Tag: یمن صورتحال

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، یمن صورتحال پرمشاورت

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، یمن صورتحال پرمشاورت

    اسلام آباد : یمن بحران پروزیراعظم کی زیرصدارت اعلٰی سطح کااجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف بھی شریک تھے،وزیراعظم اورجنرل راحیل شریف کل سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔

    اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یمن سعودی عرب صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وفاقی وزرابھی شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء نے سعودی عرب کی جانب سے فضا ئی کارروائی روکنے کا خیرمقدم کیا۔

    یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کے مذاکراتی عمل کو بھی سراہا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی قیادت سےاظہار یکجہتی کیلئےوزیر اعظم اور آرمی چیف وفدکے ہمراہ ریاض جائیں گے۔

    وفد میں وزیر دفاع خوا جہ آصف،طارق فا طمی اور سیکٹریری خا رجہ اعزازاحمدچوہدری شامل ہونگے،وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔

  • چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے خبر دار کیا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران ہونے والے ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر نہ لائی گئیں تو پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو خطے میں گیم چینجر کہ رہی ہے مگر دوسری جانب اس نیشنل پراجیکٹ کو جماعتی رنگ دیا گیاہے۔

    چھالیس ارب روپے کے پراجیکٹس کی تفصیلات صرف درجن بھر حکومتی وزراء اور ایک صوبے کے وزیر اعلی تک ہی محدود ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہاجس سے پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پی ٹی آئی کو مدعو نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا اگر عشائیہ میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوتی۔

    مولانا فضل ارحمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے سیاسی لغت میں ایک جملہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہا چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور مولانا کی سیاست سمندر سے گہری،جس پر نیوز کانفرنس میں موجود تمام شرکاء بے ساختہ مسکرا دیئے۔

  • این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

    این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن سعودی تنازع پر پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کی ترجمانی ہے، متحدہ عرب امارات کے بیان کی حقیقت جاننے کیلئے وزارت خارجہ کے ردعمل کا انتظار ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ منوا کر ایوان میں واپس آئی ہے، اب حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کو وہ درست نہیں سمجھتے۔

    انہوں نے کہا کہ ظفر علی شاہ سینیٹ ٹکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے، اسی لئے وہ سپریم کورٹ گئے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی بنیاد پر انتخابی دھاندلیوں کے حوالے قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونے جا رہی ہے، اس کا مسلم لیگ نون سے دوستانہ تعلقات رہنے یا نہ رہنے کا کوئی تعلق نہیں۔

     سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خط پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 ماہ تک کہاں رہے، اب انہیں یاد آیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے چاہیئیں۔ تحریک انصاف کو نشستوں سے محروم کرنے کے خواہشمند پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط سے لاعلم ہیں یا پھر وہ پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 246 میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، غیرجانبدار رہیں گے۔ نبیل گبول کے پارٹی قیادت سے رابطوں کا علم انہیں ہی ہو گا۔

  • یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں، حکومت مبہم ہے، شاہ محمود قریشی

    یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں، حکومت مبہم ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:  یمن صورتحال پر پاکستانی سیاسی قائدین نے کھل کر اظہار کیا، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ یمن فوج نہ بھیجی جائے، یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں،حکومت مبہم ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے وزیرِاعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ یمن کے حوالے سے ثالثی کردار ادا کریں۔

    سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں یمن فوج بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم کو اسپیکر کی حالت بتانا چاہتا ہوں یہ ریمورٹ کنٹرول اسپیکر ہے اور مجھے تانہ دیتے ہیں کے میں ایک ووٹ کا ممبر ہوں۔

    انکا کہنا تھا کہ اسپیکر کے رویے کی وجہ سے اسمبلی میں غیر پارلیمانی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جاؤں گا، اسپیکر شیخ آفتاب کے کہنے پر اجلاس ختم کردیتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں عوام کا ووٹ لے کے ایوان میں آیا ہوں، اسپیکر نے اجلاس کل شام کو طلب کرلیا ، مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا۔

  • یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کل گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا

    وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے دورہ سعودی عرب کے متعلق پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے متعلق پالیسی واضح کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے رہنمائی لی جائے گی ۔

    ایوان میں یمن کی صورت حال پر قرارداد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر حکومت آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔

    کل کے روز ہی شام کے وقت سینٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔سینٹ کے کل کے اجلاس کی صدارت رضا ربانی کریں گے اور معمول کی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

  • فوج بھیجنےکافیصلہ حکومت نہیں ریاست کرےگی، خورشید شاہ

    فوج بھیجنےکافیصلہ حکومت نہیں ریاست کرےگی، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے ۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت نہیں ریاست کرے گی۔

     پارلیمنٹ کے اجلاس میں مشترکہ فیصلہ نہیں بلکہ اپنا موقف پیش کریں گے۔

     خورشید شاہ کا کہنا تھا پاکستان پہلے ہی افغانستان میں پھنسا ہوا ہے، ہمیں اپنی خود مختاری عزیز رکھنی ہے ۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دوسرں کی جنگ میں ہم نے کافی نقصان اٹھایا ہے، لہٰذا آئندہ کوئی بھی اقدام بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیئے۔

  • پاک بحریہ کا جہاز کل یمن سے 150 پاکستانیوں لیکر کراچی آئے گا

    پاک بحریہ کا جہاز کل یمن سے 150 پاکستانیوں لیکر کراچی آئے گا

    کراچی: پاک بحریہ کا جہاز کل یمن سے تقریباً ایک سو پچاس پاکستانیوں کو کراچی لے کر آئے گا، پی آئی اے کی خصوصی پروازآج جبوتی پہنچے گی۔

    یمن میں محصورسینکڑوں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے،عدن میں موجود 215 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے چین کے بحری جہازوں کے ذریعے جبوتی منتقلی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

     ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر نے جبوتی میں پاکستانیوں کے قیام، امیگریشن اور وطن واپسی کیلئےانتظامات کئے ہیں، پاکستانیوں کے جبوتی پہنچنے کے بعد کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز انہیں وطن واپس لائے گی۔

     دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ یمن کے شہرمکلا اور صنعا میں اب بھی درجنوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، پاک بحریہ کا جہاز مکلا سے تقریباً 150 پاکستانیوں کو کراچی لے کر آئے گا، صنعا میں اب بھی 70 سے 90 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جو 2 روز قبل حدیدہ جانے والے قافلے میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ سعودی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ’ نو فلائی زون‘سے استثنیٰ دے۔

  • حکومت یمن کے معاملے پرغیر جانبدار رہے، سید خورشید شاہ

    حکومت یمن کے معاملے پرغیر جانبدار رہے، سید خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو یمن کے مسئلے پر غیرجانبدار رہنا چاہئیے۔ان خیالات  کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکیا۔

    سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی شروع سے یہی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحادبین المسلمین کیلئےکوششیں کرنی چاہئیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دوسرں کی جنگ میں ہم نے کافی نقصان اٹھایا ہے، لہٰذا آئندہ کوئی بھی اقدام بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیئے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےلئے اجلاس آج بدھ کو طلب کیا ہے۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

  • یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےسے مشاورت کےلئے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائےگی۔ذرائع کےمطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کےبعداپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرےگی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے اقدامات پر بھی غور کیاجائےگا۔اجلاس کیلئے آصف زرداری نےاپوزیشن رہنماؤں سےرابطہ شروع کردیاہے۔

  • یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےسے مشاورت کےلیے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔