Tag: یمن کے حوثیوں

  • یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ

    یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ

    یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ روز اسرائیل پر میزائل حملہ کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن سے کئے گئے حوثیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں پاور پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت سے ہیزیاز پاور پلانٹ کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا جس سے آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد میں اس پر قابو پا لیا گیا۔

    یمن کے نائب وزیر اعظم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی عملہ مزید نقصان کو روکنے میں کامیاب رہا، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔

    ویزوں میں سہولت دینے والی تنظیموں کے حماس سے روابط ہیں، مارکو روبیو

    اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ پاور پلانٹ حوثیوں کے زیر استعمال تھا، تاہم اس نے ثبوت پیش نہیں کیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ جنگی کرائم کی کڑی ہے۔

    بیان میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ حملہ حوثیوں کے بار بار کیے جانے والے حملوں کا براہ راست جواب تھا جس میں میزائل اور ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے تھے۔

  • یمن کے حوثیوں کی اسرائیل کو  دھمکی ،  4 دن کی مہلت دے دی

    یمن کے حوثیوں کی اسرائیل کو دھمکی ، 4 دن کی مہلت دے دی

    صنعا : یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلیے چار دن کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے اسرائیل کو خبردار کردیا اور کہا اگر چار دن کے اندر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندی ختم نہ کی گئی تو اسرائیل کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

    یاد رہے غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام گزشتہ ہفتےکو ہوا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید یرغمالی رہا کرے۔

    تاہم حماس کی جانب سے انکار پر اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا۔

    واضح رہے کہ حوثی، جو مغربی یمن کے بیشتر حصے بشمول دارالحکومت صنعا پر قابض ہیں، انھوں نے غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر کئی حملے کیے تھے۔

    حوثیوں نے نومبر دوہزار تئیس سے رواں سال جنوری تک اس گروپ نے بحیرہ احمر میں سو سے زائد حملے کیے، جن میں تجارتی اور فوجی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، اور اسرائیل کی طرف میزائل اور ڈرون داغے گئے، جس سے عالمی بحری تجارت بُری طرح متاثر ہوئی۔