Tag: یش راج مکھاٹے

  • یش راج مکھاٹے نے کیرتھی سریش کے ’ڈوسا‘ بیان پر مزاحیہ گانا بنا لیا

    یش راج مکھاٹے نے کیرتھی سریش کے ’ڈوسا‘ بیان پر مزاحیہ گانا بنا لیا

    یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے اداکارہ کیرتھی سریش کے ڈوسا سے متعلق بیان پر گانا بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یش راج مکھاٹے نے کیرتھی سریش کے ’ڈوسا‘ پسند ہونے کے بیان پر گانا بنایا ہے جسے 14 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

    مکھاتے کو گانا بنانے کا خیال کیرتھی کے انٹرویو میں دیے گئے بیان سے نکلا جس کے دوران ان سے کھانے کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تھا، زیادہ تر سوالات کے لیے کیرتھی کا جواب ایک ہی تھا ’ڈوسا۔‘

    ان کے گانے بول کچھ یوں ہیں، ’’دل میں یوں میرے جاکے بسا ہے ڈوسا، جیسے ہو خوشیوں کا بھروسہ ڈوسا، میرے کل والے کھانے میں ڈوسا،  میرے گانے میں ہے ڈوسا۔‘‘

    یش راج کے گانے پر سنیدھی چوہان، ہرش وردھن رائے، ارچنا سندھ اور دھناشری ورما سمیت مشہور شخصیات نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یش راج مکھاٹے جن کے انسٹاگرام پر 2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں وہ اپنے دلکش ریمکس جیسے کہ رسوڑے میں کون تھا، لپو سا سچن اور آج تو سنڈے ہے کے لیے مشہور ہیں۔

    دوسری جانب کیرتھی سریش، جو بنیادی طور پر تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں نظر آتی ہیں، ورون دھون کی بے بی جان سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

  • ڈائیلاگ پر دلچسپ پیروڈی گانے بنانے والے یش راج مکھاٹے نے شادی کرلی

    ڈائیلاگ پر دلچسپ پیروڈی گانے بنانے والے یش راج مکھاٹے نے شادی کرلی

    سوشل میڈیا پر ڈائیلاگ پر دلچسپ پیروڈی گانوں نے مشہور ہونے والے فنکار یش راج مکھاٹے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    یش راج مکھاٹے آن لائن وائرل میمز پر مواد تخلیق کرنے کے لیے مشہور ہیں ان کے مشہور پیروڈی گانوں میں ’رسوڑے میں کون تھا‘ ’پاوڑی ہورہی ہے۔‘ شامل ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یش راج نے گرل فرینڈ الپنا کے ساتھ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔

    اس پرمسرت موقع پر یش راج نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی جبکہ الپنا نارنجی اور سرخ رنگ کی ساڑھی، سونے کے زیورات میں ملبوس ہیں۔

    یشراج نے اپنے مشہور اور مزاحیہ انداز میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آج دو بڑے تعاون ہوئے، الپنا اور میں نے اپنی شادی رجسٹر کروائی ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یش راج مکھاٹے اور الپنا کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

  • ’لپو سا سچن‘ یش راج مکھاٹے نے سیما حیدر کے پڑوسی کی بات کو گانے میں بدل دیا

    ’لپو سا سچن‘ یش راج مکھاٹے نے سیما حیدر کے پڑوسی کی بات کو گانے میں بدل دیا

    یش راج مکھاٹے نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر سچن سے پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کی پڑوسی کی بات کو گانے میں بدل دیا۔

    ڈائیلاگ کو موسیقی کا تڑکا لگاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے موسیقار یش راج مکھاٹے نے ایک بار پھر اپنی موسیقی سے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔

    گزشتہ برس یش راج کی پہلی ویڈیو لاک ڈاؤن کے دوران وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ پر اپنی موسیقی کا تڑکا لگایا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yashraj Mukhate (@yashrajmukhate)

    تاہم ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ سچن کی پڑوسی خاتون کی تھی، جو سیما حیدر اور سچن کی سرحد پار محبت پر تبصرہ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتی ہیں اور سچن کو ’لپو سا سچن‘ کہتی ہے۔

    پب جی پر دوستی : بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون کے حوالے سے عدالت کا حکم

    سیما حیدر کو بھارت میں فلم کی پیشکش

    سچن کی پڑوسی کے وائرل تبصرے کو موسیقی کا تڑکا لگانے والے یش راج مکھاٹے نے اسے ایک ٹریک میں تبدیل کردیا جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ’’لپو سا سچن‘‘ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

    ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سے کلپ کو 2 لاکھ سے زیادہ صارفین اور 1.5 سے زیادہ لائکس ملے ہیں جبکہ پوسٹ پر انسٹا گرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔