ کچھ دن میرے اور میرے خاندان کے لیے ناقابل یقین حد تک سخت رہے ہیں۔ بے بنیاد تحریر، حقائق کی جانچ سے عاری، اور نفرت پھیلانے والے بے چہرہ ٹرولز کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانا واقعی پریشان کن ہے۔

    یزویندر اچہل نے بھارت کے لیے 121 ون ڈے اور 96 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

    واضح رہے کہ چاہل نے اگست 2023 سے کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کی۔ حال ہی میں ہندوستان کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی بی سی سی آئی اور ٹیم انڈیا کی انتظامیہ پر بغیر کسی واضح وجہ کے چاہل کے کیریئر کو "ختم” کرنے کا الزام لگایا تھا۔