Tag: یمن

  • امریکہ کا سعودیہ عرب کو مزید کلسٹر بم فروخت نہیں کرنے کا فیصلہ

    امریکہ کا سعودیہ عرب کو مزید کلسٹر بم فروخت نہیں کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: سعودی اتحادی فوجوں کی یمن کے شہری علاقوں میں کلسٹر بم برسانے پر’’اوبامہ کابینہ‘‘ نے سعودیہ عرب کو ’’کلسٹر بم‘‘ کی فروخت کو منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے سعودیہ عرب کو گولہ بارود کی فروخت و ترسیل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ سعودیہ عرب کی اتحادی فوجیوں کی جانب سے یمن کے اہلِ تشیعوں کی آبادیوں پر کلسٹر بم برسانے کی وجہ سے ہزاروں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

    یاد رہے سعودیہ عرب کی اتحادی افواج مارچ 2015 سے ایران کی حمایت اللہ ’’حوثیوں‘‘ سے یمن کے وسیر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جنگ جاری ہے۔

    رابطہ کرنے پر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سعودیہ عرب کی اتحادی فوجیوں کی جانب سے یمن کے شہری علاقوں میں بھی کلسٹر بم برسائے جا رہے ہیں،جس سے عام شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں رہے۔
    انہوں نے مزید کا کہا ہم سنجیدگی سے ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے ’’کلسٹر بم‘‘ کو خاص طور پر دشمنوں کو قتل کرنے، ان کی آمد و رفت کے راستے اور رسد کو بے رحمانہ تباہ کرنے کے لیے بنایا گیاہے،ایسے خطرناک بارود سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت کی علامت ہے۔

    امریکہ میں ’’جنگ مخالف‘‘ حلقوں نے امریکہ کی جانب سے کلسٹر بم کی سپلائی منقطع کرنے کو عمل کو سراہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کیا کہ ایسے اقدامات سے دنیا میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی

    واضع رہے ’’ایمنیسٹی انٹرنیشنل‘‘ اور ’’ہیومن رائیٹس واچ‘‘ نے بھی سعودی اتحادیوں کی یمن پر کلسٹر بم برسانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلسٹر بم یمن کے شہریوں کو بارودی سرنگوں سے بھی زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، اس موقع پردونوں تنظیموں نے سعودیہ عرب کو کلسٹر بم کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ سعودیہ عرب کو لاکھوں ڈالرز کے کلستر بم اور فوجی امداد فروخت کر چکی ہے۔

    کلسٹر بم پر امریکی حکام کی پابندی اور امریکی رکن پارلیمنٹ کی سعودیہ پر شام اور یمن میں داعش کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر تنقید سے امریکہ اور سعودیہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

    امریکہ اور سعودیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا انحصار امریکہ کی جانب سے فوجی امداد اور سعودیہ کی جانب تیل کی فراہمی کے درمیان براہ راست تناسب پر منحصر ہے،امریکہ نے خود کو توانائی کے بحران سے نکال لیا ہے اور سعودیہ کے بد ترین مخالف ایران سے معاہدہ سعودیہ کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا عملی ثبوت ہے۔

  • یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک

    یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے شہرعدن میں داعش کاحملہ،خودکش بم دھماکےمیں کم از کم پچاس افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں حملہ آور نے فوج کے ٹرینگ سینٹر میں نوجوانوں کی قطار کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کےذریعےدھماکہ کیاگیا۔

    دہشت گرد تنظیم داعش نےیمب کے شہر عدن میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں یمن میں المکلاپورٹ کے قریب پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے تھے.

    رواں ماہ یمن میں داعش کی جانب سے کیا جانے والا تیسرہ بڑا حملہ ہے،حملوں میں مرنے والوں کی تعداد سو سے زائد ہوچکی ہے.

    واضح رہے اس سے قبل المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیاتھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

  • یمن : خودکش بم دھماکے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک

    یمن : خودکش بم دھماکے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک

    عدن : المکلاپورٹ کے قریب خودکش حملے میں 25 پولیس اہلکار جاں بحق، رواں ہفتے داعش کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے.

    تفصیلات کےمطابق صوبائی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے اس شہر کو القاعدہ کے قبضے سے چھڑایا گیا تھا، القاعدہ نے اس شہر پر ایک سال تک قبضہ کیا ہوا تھا.

    اتوار کو ہونے والے اس خوفناک دھماکے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے.

    دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے آن لائن ویب سائٹ پر اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، یہ علاقہ داعش کی حریف القاعدہ کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے.

    داعش نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بھائی ابو باڑہ انصاری نے سیکورٹی فورسسز کے اجتماع کے درمیان خود کو دھماکے خیز مواد سے اُڑایا.

    یاد رہے اس سے قبل جمعرات کو المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

  • یمن میں 4مسلح افرادکااولڈایج ہوم پرحملہ، 8معمرافرادسمیت15افرادہلاک

    یمن میں 4مسلح افرادکااولڈایج ہوم پرحملہ، 8معمرافرادسمیت15افرادہلاک

    عدن: یمن میں مسلح افراد نےاولڈ ایج ہوم میں گھس کر فائرنگ کردی، حملے میں پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق یمنی شہر عدن میں چار مسلح افراد نےبزرگ افراد کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔حملے کےدوران فائرنگ کے نتیجےمیں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ایک حملہ آور نے دروازے پر موجود چوکیدار سے کہا کہ وہ اولڈایج ہوم میں اپنی والدہ سےملنے آیا ہے۔

    حملہ آورکارروائی کے بعد موقع سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے، حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آورں کےمقصد کاپتہ نہیں چل سکا، حملہ آورں کی تلاش جاری ہے۔

  • یمن میں صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکہ،6 افراد ہلاک

    یمن میں صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکہ،6 افراد ہلاک

    صنعاء:یمن میں صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

    مغربی خبر ایجنسی کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی عدن میں صدارتی محل کے داخلی دروازے کی سیکورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔

    چوکی صدر ہادی کی سرکاری رہائش گاہ سے پندرہ سو میٹرز کے فاصلے پر واقع ہے، حملے کے وقت صدر ہادی صدارتی محل میں موجود نہیں تھے۔

  • یمن: سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے10افراد ہلاک

    یمن: سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے10افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں سعودی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں آٹھ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔

    یمن میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے جاری ہیں ،دارالحکومت صنعاء میں سعودی جیٹ طیاروں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں موجود آٹھ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔

    یمنی حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں دو روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد خواتین اور بچوں سمیت پچیس ہوگئی،مارچ سے اب تک سعودی حملوں میں پنتالیس سو سے زائد افراد لقمہ اجل بچ چکے ہیں۔

  • سعودی اتحادی افواج نے یمن میں دوبارہ بمباری شروع کردی

    سعودی اتحادی افواج نے یمن میں دوبارہ بمباری شروع کردی

    یمن : سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج نے یمن میں دوبارہ حوثی قبائلیوں پربمباری شروع کردی۔

    سعودی فوجی ترجمان کے مطابق اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر طیز کے نواح میں واقع آرمی بیس کو حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد بمباری کا نشانہ بنایا۔

    جنگ بندی کے سعودی اعلان کے بعد بدھ کی صبح حوثی باغیوں نے صدرمنصور ہادی کے وفادارآرمی یونٹ کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد آرمی بیس پرقبضہ کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ روز یمن میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ضروت پڑنے پر دوبارہ ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

    قوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج کے تقریباً ایک ماہ طویل فوجی آپریشن، اور باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اب تک 944 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار 487 زخمی ہوچکے ہیں۔

  • یمن:24گھنٹے میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی قبائل پر 106حملے

    یمن:24گھنٹے میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی قبائل پر 106حملے

    یمن: سعودی اتحادی افواج نے حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چھ حملے کیے، حوثی قبائل نے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کردیا ہے۔

    یمن میں سعودی اتحادی افواج نے حوثی قبائل کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں، سعودی اتحادی افواج کے ترجمان جنرل احمد اسیری کے مطابق حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر چوبیس گھنٹے کےدوران ایک سو چھ حملے کیےگئے ہیں جبکہ حوثی قبائل کے بیلسٹک میزائل نظام کو نوے فیصد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔

    یمنی حکام کے مطابق دالیح، شبوہ اور تعز میں سابق صدر ہادی کے حامیوں اور حوثی قبائل میں جھڑپوں کے دوران اڑتالیس حوثی قبائل کے ارکان مارے گئے جبکہ چھبیس حامی بھی ہلاک ہوئے ۔

    حوثی قبائل کی قیادت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

    ایران کےفوجی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی قبائل سعودی حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سعودی عرب کو یمن میں زمینی حملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اقوام متحدہ نے یمن میں سنگین انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے ستائیس کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

  • یمن : تیظ میں باغیوں اور سابق صدر کے حامیوں میں جھڑپیں

    یمن : تیظ میں باغیوں اور سابق صدر کے حامیوں میں جھڑپیں

    تیظ : یمن کے شہر تیظ میں حوثی قبائل اور سابق صدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، ایران نے یمن میں قیامِ امن کے لئے چار نکاتی منصوبہ پیش کردیا۔

    یمن میں صنعاء اور عدن میں سعودی عرب اور اتحادی افواج نے حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد تیظ کا رخ کیا ہے جبکہ تیظ میں حوثی قبائل اور سابق صدر ہادی کے حامیوں کے درمیا ن شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    یمنی حکام کے مطابق تازہ جھڑپوں میں آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    ایرانی وزیرِخارجہ محمد جواد ظریف نے یمن میں قیام امن کے لئے ایک چار نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، اس منصوبے کے تحت یمن میں فوری جنگ بندی اور اس کے بعد تمام فریقوں کے درمیان غیرملکیوں کی ثالثی میں مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی۔

    ایران کی جانب سے پیش کئے گئے نکات میں تمام فریقوں میں جنگ بندی ، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بہم پہنچانے،یمنی دھڑوں کے درمیان مذاکرات اور وسیع البنیاد حکومت قائم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

  • حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    اسلام آباد: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اس معاملہ پر ہونےوالا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ان کیمرہ ہونا چاہیے تھا، حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ 15اپریل سے سعودی عرب کے حق میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، 15اپریل گوجرانوالہ، 16اپریل لاہور، 17اپریل فیصل آباد، 18اپریل ایبٹ آباد جبکہ 19اپریل کو پشاور میں سعودی عرب کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں جمیعت مشائخ پاکستان کے صدر پیر سیف اللہ ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمیعت علما اسلام کے مولانا سیف الدین سیف اور ابتسام الہی ظہیر نے شرکت کی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکومت کسی بھی طرح کی مدد طلب کر ے وہ چاہے فوج یا ہتھیارہوں ایسی صورتحال میں پاکستان حکومت ہر طرح سے سعودی عرب کی مدد کرےاور یمن میں حوثی باغیوں نے جس منتخب حکومت کا تخٹہ الٹا اسے بحال کرایا جائے۔