Tag: ینگ ڈاکٹرز

  • ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ، ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب میں آج ہڑتال کا اعلان

    ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ، ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب میں آج ہڑتال کا اعلان

    پنجاب :ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آج سے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کے باعث ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاب میں سولہ فروری سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

    ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس سے ڈاکٹروں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ سولہ فروری سے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں آوٹ ڈور میں روزانہ گیارہ بجے ہڑتال کی جائے گی۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، ملتان اور ساہیوال میں ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

  • لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری،نعرے بازی

    لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری،نعرے بازی

    لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز نے سروس اسٹرکچر کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور ریلی بھی نکالی۔ ینگ ڈاکٹرز سروس اسٹرکچر کے حصول کیلئے ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوسرے دن بھی احتجاج کیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور سے جیل روڈ تک ریلی نکالی۔ مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر دینے کے حوالے سے حکومت کے وعدے کو ایک سال گذر گیا ہے اور ابھی تک سروس اسٹرکچر پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد حکومت کو اپنا وعدہ یاد دلانا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر ڈاکٹرز اور مریضوں کی بھلائی میں ہے۔ اس موقعے پر ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر میں احتجاج جاری رہے گا، 6 جنوری کو میو ہسپتال لاہور میں احتجاج جاری کریں گے۔