Tag: یمن میں

  • یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیاں چھٹے روز بھی جاری

    یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیاں چھٹے روز بھی جاری

    یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرِقیادت اتحادی ملکوں کی کارروائیاں جاری ہیں، شمال مغربی علاقے میں مہاجر کیمپ پر فضائی حملوں میں پینتالیس افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوگئے، یمنی فورسز سے جھڑپوں میں بیس سے زائد باغی بھی ہلاک ہوگئے۔

    سعودی عرب اور اتحادی فوجیوں کی جانب سے حوثی باغیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ائیرپورٹ کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

    یمن کے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں باغیوں کے اسلحہ ڈپوؤں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ اتحادی ممالک کے طیاروں نے باغیوں کو صنعاء میں صدارتی محل کے قریب نشانہ بنایا جبکہ صنعا میں بھی باغی فوجیوں کے کیمپ اور اسلحہ ڈپو پر بھی بمباری کی گئی۔

    سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عرب اتحادیوں نے ساحلی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یمن میں سلامتی اور استحکام کی خواہش رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں تاہم اس کے لئے ہتھیار ڈالنا لازمی ہوگا۔

    دوسری جانب چین نے یمن سے اپنے ایک سوبائیس شہریوں کو نکال لیا ۔ چینی فوج نے اتوار کو خلیج میں موجود اپنا بحری بیڑا یمن روانہ کیا تھا۔

  • ایران کی یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائی بلاجواز قرار

    ایران کی یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائی بلاجواز قرار

    تہران :  ایران نے یمن میں حوثی قبائل کے خلاف سعودی عرب اورا تحادیوں کی کارروائی فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ترکی کے صدرطیب اردگان نےاس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ایران کو خلیج پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے

    ایرانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ سعودی عرب کے حملے یمن کی علاقائی خود مختاری کے خلاف ہیں، فوجی حملوں میں محض انسانی جانیں ضائع ہوں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ یمن میں جاری بحران کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مغرب اور علاقائی قوتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں کسی قسم کے سازشوں سے باز رہیں اور اسے القاعدہ اور داعش کی طرح ڈیل نہ کریں۔

    ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں فضائی حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فضائی حملے بین الاقوامی قوانین اور یمن کی قومی سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یمن میں سعودی کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ترکی نے ایران اور حوثی قبائل کو پیچھے ہٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ ان کے جارحانہ اقدام سےخطےکی سلامتی کوخطرہ لاحق ہے۔