Tag: یمن بمباری

  • سعودی عرب کی یمن میں حملوں پر پانچ روزہ جنگ بندی پررضا مندی

    سعودی عرب کی یمن میں حملوں پر پانچ روزہ جنگ بندی پررضا مندی

    ریاض: سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف حملوں میں پانچ روزہ جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

    سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے، یہ اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سعودی وزیر داخلہ اور ولی عہد محمد بن نائف کیساتھ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

    امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری یمن میں صورتحال کے سنگین شکل اختیار کرجانے کے بعدمذاکرات کی غرض سے سعودی عرب پہنچے ہیں ۔

    ریاض میں وزیر داخلہ اور سعودی ولی عہد محمد بن نائف کیساتھ مذاکرات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

    ملاقات میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ حرف،مشرق بعید کے امور کی ذمہ دار کیری کی نائب این پٹرسن اور ریاض میں امریکی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے ۔

  • یمن: بمباری سے 120ہلاکتیں، متاثرین فوری امداد کے منتظر

    یمن: بمباری سے 120ہلاکتیں، متاثرین فوری امداد کے منتظر

    یمن: انسانی بحران سنگین صورت اختیار کرگیا، سعودی اتحادی افواج کی بمباری اور جھڑپوں میں ایک سو بیس شہری لقمہ اجل بن گئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری یمن میں عارضی جنگ بندی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    یمن میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ایندھن اور خوراک کی قلت کے باعث بیس لاکھ سےزائد افراد فوری امداد کے منتظر ہیں۔

    امریکا نے یمن میں انسانی بحران پرتشویش کا اظہار کیا ہے، امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری یمن میں عارضی جنگ بندی کےلیےسعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    سعودی اتحادی افواج نےحوثی قبائل کےخلاف بمباری بھی تیز کردی ہے، نجران میں حوثی قبائل کے سعودی قافلے پر حملے اور تین اہلکاروں کی ہلاکت کے جواب میں سعودی جیٹ طیاروں نے تیس سے زائد حملے کیے، جس کے نتیجے میں تینتالیس شہری جاں بحق ہوئے،

    دوسری جانب عدن کے ساحل پرنقل مکانی کرنےوالےافراد کی کشتی مارٹر حملے کا نشانہ بن گئی، جس میں چالیس افراد مارے گئے۔

    حوثی قبائل اور سابق صدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔