Tag: یمنی حوثیوں

  • یمنی حوثیوں نے 153 جنگی قیدی رہا کردیے

    یمنی حوثیوں نے 153 جنگی قیدی رہا کردیے

    انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے گزشتہ روز 153 جنگی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ دنوں میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔

    ریڈ کراس کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر اس یکطرفہ رہائی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    یمن میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کے سربراہ کرسٹین سیپولا کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے اس اقدام نے ان خاندانوں کو خوشی دی ہے، جو اپنے پیاروں کی واپسی کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے اقوام متحدہ اسٹاف کو حراست میں لیے جانے کے باعث حوثی علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

    بیان کے مطابق سکیورٹی خدشات اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ حوثیوں نے جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے عملے کو گرفتار کرلیا تھا۔

    سعودی عرب: 7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

    حوثیوں کی جانب سے حالیہ کارروائی میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی وضاحت سامنے نہیں آئی، مگر کہا گیا ہے کہ وہ اس گروپ کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • یمنی حوثیوں کا امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    یمنی حوثیوں کا امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    یمنی حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے دو ڈسٹرائروں اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں دو حملے کیے جو 8 گھنٹے تک جاری رہے۔

    یمنی حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے دعویٰ کیا کہ ہم نے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا جب امریکہ یمن پر حملے کی تیاری میں مصروف تھا جبکہ دوسرے حملے میں بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر کو نشانہ بنایا گیا۔

    اُنہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل کے خلاف حوثیوں کے حملوں کو اُس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور غزہ اور لبنان میں حملے بند نہیں ہو جاتے۔

    حوثیوں سے وابستہ وزارت دفاع کے روحانی رہنمائی شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ بن عامر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی افواج کے خلاف ایک احتیاطی فوجی کاروائی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع کا یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ امریکہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔

    سعودی عرب: ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

    پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے یمن میں حوثیوں کے ہتھیاروں کے گوداموں پر فضائی حملے کیے اور کہا کہ یہ کاروائیاں حوثیو ں کے امریکی اتحادی قوتوں کے خلاف حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔