Tag: یمن

  • صنعا:یمن میں سینکڑوں افراد کا حکومت کی برطرفی کیلئے مظاہرہ

    صنعا:یمن میں سینکڑوں افراد کا حکومت کی برطرفی کیلئے مظاہرہ

    یمن میں سینکڑوں افراد نے معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت کے خلاف وزیراعظم کے دفترکے باہر مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں جاری تنازعات اور مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں کے مسائل پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، وہاں لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    ریلی کےشرکاء نے اس موقع پر حکومت کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا، یاد رہے کہ یمن میں دوہزار گیارہ کے بعد سے سیاسی بے چینی بڑھ گئی ہے، جس سے علیحدگی پسند تحریکوں کو تقویت ملی ہے۔

  • پاکستان مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کیلئے اہم مارکیٹ ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

    پاکستان مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کیلئے اہم مارکیٹ ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان یمنی مارکیٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، 2010-11 میں پاک یمن تجار ت میں 67 فیصد اضافہ ہو۔وفاقی وزیر نے پاک یمن مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی یمن کے وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر سالدین علی سالم طالب کے ساتھ مشترکہ طور پر صدارت کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    اور مستقبل میں یمن کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے، مشترکہ بزنس کونسل اور یمن کے عدن فری زون میں مشترکہ پراجیکٹ لگانے کا اعلان کیا، وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاکستان وسطی اور مغربی ایشیاء کے سنگم پر واقع ہے اور یہ چین اور بھارت جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے پڑوس میں واقع ہونے کے باعث پاکستان مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے، انہوں نے یمنی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

     

  • یمن میں دو گروپ کے درمیان چھڑپیں، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    یمن میں دو گروپ کے درمیان چھڑپیں، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مغربی یمن کےصوبےامران میں دوگروپوں کےدرمیان جھڑپ میں سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، سیکورٹی حکام کےمطابق یمن کی صورتحال پرفوری قابوپانےکیلئے صدر عابدمنصورہادی کیجانب سے وفد بھیجنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    یمن میں سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف حملے خاص کر ملک کے جنوب اور مشرق میں گذشتہ کئی ماہ جاری ہیں۔یمن میں جاری پرتشددکارروائیوں کی وجہ سے حالیہ واقعات پرعالمی طاقتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے یمن کا شمار عرب دنیا کے انتہائی غریب ملک میں ہوتا ہے۔ یمنی کے عوام کی چالیس فیصد دو امریکی ڈالرکماتے ہیں۔
       

  • صنعا:فوجی ٹینک کی شیلنگ 16افراد ہلاک،صورتحال گمبھیر

    صنعا:فوجی ٹینک کی شیلنگ 16افراد ہلاک،صورتحال گمبھیر

    یمن میں امن و امان کی صورتحال بدستور کشیدہ فوجی ٹینک کی شیلنگ سے تین بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

    یمنی فوج کی جانب سے شیلنگ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے افراد کے تعزیتی کیمپ پر کی گئی، فوجی حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند گروپ کی جانب سے کیمپ کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

    جنوبی یمن میں علیحدگی پسند گروپوں کی کاروائیاں جاری ہیں، اس سے قبل باغیوں کی جانب سے گورنر ہاوس پر حملے میں پولیس افسر سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    جس کے بعد یمنی فوج نے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔تاہم فوج کی شیلنگ سے سولہ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ہے