Tag: یشسوی جیسوال

  • یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر بھارتی لیجنڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

    یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر بھارتی لیجنڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

    انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں یشسوی جیسوال سنچری جڑتے ہوئے سابق کرکٹر روی شاستری سے آگے نکل گئے۔

    بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال 24ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی چھٹی سنچری مکمل کی جب انھوں نے پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری بنائی، انھوں نے 164 بالز پر 118 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    اوول میں سنچری کے ساتھ، جیسوال 24 سال کے ہونے سے پہلے ہی بھارت کے لیے ٹیسٹ میچوں میں پانچ سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔

    بھارتی اوپنر نے 24 سال کی عمر سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرا نمبر حاصل کرلیا ہے، ٹنڈولکر 11 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    ٹنڈولکر کے بعد 6 سنچریاں اسکور کرتے ہوئے جیسوال اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، روی شاستری اور دلیپ وینگسارکر 5،5 سنچریوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ جیسوال کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت کے لیے آخری ٹیسٹ جیتنے اور سیریز میں ڈرا کرنے کا سنہری موقع پیدا ہوگیا ہے کیوں مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 396 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔

    https://urdu.arynews.tv/indvsaus-yashasvi-jaiswal-creates-history/

  • جیسوال آؤٹ تھے یا ناٹ آؤٹ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    جیسوال آؤٹ تھے یا ناٹ آؤٹ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی اوپنر جیسوال کا کیچ متنازع ہوگیا جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

    بھارتی اوپنر جیسوال کا کیچ آؤٹ درست فیصلہ تھا یا نہیں، آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا لیکن تھرڈ امپائر بنگلادیش کے شرف الدولہ نے گیند کا رخ بدل جانے پر اسے آؤٹ قرار دے دیا۔

    بھارتی روہت شرما کا کہنا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے جیسوال نے گیند ٹچ کی تھی۔

    سابق امپائر سائمن ٹافل نے کہا کہ گیند کا رخ بدلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ گیند بلے سے یا گلوز سے لگی تھی۔

    سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ ’آپٹیکل الیوژن‘ سے زیادہ کچھ نہیں تھا میچ کے آخری 4 منٹ میں جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے امپائر اور میچ ریفری کے درمیان بحث ہونی چاہیے، انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی سوال اٹھایا۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کیچ پر بحث شروع کردی گئی ہے کئی صارفین اسے آؤٹ قرار دے رہے ہیں تو کئی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط کہہ رہے ہیں۔

    میلبرن میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو  184 رنز سے شکست دے دی۔

    340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

  • جیسوال کو آؤٹ کرنے کیلیے کیا پلان بنایا تھا؟ اسٹارک نے بتا دیا

    جیسوال کو آؤٹ کرنے کیلیے کیا پلان بنایا تھا؟ اسٹارک نے بتا دیا

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرنے کے لیے بنایا گیا پلان بتا دیا۔

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

    نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تاہم میچ کے بعد جب مچل اسٹارک سے ان سے پلان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص پلان نہیں تھا بس گیند کو اسٹمپس اور پیڈ پر مارنا تھا۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ ابتدائی اوور پر ہمیشہ سے ہی اسٹمپ کو نشانہ بنانا میرا طریقہ ہے۔

    مچل اسٹارک نے کہا کہ میرا مقصد اسٹمپ پر حملہ کرنا اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے، یہ بڑا ٹیسٹ میچ اور بڑی سیریز ہے۔

  • اشیش نہرا نے ویرات کوہلی اور روہت شرما پر بڑا الزام عائد کردیا

    اشیش نہرا نے ویرات کوہلی اور روہت شرما پر بڑا الزام عائد کردیا

    سابق بھارتی کرکٹر اشیش نہرا کا کہنا ہے کہ اگر محدود اوورز سے کوہلی، روہت ریٹائر نہ ہوتے تو یشسوی کا اسٹروک پلے صرف نیٹس میں دیکھنے کو ملتا۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کا نمبر بطور اوپنر آچکا ہے اور وہ اپنی پرفارمنس سے سابق کرکٹرز کی تعریفیں بھی سمیٹ رہے ہیں، اشیش نہرا بھی ان کے شاٹس کے متعرف نظر آتے ہیں۔

    اشیش نہرا نے سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ اجے جدیجا نے پوچھا تھا کہ جب ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی اور روہت شرما اوپنر تھے تو کیا فرق تھا، میرے مطابق صرف ایک فرق تھا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ویرات اور روہت اب بھی اس فارمیٹ میں کھیل رہے ہوتے تو ہم نے میچز میں یشسوی جیسوال کے جو بھی اسٹروک دیکھے وہ ہم نیٹ میں دیکھ رہے ہوتے، ہم نے یہ میچ میں اس لیے دیکھے کہ اب ویرات اور کوہلی اس پوزیشن پر وہاں نہیں ہیں۔

    جیسوال نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 93 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انھوں نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ جیسوال کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کو ایک نئی زندگی مل گئی ہے، وہ شبمن گل کے ساتھ مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کے لیے اوپننگ کررہے ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے لیے یہی جوڑی اننگز کا آغاز کرے گی۔

  • یشسوی جیسوال نے بھارتی ٹیم سے شبمن گل کو کس طرح نکالا؟

    یشسوی جیسوال نے بھارتی ٹیم سے شبمن گل کو کس طرح نکالا؟

    بھارتی سلیکشن کمیٹی نے حیرت انگیز طور پر نامور بیٹر شبمن گل کی جگہ نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

    ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار سنچری بنانے سے پہلے یشسوی جیسوال کا انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں سفر کچھ خاص نہیں رہا تھا۔ بھارتی اوپنر نے نئے سیزن کے پہلے آٹھ میچوں میں صرف 129 رنز بنائے تھے۔

    تاہم بھارتی سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کی سلیکشن کے لیے آئی پی ایل کی فارم کو اتنی اہمیت نہ دی اور راجستھان رائلز کے اوپنر جیسوال کو شبمن گل پر ترجیح دی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، شیوم دوبے اور سنجو سیمسن جیسے پلییئرز بھی بھارتی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    گزشتہ سیزن کے اورنج کیپ کے فاتح، گجرات ٹائٹنز کے اوپنر شبمن گل بھارتی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ اس سیزن میں گل اورنج کیپ اسٹینڈنگ میں 13ویں نمبر پر ہیں۔

    جی ٹی کے کپتان نے آئی پی ایل 2024 میں 10 میچوں میں 320 رنز بنائے ہیں جبکہ اوپنر جیسوال جو کہ اورنج کیپ اسٹینڈنگ میں 26 ویں نمبر پر ہیں انھوں نے اس سیزن میں نو میچوں میں 249 رنز بنائے ہیں۔

    تاہم آئی پی ایل 2024 میں کچھ اتنی خاص کارکردگی نہ ہونے کے باوجود قوی امکانات تھے کہ جیسوال کو ٹی ٹوئنتی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹاپ آرڈر میں کوہلی کے ساتھ شامل کیا جائے گا کیوں کہ سلیکٹرز ٹاپ آرڈر میں ایک لیفٹ ہینڈ بیٹر کو رکھنے کے خواہشمند تھے۔

    واضح رہے کہ اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، شبمن گل کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

  • یشسوی جیسوال نے میرا ورلڈ ریکارڈ نہیں توڑا، وسیم اکرم

    یشسوی جیسوال نے میرا ورلڈ ریکارڈ نہیں توڑا، وسیم اکرم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال نے میرا ریکارڈ نہیں توڑا۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا میرا ریکارڈ نہیں ٹوٹا، اس ریکارڈ کو یشسوی جیسوال نے برابر کیا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ لوگ بہت کہتے ہیں کہ میں نے یہ اننگز زمبابوے کے خلاف کھیلی لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں بیٹنگ کرنے کے لیے گیا تو ہمارا اسکور 6 وکٹوں پر 170 رنز تھا۔

    دنیا کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے زمبابوے کے خلاف 1996 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 363 گیندوں پر 257 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔ پاکستان اس اننگز کی بدولت 553 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا۔

    تاہم پاکستان اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی اپنے نام نہیں کرسکا تھا۔ زمبابوین ٹیم شیخوپورہ اسٹیڈیم میں ہونے والا مقابلہ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 214 رنز بنائے تھے اور ان کی اننگز میں 12 چھکے بھی شامل تھے۔

    انھوں نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی جانب گے ایک ٹیسٹ اننگز میں لگائے گئے 12 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

  • یشسوی نے لگاتار دو ڈبل سنچری کے بعد نہایت قیمی فلیٹ خرید لیا!

    یشسوی نے لگاتار دو ڈبل سنچری کے بعد نہایت قیمی فلیٹ خرید لیا!

    بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے لگاتار دو ڈبل سنچری جڑنے کے بعد ممبئی میں نہایت قیمی فلیٹ بھی خرید لیا ہے۔

    یشسوی نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کسی خاص پس منظر کے ساتھ نہیں کیا تھا لیکن ان کی بے مثال کارکردگی اور محنت نے آج انھیں اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے مبینہ طور پر ممبئی میں ایک قیمتی اپارٹمنٹ خریدا لیا ہے۔

    رئیل اسٹیٹ ڈیٹابیس پلیٹ فارم زاپکی کے ذریعے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق، نوجوان بھارتی اوپنر نے فلیٹ خریدنے کے لیے 5 کروڑ 38 لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے ہیں۔

    باندرہ ایسٹ، ممبئی میں ٹین بی کے سی پروجیکٹ میں واقع فلیٹ کا رقبہ 1,110 اسکوائر فٹ ہے جبکہ جیسوال کے زیر تعمیر فلیٹ کی خریداری کا معاہدہ 7 جنوری 2024 کو رجسٹرہوا تھا۔

    تاہم، پراجیکٹ کے بلڈر، اڈانی ریئلٹی کی جانب سے اس لین دین کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 22 سالہ پلیئر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی مسلسل عمدہ کارکردگی سے شائقین کے ساتھ ساتھ ماہرین کو بھی متاثر کررہے ہیں۔

    جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے، کسی اور بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ان سے زیادہ رنز نہیں بنائے۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ میچوں کی سیریز میں، جیسوال نے لگاتار ڈبل سنچریاں بناتے ہوئے اپنی فارم دکھائی ہے ۔انھوں نے چھ اننگز میں 109 کی اوسط سے 545 رنز بنائے ہیں۔

  • یشسوی جیسوال نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

    یشسوی جیسوال نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

    کم عمر میں ہی دوسری بار ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف اس سیریز میں نوجوان یشسوی نے اپنے کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ انھوں نے اس اننگز کے دوران 12 چھکے لگائے اور ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ سکسز لگانے کا پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا.

    وسیم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ یشسوی اتنی کم عمری میں دوسری ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس اننگز میں بھارتی اوپنر نے جیمز اینڈرسین کو تین بالز پر تین چھکے بھی لگائے۔

    اس فہرست میں سر ڈان بریڈمین بھی شامل ہیں جنھوں نے 21 سال 318 دن کی عمر میں دوسری ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ بھارتی ونود کامبلی نے 21 سال 54 دن کی عمر میں دو بار ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    انھوں نے ایک سیریز کے دوران 20 سے زائد چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سیریز میں ایک بیٹر نے 20 سے زائد چھکے لگائیں ہو۔

    یشسوی جیسوال بڑے اسکور کے لیے اپنی بھوک کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر اننگز کتنی اہم ہوتی ہے اور اسی لیے میں پریکٹس میں سخت محنت کرتا ہوں اور ہر اننگز میرے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

    نوجوان بیٹر نے کہا کہ روہت بھائی اور جڈیجا بھائی نے جس طرح سے پہلی اننگز میں بیٹنگ کی، اس نے مجھے بہت حوصلہ دیا۔ وہ واقعی ہر سیشن کے لحاظ سے کھیل رہے تھے۔

    اس دوران ڈریسنگ روم کے اندر میں سوچتا رہا کہ جب میں پچ پر جاؤں گا تو مجھے بھی اسی طرح بیٹنگ کرنا ہوگی۔ مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ بڑے پلیئز کو بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے دیکھنا ناقابل یقین ہے۔

  • بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی کی ڈبل سنچری پر الیسٹر کک نے کیا کہا؟

    بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی کی ڈبل سنچری پر الیسٹر کک نے کیا کہا؟

    سابق انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    وشاکاپٹنم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک میچور بیٹر کی طرح انگلش بولر کا سامنا کرتے ہوئے اپنی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی۔

    انگلش بولنگ اٹیک کی طرف سے درپیش چیلنجز کے باوجود یشسوی نے کافی عمدہ بیٹنگ کی جس پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

    الیسٹر کک نے کہا کہ جیسوال نے اس وقت سنچری اسکور کی جب ٹیم کو ضرورت تھی۔ یہ ان کی 22 سال کی عمر سے قطع نظر ایک ذمہ دارانہ اور مہارت سے بھرپور شاندار اننگز تھی۔

    بھارت کی ٹیم ایک اچھی وکٹ پر مشکلات کا شکار تھی 6 کھلاڑیوں نے مل کر 158 رنز بنائے اور یشسوی نے اکیلے بڑی اننگز کھیلی۔

    کک کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ان کی بلے بازی کو نکال دیں تو ایک بار پھر انڈین بیٹر بری طرح ڈھیر ہوچکے تھے۔ اگر انگلینڈ کے بولرز انھیں بیٹ سے دور بال کرتے تو بہتر ہوسکتا تھا مگر اس میں رسک بھی زیادہ تھا۔

    واضح رہے کہ اپنے ملک میں یہ بھارتی نوجوان اوپنر یشوی جیسوال کی پہلی اور مجموعی طور پر دوسری سنچری ہے جو کہ بطور مضبوط ٹیسٹ بیٹر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبیو پر انھوں نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • بھارتی کرکٹر کا ٹینٹ میں رہائش سے لے کر شاندار فلیٹ خریدنے تک کا سفر

    بھارتی کرکٹر کا ٹینٹ میں رہائش سے لے کر شاندار فلیٹ خریدنے تک کا سفر

    یشسوی جیسوال بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ابھرتے ہوئے بیٹر ہیں جنھوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں یادگار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنچری اسکور کی، انھوں نے حال ہی میں شاندار نیا فلیٹ خریدا ہے۔

    یشسوی کے بھائی نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ میرا بھائی ٹینٹ میں سوتا تھا اور پانی پوری بیچتا تھا، وہ انڈین پریمیئر لیگ درخت پر چڑھ کر دیکھتا تھا، اس نے یہاں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

    ممبئی میں 5 کمروں کا شاندار فلیٹ خریدنے والے نوجوان کرکٹر کے بھائی کا کہنا تھا کہ نیا فلیٹ خریدنے کے بعد وہ بار بار ہمیں نئے گھر میں شفٹ ہونے کا کہہ رہا تھا، اس کی یہ بہت بڑی خواہش تھی کہ خود کا گھر ہو کیوں کہ وہ ممبئی جیسے شہر میں اپنا چھت ہونے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے.

    واضح رہے کہ ڈومنیکا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 21 سالہ یشسوی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف 171 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ڈیبیو کو یادگار بنایا جس میں وہ پلیئر آف دی میچ کے بھی حقدار ٹھہرے۔

    یہ کسی بھی بھارتی کرکٹر کی جانب سے حاصل کیا گیا آٹھو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ہے جو اس نے ڈیبیو پر اپنے نام کیا ہے۔