Tag: یمن کی صورتحال

  • یمن کی صورتحال، عرب ممالک کا مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ

    یمن کی صورتحال، عرب ممالک کا مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ

    مصر:  عرب لیگ کے ممالک کے سربراہان میں ایک مشترکہ عرب فوج بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس بات کا اعلان اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ میں جاری اجلاس کے دوسرے روز کیا۔

    یمن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے عرب لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں عرب لیگ کے ممالک سربراہان اس بات پر متفق ہوگئے کہ ایک مشترکہ عرب فوج بنائی جائے لیکن یہ ابھی واضع نہیں ہوسکا کہ اس فوج کو یمن بھیجا جائے گا یا نہیں۔

    مصری حکام کا کہنا ہے یہ فوج 40 ہزار اعلٰی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور اسے فضائی اور بحری مدد بھی حاصل ہوگی۔

    گزشتہ پانچ روز سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی یمن میں فضائی کارروائی کر رہے ہیں، یہ فضائی حملے یمن کے صدر عبدربہ ہادی منصور کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں جو حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے بعد ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

    عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں حوثیوں کے خلاف جاری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک باغی قبضہ کیے ہوئے علاقے چھوڑ کر ہتھیار نہیں ڈال دیتے۔

  • یمن کی صورتحال پرغورکیلئےعرب لیگ کا  2روزہ اجلاس آج ہورہا ہے

    یمن کی صورتحال پرغورکیلئےعرب لیگ کا 2روزہ اجلاس آج ہورہا ہے

    مصر: یمن کی صورتحال کے سیاسی حل پر غور کے لئے عرب لیگ کا دو روزہ اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں یمن کے صدرہادی بھی شرکت کریں گے، حوثی باغیوں کیخلاف امریکا اور برطانیہ نے بھی سعودی حکومت کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کے دوران سعودی حکومت کو تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے، امریکی صدربراک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یمن میں دیرپا استحکام اور مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ اورخلیجی تعاون کونس کا تعاون حاصل کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی شاہ سلمان کو یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں بھرپور سیاسی تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    ڈیوڈکیمرون کا کہنا تھا کہ یمن میں صدر ہادی کی حکومت کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کا ساتھ دیں گے۔

    حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں سعودی عرب کو مصر،ترکی، سوڈان،متحدہ عرب امارات اورسوڈان کی حمایت حاصل ہے جبکہ ایران اورعراق نے حملوں کی مخالفت کی ہے۔

  • یمن میں امریکہ کے عسکری اورانٹیلی جنس تعاون پر شکر گزار ہے، سعودی سفیر

    یمن میں امریکہ کے عسکری اورانٹیلی جنس تعاون پر شکر گزار ہے، سعودی سفیر

    واشنگٹن:  سعودی سفیرعادل الزبیر کا کہنا ہے کہ امریکہ یمن میں سیاسی اورعسکری کارروائیوں میں بھرپور تعاون کررہا ہے، سعودی عرب امریکا کی جانب سے یمن میں عسکری اورانٹیلی جنس تعاون پر شکر گزار ہے۔

    امریکہ میں تعینات سعودی سفیرعادل الزبیر نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی صورتحال پرامریکی صدر باراک اوباما اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے اور شاہ سلمان نے یمن میں فضائی حملوں پر امریکہ کے تعاون کو سراہا ہے۔

    سعودی سفیرعادل الزبیرکا کہنا ہے کہ یمن میں صرف ایک ہی مشن ہےاور وہ حکومت کو بچانا ہے، شدت پسند یمن میں معصوم شہریوں کومیزائلوں سے نشانہ بنا رہےہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب  کی یمن میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری ہے جبکہ امریکا سعودی عرب کو لاجسٹک اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کررہا ہے۔