Tag: یشونت سنہا

  • سابق بھارتی وزیر خارجہ  کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات

    سابق بھارتی وزیر خارجہ کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات

    نئی دہلی : سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندورکی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظرعام پر آگئے۔

    سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندورکی ناکامی پر ہوشرباانکشافات سامنے آئے ، جس میں انھوں نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھائے۔

    سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے ناکامی چھپانے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپا کر قوم کوگمراہ کر رہی ہے، مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی۔

    سابق بھارتی وزیر نے کہا کہ مودی، امیت شاہ، جے شنکر اور اجیت دوول کو سفارتکاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پراستعفیٰ دینا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سندورکی ناکامی پرسوال کرنےوالاآج بھارت میں غدارکہلاتاہے، عوام کو حقائق بتانے کی بجائے مودی سرکارمکمل خاموش ہے۔

    سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی، مودی اوربی جے پی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں۔

  • سابق بھارتی وائس ایئرمارشل کا مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کا اعتراف

    سابق بھارتی وائس ایئرمارشل کا مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کا اعتراف

    نئی دہلی: سابق بھارتی وائس ایئر مارشل کپل کاک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کا درد سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل کپل کاک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یخ بستہ جیل ہے، 80 لاکھ کشمیری یخ بستہ قید میں ہیں، صورت حال نارمل کیسے کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کے درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

    سابق بھارتی وزیر خاجہ یشونت سنہا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل نہیں، ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی دیکھا ساری دکانیں بند ہیں، کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فون اور انٹرنیٹ پر پابندی ہے۔

    16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، 111 ویں روز بھی وادی میں لاک ڈاؤن نے زندگی معطل کیے رکھی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کرسکے، کرفیو کے باعث مسلمان جمعے کی نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں، بھارتی ظالم فوج مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی۔