Tag: یشمیرا جان

  • یشمیرا جان کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

    یشمیرا جان کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شبیر جان اور فریدہ شبیر کی صاحبزادی یشمیرا جان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    اداکارہ یشمیرا جان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور یہ ان کا آخری ڈرامہ بھی ہے۔

    یشمیرا جان نے ہدایت کار و اداکار یاسر نواز کے ساتھ ویڈیو میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

    یاسر نواز نے وائرل ویڈیو میں یشمیرا جان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ اور بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’غیر‘ اداکارہ کا آخری ڈرامہ ہے کیونکہ ان کا نکاح ہوچکا ہے اور بہت جلد رخصتی بھی ہوجائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    یشمیرا جان کہتی ہیں کہ میں اداکاری اس لیے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ شادی کے بعد اپنی اعلیٰ تعلیم اورگھر کی ذمہ داریوں پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میری جس خاندان میں شادی ہوئی ہے ان کی معاشی صورتحال بہت اچھی ہے تو مجھے کام کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔

    واضح رہے کہ یشمیرا جان کا نکاح ڈاکٹر رامش بن عامر سے رواں برس ہوا تھا۔

    اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن کے دیگر کرداروں میں اشنا شاہ، اسامہ خان، عدیل حسین صبا حمید ودیگر شامل ہیں، ڈرامے کے ہدایت کار یاسر نواز ہیں اور اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

  • اداکاری کا بچپن سے شوق تھا، یشمیرا جان

    اداکاری کا بچپن سے شوق تھا، یشمیرا جان

    تجربہ کار اداکار شبیر جان کی بیٹی یشمیرا نے اداکاری سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ میں جویریہ اور سعود قاسمی اور فریدہ اور شبیر جان اپنے بچوں کے ساتھ میزبان ندا یاسر کے مہمان بنے۔

    جہاں میزبان ندا یاسر نے  یشمیرا جان سے پوچھا کہ ان کے شوبز کیریئر کو کس چیز نے آگے بڑھایا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رہا ہے۔‘‘

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے والدین یا دوستوں کے ساتھ یہ بات بتانے کی ہمت نہیں ہوئی کہ میں ایک اداکار بننا چاہتا ہوں جیسے جیسے میں بڑی ہوئی، اردگرد کے لوگ مجھے کہتے تھے کہ آپ کو اسے انڈسٹری میں موقع دینا چاہیے جس کے بعد مجھے ان سے بات کرنے کی ہمت ہوئی۔

    یشمیرا جان کا کہنا تھا کہ شوبز کے لیے اپنے والد سے اجازت لینا بڑی بات نہیں تھی وہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ جو چاہو کرو تاہم میری امی ہمیشہ میرے مستقبل کے بارے میں فکر مند رہتی ہے۔

    شو میں موجود جویریہ اور سعود قاسمی کی بیٹی جنت نے بتایا کہ انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اس کے بجائے نفسیات کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 سالہ یشمیرا معروف اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بڑی بیٹی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنے والد کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے اداکاری کا آغاز کیا۔