Tag: یمن

  • یمن میں سعودی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    یمن میں سعودی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    اسلام آباد : سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یمن میں سعودی آپریشن کی حمایت کرتی ہے،پیپلزپارٹی مشکل وقت میں سعودیہ عرب کے ساتھ ہے،سعودیہ عرب میں مقدس مقامات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رحمان ملک نے آصف علی زرداری کی ہدایت پرمسئلہ یمن کے حوالے سے پارٹی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حملے یا بری نظر سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    پیپلزپارٹی کا کسی ایک ملک کی طرف جھکاؤ کا تاثر غلط ہے ،او آئی سی یمن کے مسئلے کا حل اور وہاں جمہوری نظام کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے، اگر آصف علی زرداری کو مسئلہ یمن کے حل کیلئے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

    پیپلزپارٹی ماضی میں بھی عالمی امن اور خصوصاً مسلم اُمہ کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرچکی ہے ،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایران اور سعودیہ میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنا کردارا دا کیا ،ماضی میں عراق پر حملے کے وقت بھی مغرب اور صدام حسین نے ثالثی کا کردار ادا کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کو سعودیہ عرب بھیجنے کے حوالے سے جب وزیر اعظم پوچھیں گے تو رائے دیں گے ،داعش ایک حقیقت ہے جو مشرق وسطیٰ کی القاعدہ بنے گی داعش کا اثر پاکستان میں بھی موجود ہے۔

    قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کوکوئی خطرہ ہے توپاکستان کومدد کرنی چاہیئے۔ سکھر میں میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کسی ملک کےاندرونی معاملات پروزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کواعتماد میں لیں ۔

    علاوہ ازیں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی یمن صرتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیاہے،جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر پگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنا امریکی ایجنڈا ہے۔یمن کی صورتحال پر سیاسی مشاورت سے راستہ نکالنا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خلیج میں برپا جنگ کا فائدہ امریکا اور اسرائیل کو ہوگا ۔پاکستانی حکمرانوں سے اپیل ہے کہ آگ پر پانی ڈالنے کی کوشش کریں۔

  • حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

    حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری جاری ہے ۔ اب تک ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یمن میں سعودی عرب اوراس کےاتحادی ممالک نےمسلسل چوتھےروز حوثی باغِوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

    بمباری کے باوجود بھی حوثی باغیوں کی پیش قدمی نہ رکی جبکہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے عدن شہر کے ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔

    اس لڑائی میں پندرہ افراد ہلاک ہوئےہیں۔عرب لیگ کے دو روزہ اجلاس میں باغیوں کےخلاف کارروائی کی حمایت کی قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔

    اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نےعرب رہنماؤں پر یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے بھی کہا ہے کہ عرب لیگ یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرے اورفضائی حملوں سے مسئلہ کا حل ناممکن ہے ۔

  • یمن سے پاکستانیوں کو نکالنے کاجامع پلان بنا لیا، اعزاز چودھری

    یمن سے پاکستانیوں کو نکالنے کاجامع پلان بنا لیا، اعزاز چودھری

    اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے جامع پلان بنا لیا ہے ۔

    پاک بحریہ کے دو جہاز یمن روانہ کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر خارجہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دیگا۔بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے جامع پلان بنا لیا ہے، جس کی نگرانی وزیراعظم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ حدیدہ کی جانب رواں دواں ہے، اعزاز چودھری نے بتایا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ایک وفد سعودی عرب جارہا ہے جہاں حالات کا اندازہ لگایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے دو جہاز بحیرہ احمر کی جانب روانہ کئے جا رہے ہیں، اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب ہونے والی کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیگا۔

    اعزازچودھری نے بتایا کہ حکومت پاکستان دو ماہ سے یمن کا جائزہ لے رہی تھی اور اس نے فروری کے آخرمیں پاکستانیوں کو یمن چھوڑ دینے کی ہدایت کی تھی ۔

    انہوںنے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے پاکستانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔

  • یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    شرم الشیخ : خاد م الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے کہا ہےکہ یمن کو محفوظ اورمستحکم بنانے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے یمن آپریشن میں حصہ لینے والے اتحادیوں کا شکریہ ادا کر تےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو فوری طورپرجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے یمن کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ یمن کے صدرہادی کا کہنا تھا حوثی باغی اوران کے حمایتی مذاکرات نہیں چاہتے تھے۔

    باغیوں کے ہتھیارڈالنے تک فوجی آپریشن جاری رہنا چاہئیے۔ مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یمن میں فوجی کارروائی ناگزیرہے۔

    کویت کے امیرشیخ جابرالاحمد الصباح کا کہنا تھا یمن کی بگڑتی صورتحال ان کے ملک کے لئے خطرہ ہے۔

  • یمن: حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائیاں جاری

    یمن: حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائیاں جاری

    یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرِ قیادت اتحادی ممالک کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے سعودی عرب کے آپریشن ڈیسائیسیواسٹارم کا سلسلہ دوسرے بھی جاری ہے، سعودی فضائیہ نے اتحادیوں کےساتھ مل کرباغیوں کےاہم ٹھکانوں پر بمباری کی، جس میں متعدد باغی رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    یمن کے وزیرِخارجہ ریاض یاسین کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جارحیت ختم ہوتے ہی فضائی حملے روک دئیے جائیں گے، جارحیت روکنے کے لئے پڑوسی ملکوں کی مدد لینا پڑی، زمینی کارروائی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    دوسری جانب حوثی قبائلیوں کے رہنماء نے سعودی حملوں کو جارحیت قرار دیا ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی۔

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے تاہم زمینی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، حوثی باغیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی کے بعد فرار ہونے والے یمنی صدر منصور ہادی ریاض پہنچ گئے ہیں۔

  • صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : یمن کے دارلحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بم دھماکہ پولیس کالج کے باہر اس وقت ہوا جب تمام جوان تقریب کیلئے ایک جگہ اکھٹے تھے، بم دھماکے میں سینکڑوں جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حکام نے پندرہ بچوں سمیت چالیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد ہرطرف لاشیں بکھر گئیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ  دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

  • یمن میں ریسکیوآپریشن ناکام، امریکی شہری ہلاک

    یمن میں ریسکیوآپریشن ناکام، امریکی شہری ہلاک

    یمن : جنگجوؤں کے قبضے سے امریکی مغوی کوچھڑانے کے لئے یمن میں آپریشن کے دوران امریکی مغوی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق یمن میں جنگجوؤں نے ایک امریکی شہری 33 سالہ لیوکس سومر کویرغمال بنا رکھا تھا۔

    جسے آزاد کرانے کے لئے یمنی فورسزنے آپریشن کیا، مذکورہ شخص کو ایک سال قبل یمنی القاعدہ نے اغواء کیا تھا۔

    آپریشن میں دس جنگجومارے گئے جبکہ جنگجوؤں اورفورسز میں جھڑپ کے دوران مغوی امریکی شہری بھی مارا گیا۔ امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قراردیا ہے۔

  • یمن: القاعدہ کا حملہ ، باغیوں کا  انخلاء شروع

    یمن: القاعدہ کا حملہ ، باغیوں کا انخلاء شروع

    صنعا: یمن میں حکومت مخالف  باغیوں نے ایب گورنری سے انخلاء شروع کر دیا ہے، اس سے قبل القاعدہ کے حملوں کے پیشِ نظر باغیوں نے البیضا گورنری کے اہم شہر رداع سے انخلاء شروع کر دیا تھا جبکہ یریم کے علاقے میں القاعدہ اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے شدید لڑائی میں ہلاک والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

    عرب  میڈیا کے مطابق باغیوں نے البیضا کے شہر رداع میں داخلے کے 24 گھنٹے بعد ہی وہاں سے انخلاء شروع کر دیا، شہر میں داخلے کے وقت باغیوں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق باغیوں اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان پُرتشدد کارروائیوں کے بعد باغی الیبضا میں اہم ٹھکانہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    یمن کے وسطی شہر رداع میں القاعدہ جنگجوؤں کے مسلح افراد نے باغیوں کے ٹھکانوں پر 12 حملے کئے، جن میں ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ہر قسم کے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، بعض حملوں میں بارود سے بھری گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں، جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    دوسری جانب یمن کے جنوبی مغربی علاقے ایب میں حوثی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان دوبارہ مسلح جھڑپیں شروع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن میں دونوں طرف متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، حالیہ پیش رفت کے بعد ایب گورنری کے سیکیورٹی چیف بریگیڈیئر فواد العطاب کے گھر پر باغیوں کے حملے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • یمن: 2خود کش بم دھماکے، 72افراد ہلاک 105 زخمی

    یمن: 2خود کش بم دھماکے، 72افراد ہلاک 105 زخمی

    صنعا :دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں بہترافراد ہلاک اور ایک سو پانچ زخمی ہوگئے۔

    یمن کے دارلحکومت صنعا میں پہلا خود کش حملہ باغیوں کے زیرِ اثر علاقے میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا خود کش حملہ صوبہ خضر الموت میں کیا گیا، جہاں ایک کار کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں بیس فوجی اہلکار بھی نشانہ بنے، اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

  • یمن میں خودکش حملہ، 43 افراد ہلاک

    یمن میں خودکش حملہ، 43 افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں خودکش حملے میں تینتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صنعا کے مرکزی علاقے میں واقع تحریر چوک پرخودکش حملہ آورنے اس وقت خود کواڑا لیا جب حکومت کے مخالفین بڑی تعداد میں مظاہرے کے لئے جمع تھے, زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، اب تک کسی تنظیم نے حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔