Tag: یشما گل

  • ہانیہ اور یشما کی وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    ہانیہ اور یشما کی وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوستیں ہیں جنہیں اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ ملتے جلتے اور ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاتا ہے جبکہ دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ہی وقت میں کیا تھا۔

    اداکارہ یشما گل اور ہانیہ عامر دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو مذاق میں انگوٹھی پہناتی نظر آرہی ہیں جبکہ یشما یہ کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ اب ہانیہ میری ہیں۔

    یہ ویڈیو جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی، ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ یشما ہانیہ کے ساتھ رہنے کی بہت کوشش کر رہی ہے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہر جگہ شروع ہوجاتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/hania-aamir-gifts-yashma-gill/

  • ہانیہ عامر نے اپنی ’ایشوریا‘ یشما گل کو دیدی

    ہانیہ عامر نے اپنی ’ایشوریا‘ یشما گل کو دیدی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست و اداکارہ یشما گل کو ایک پالتو جانور تحفے میں دیدیا۔

    اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوستیں ہیں جنہیں اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ ملتے جلتے اور ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاتا ہے۔

    یشما گِل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ نے یشما کو ایک بلی تحفے میں دی ہے، ہانیہ عامر نے اس بلی کا نام ’ایشوریا‘ رکھا ہے۔

    یشما گِل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے پالتو کتے ’جو جو‘ کے مرنے کا ذکر اور ’ایشوریا‘ کے ملنے کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پشما نے کیپشن میں لکھا کہ جوجو کے جانے کے بعد میں بکھر گئی تھی اور صدمے میں تھی، اگرچہ یہ درد کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا ہے، لیکن میری سب سے اچھی دوست، میری بہن نے غم کو کم کرنے کے لیے جو کچھ کیا یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری زندگی میں ایسے خوبصورت لوگ ہیں۔

  • یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل اداکاری کے علاوہ بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کو مختلف ویڈیوز میں ریکٹ لیے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یشما گِل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں نے کیا اپلوڈ کیا ہے، لیکن میں معافی چاہتی ہوں کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ڈانس پریکٹس میں مصروف تھی‘۔

    یاد رہے کہ یشما گِل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی معصومیت اور دلکش ادائیگی نے جلد ہی ان کو ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

    واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

  • یشما گل کی سرجری، دعاؤں کی اپیل

    یشما گل کی سرجری، دعاؤں کی اپیل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے اسپتال سے تصویر شیئر کی جس پر مداح ان کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ یشما گل نے اسپتال کے بستر سے تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنی خیریت کی اطلاع دی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کی مختصر سرجری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

    بعدازاں یشما گل نے ایک اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خیریت کی اطلاع دی اور بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب صحت یاب ہیں۔

    یشما گل

    انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا ہوا تھا اور کس وجہ سے انہیں سرجری کروانی پڑی۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں یشما گل نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کے دور میں عمر سے زیادہ ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغی صحت پر بوجھ پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے ڈپریشن تھا ان دنوں میں اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتی تھی، اس وقت مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ پر کسی نے جادو کردیا ہے، نظر ہے یا مجھ پر جن آگیا ہے، میں نے علاج کے لیے ہر نسخہ آزمایا۔

    یشما گل کا کہنا تھا کہ میں 20 سال کی عمر میں ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی۔

  • یشما گل بھی فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئی، ویڈیو وائرل

    یشما گل بھی فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئی، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل بھی ہالی وڈ فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اے آر وائی ڈیجیٹل کے  ڈرامہ پیار کے صدقے کی مشہور اداکارہ یشما کی ویڈیو کے چرچے ہیں، ویڈیو میں انہیں پنک  کلر کے منفرد لباس میں رقص کرنے ہوئے دیکھا جاسکتا یہے۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام پر ریلیز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تم پہلی بار میں دیوانہ کرگئے‘‘ ان کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ یشما گل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، کنزا ہاشمی، منسا ملک، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی، گل رعنا، فہد شیخ، مہوش قریشی ودیگر شامل تھے۔

    یشما سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

  • ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی، یشما گل

    ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی، یشما گل

    پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں جب مجھے ڈپریشن تھا تو مجھے لگتا تھا کہ کسی نے مجھ پر جادو کردیا ہے یہاں تک کہ میں ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور خواتین کی خودمختاری کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ۔

    یشما گل نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں عمر سے زیادہ ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغی صحت پر بوجھ پڑتا ہے۔

    یشما نے کہا کہ جب مجھے ڈپریشن تھا ان دنوں میں اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتی تھی، اس وقت مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ پر کسی نے جادو کردیا ہے، نظر ہے یا مجھ پر جن آگیا ہے، میں نے علاج کے لیے ہر نسخہ آزمایا۔

    یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

    انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ میں نے ڈپریشن پر اپنا روحانی علاج کرنے کی بھی کوشش کی لیکن آخر میں ڈاکٹر کی دی ہوئی ادویات کا ہی استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ کی ریسرچ میں دیکھا کہ نظر کے اثرات اور ڈپریشن کے اثرات میں بہت زیادہ مّماثلت پائی جاتی ہے۔

    یشما گل کا کہنا تھا کہ نظر کے اثرات میں انسان بے امیدی اور ڈپریشن اور خودکشی کرنے کا سوچتا ہے، میری زندگی میں بھی ایسا وقت آیا تھا جب میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا لیکن میرا ایمان پختہ تھا جس کی وجہ سے میں ڈپریشن سے خود کو نکالنے میں کامیاب رہی۔

  • یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

    یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ یشما گل کی مغربی لباس میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی تصاویر پر تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق یشما گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں یشما نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ بالکونی میں لی گئی تصاویر میں پس منظر میں آسمان اور خوبصورت بادل بھی واضح ہیں۔

    مداحوں نے یشما کی تصاویر کو خاصا پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔