Tag: یمن

  • یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے

    یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے

    یمن میں تارکین وطن کی کشتی رات گئے حادثے کا شکار ہوگئی، کشتی اُلٹنے کے باعث 45 افراد سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ یمن کے شہر تائز گورنریٹ کے سمندر میں گزشتہ رات پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق کشتی کو حادثہ تیز ہواؤں اور گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے وقت کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ، تاریخی قصبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا

    رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا،جبکہ ڈوبنے والے دیگر افراد کا تاحال معلوم نہ ہوسکا اور نہ ہی کشتی کے حوالے سے دیگر معلومات سامنے آئی ہے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

  • یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک، متعدد لاپتہ

    یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک، متعدد لاپتہ

    یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 38 تارکین وطن زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا، جبکہ کشتی میں سوار مزید 100 کے قریب افراد سمندر میں لاپتا ہوگئے۔

    مقامی حکام کے مطابق کشتی حادثے میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 91 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    حماس کا جنگ بندی قرارداد کی منظوری پر اہم بیان

    حکام کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا، جبکہ کشتی میں سوار افراد صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے جزیرے پر روانہ ہو رہے تھے۔

  • وہ مقام جہاں بارش کبھی نہیں ہوئی، حیرت انگیز تصاویر

    وہ مقام جہاں بارش کبھی نہیں ہوئی، حیرت انگیز تصاویر

    دنیا کے مختلف ممالک میں مون سون کے موسم میں ہونے والی دلفریب اور موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار اور فضا معطر ہوجاتی ہے لیکن ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین ان مناظر سے محروم ہیں۔

    آپ نے کئی بار بادلوں کو چمکتے اور برستے دیکھا ہوگا، جیسے ہی مون سون دستک دیتا ہے، کئی مقامات پر ایک ساتھ تیز بارش ہوتی ہے، ایسے میں کئی بار سیلاب جیسی مشکل صورتحال بھی درپیش ہوتی ہے لیکن ایسا ہر جگہ نہیں ہوتا۔

    Rain 01

    جی ہاں !! دنیا میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں کبھی بارش ہی نہیں ہوئی، اسی حوالے سے آج ہم آپ کو دنیا کے اس واحد گاؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں یقیناً یہ بات آپ کو عجیب لگے گی، لیکن یہ سو فیصد سچ ہے کہ اس گاؤں کی زمین پر بادل نہیں برستے اور اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

    Rain 02

    الحطیب نام کا یہ گاؤں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں واقع ہے۔ صنعا کے مغرب میں منخ ڈائریکٹوریٹ کے ہرج علاقے میں واقع یہ گاؤں سطح زمین سے تقریباً 3200 میٹر کی بلندی پر سرخ ریت کے پتھر کی پہاڑی کی چوٹی پر ہے دیگر مقامات کے مقابلہ میں اونچا ہونے کے باوجود اس مقام پر خشک سالی کے حالات نظر آتے ہیں۔

    rain 03

    کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں برستا۔ اس کے باوجود یہ اتنا خوبصورت ہے کہ سیاح یہاں کا لازمی رخ کرتے ہیں۔

    اس گاؤں میں پہاڑی علاقے میں بھی انتہائی خوبصورت گھر بنائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ گاؤں میں دن کے وقت شدید گرمی اور رات کا موسم سرد ہوتا ہے۔ صبح سورج نکلتے ہی موسم پھر سے گرم ہو جاتا ہے۔

    Rain 04

    یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔ یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ گاؤں کافی بلندی پر واقع ہے۔

    یہ گاؤں 3200 میٹر کی بلندی پر ہے۔ جبکہ بادل 2000 میٹر کی بلندی پر بنتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس گاؤں کے بہت نیچے بادل بنتے ہیں۔

    rain 05

    یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ بارش کی خوبصورتی نہیں دیکھ پاتے۔ حالانکہ وہ یہ ضرور مانتے ہیں کہ وہ جنت میں رہ رہے ہیں۔

  • یمن کے المکلا شہر میں طویل افطار دسترخوان کا اہتمام

    یمن کے المکلا شہر میں طویل افطار دسترخوان کا اہتمام

    یمن کے حضرموت گونریٹ کے المکلا شہر میں اماراتی ہلال احمر کی جانب سے طویل ترین افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا، جس میں لگ بھگ 3ہزار افراد نے شرکت کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خور المکلا شاہراہ پر قائم دسترخوان میں مختلف عمر اور طبقات سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد اور رضاکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

    شہر کے کاروباری خاندانوں کے تعاون سے المکلا کے نوجوانوں کی جانب سے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد معاشرے میں اخوت اور بھائی چارگی، رمضان میں محبت اور امداد کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

    مقامی نوجوانوں اور کاروباری خاندانوں کی کوششوں سراہتے ہوئے اماراتی ہلال احمر کے حضر موت میں جاری منصوبوں کے نگران انجینئر حامد سالم قوایا نے مستقبل میں بھی مقامی افراد کے تعاون سے اسے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مسجد نبویؐ میں رمضان کے پہلے ہفتے لاکھوں زائرین کی حاضری

    واضح رہے المکلا کے نوجوانوں کی جانب سے اماراتی ہلال احمر کے تعاون سے افطار دسترخوان کا اہتمام شہر میں امدادی کاموں کا تسلسل ہے جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

  • امریکہ اور برطانیہ کی یمن میں 18 مقامات پر فضائی بمباری

    امریکہ اور برطانیہ کی یمن میں 18 مقامات پر فضائی بمباری

    یمن میں 8 مقامات پر حوثیوں کے 18 ٹھکانوں کو امریکا اور برطانیہ کی جانب سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یمن پر تازہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی و برطانوی حملے یمن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے حمایتی ہیں۔

    ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا و برطانیہ غزہ جنگ روکنے کے بجائے اس ملک پر حملہ کر رہے ہیں جو غزہ جنگ رکوانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

    عارضی جنگ بندی کے بنیادی نکات طے کر لیے، امریکا

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ غاصب مجرم ریاست کے تحفظ اور ناجائز مفادات کو بین الاقوامی امن وسلامتی سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

  • یمن پر دوسرے روز بھی امریکا و برطانیہ کی بمباری، سلامتی کونسل میں حملے جائز قرار دے دیے

    یمن پر دوسرے روز بھی امریکا و برطانیہ کی بمباری، سلامتی کونسل میں حملے جائز قرار دے دیے

    یمن پر دوسرے روز بھی امریکا و برطانیہ کی جانب سے بمباری کی گئی، دوسری طرف جارحیت کرنے والے دونوں ممالک نے سلامتی کونسل میں حملے جائز قرار دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے یمن پر حملے دوسرے روز بھی جاری ہیں، امریکی فضائی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں بمباری کی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں حوثیوں کے ریڈار سسٹم پر میزائل داغے گئے، وائٹ ہاوس نے حملے کی تصدیق کر دی ہے، ان حملوں میں متعدد شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کے روز علی الصبح یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک اور مقام پر حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ حوثی ریڈار سائٹ پر زمین پر حملہ کرنے والے میزائلوں ’ٹوماہاک‘ داغے گئے۔

    واضح رہے کہ حملوں کے پہلے دن جمعہ کو 28 مقامات کو نشان زد کیا گیا تھا اور 60 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ صدر جو بائیڈن نے جمعے کو خبردار کیا تھا کہ حوثیوں کو مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    یمن کیخلاف امریکی اور برطانوی جارحیت پر حماس کا رد عمل

    دوسری طرف امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا دفاع کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قانون کے تحت جائز قرار دے دیا، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا یہ حملے حوثی باغیوں کی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نومبر سے اب تک حوثی باغیوں کے حملے میں 2 ہزار سے زائد بحری جہازوں کو بحیرہ احمر سے اپنا رخ تبدیل کرنا پڑا ہے۔ ادھر حوثیوں نے کہا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حماس نے ایک بیان میں یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کی، اور کہا کہ امریکی حملہ جرم ہے، یمن کے خلاف یہ ایک جارحیت ہے اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    یمن کے مختلف شہروں میں امریکی اور برطانوی حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، ایران میں یمن پر امریکی حملے کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، اردن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • بیٹی کی جان بچانے کیلئے ماں کو یمن جانے کی اجازت مل گئی۔۔۔؟

    بیٹی کی جان بچانے کیلئے ماں کو یمن جانے کی اجازت مل گئی۔۔۔؟

    دہلی ہائی کورٹ نے کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی والدہ کو اپنی ذمہ داری پر یمن جانے کی اجازت دے دی ہے۔ نمشا کی والدہ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے اپنی بیٹی کو پھانسی سے بچانے کے لیے یمن جانے کی اجازت طلب کی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سزائے موت پانے والی کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی والدہ کو تین ہندوستانی شہریوں کے ساتھ یمن جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

    جج کا کہنا تھا کہ لڑکی کی والدہ اپنی ذمہ داری پر یمن جائیں گی، اس حوالے سے مرکزی اور متعلقہ ریاستی حکومت ذمہ داری نہیں اٹھائے گی۔ سیموئل جیروم بھی نمشاپریا کی والدہ کے ہمراہ یمن کے لئے روانہ ہوں گے، وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ خون کی رقم کے معاہدے پر بات چیت میں مدد فراہم کریں گے۔

    2دسمبر کو ایک خصوصی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا تھا کہ کیا نمیشا کی ماں کو یمن جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے، اُس وقت مرکزی حکومت نے یمن جانے کی اجازت سے صاف منع کردیا تھا۔

    مرکزی حکومت کا اُس وقت کہنا تھا کہ یمن میں ہندوستانی سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے، اس لئے اگر وہاں ان کے ساتھ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آگیا تو مرکز ان کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں اُٹھا سکتا۔

    واضح رہے کہ نمیشا پر 2017میں یمنی شہری طلال مہدی کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے مہدی کو نشہ آور چیز دی تھی، جس کے باعث اس کی جان ضائع ہوگئی تھی۔

    شادی سے انکار پر خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا

    نمیشا پیشے کے اعتبار سے ایک تربیت یافتہ نرس ہے، جبکہ 2014ء میں اس نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں اپنا کلینک قائم کرنے کے لئے مقتول سے مدد طلب کی تھی۔

  • امریکا کا یمن میں پکڑا گیا ایرانی اسلحہ یوکرین بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا یمن میں پکڑا گیا ایرانی اسلحہ یوکرین بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا نے فیصلہ کرلیا ہے کہ گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین راؤنڈز کو یوکرین بھجوایا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔

    سینٹ کام کے مطابق جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ائیر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر خاص فرق نہیں پڑے گا۔

    سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ راؤنڈز دسمبر 2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کی مدد کے لئے بھجوائے جارہے تھے۔

    سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔

  • یمن میں حوثی باغیوں کا حملہ، 23 فوجی ہلاک

    یمن میں حوثی باغیوں کا حملہ، 23 فوجی ہلاک

    المکلہ: یمن میں حوثی باغیوں کا حملہ 23 فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے صوبے لحج اور البیضا کے سرحدی علاقے میں حملہ کیا، حملے میں 23 فوجی ہلاک جبکہ 12 یمنی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    تاہم یمنی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے لحج، ماریب اور تعز میں رہائشی محلوں اور فوجی اہداف پر اپنے مہلک حملے جاری رکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد اسے اب تک  جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد یمنی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

     اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ نے اس تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے کیونکہ یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں اور یہ لڑائی ملک کو قحط کے دہانے پر لے آئی ہے۔

  • یمن میں بھگدڑ مچنے سے 85 افراد  ہلاک ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

    یمن میں بھگدڑ مچنے سے 85 افراد ہلاک ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

    صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا میں فنڈز تقسیم کے دوران بھگدڑمچنے سے 85 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی کا شکار یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہولناک واقع پیش آیا،جہاں بھگدڑ مچنے سے پچاسی افراد کچل کر اور دم گھنٹے سے ہلاک اور تین سو بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

    بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں لوگ تاجروں کی طرف سے مالی امداد کی تقسیم کی منعقدہ تقریب میں جمع تھے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح حوثیوں نے ہجوم پر قابو کرنے کی کوشش میں ہوائی گولیاں چلائی گئیں، جس کے نیتجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اَدھر اُدھر بھاگنے لگے۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی تاہم بھگدڑ کے بعد لاوارث جوتے اور دیگر سامان زمین پر پڑا ہے۔

    وزارت داخلہ نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ پولیس نے فنڈز تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اسکول میں عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو فی کس 5000 یمنی ریال دیے جا رہے تھے۔