Tag: یوایس ایڈ

  • یو ایس ایڈ کا خاتمہ ،  ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا

    یو ایس ایڈ کا خاتمہ ، ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یوایس ایڈ کیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا اور حکم دیا کہ یوایس ایڈ کے ملازمین کی دفاترتک رسائی فوری بحال کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا سامنے آیا ، امریکی عدالت نے یوایس ایڈ کے خاتمے کا معاملہ مشکوک قرار دے دیا۔

    وفاقی جج نے یوایس ایڈ کے خاتمے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایلون مسک کو یوایس ایڈکیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا گیا۔

    وفاقی جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نےیوایس ایڈ بند کرکے ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی کی، ملازمین کی دفاترتک رسائی فوری بحال کی جائے۔

    ،وفاقی جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ارکان کانگریس کو فیصلہ کے آئینی اختیار سے محروم کیا، کانگریس کے بنائے گئے ادارے سے متعلق اختیار ایوان کے ارکان کے پاس ہے، ایلون مسک صدارتی مشیرہیں ان کے پاس ادارہ بند کرنے کا اختیار نہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے حکم امتناع کی منسوخی کیلئے اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بددیانت جج ہمارے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے وفاقی جج تھیوڈور چوانگ کو اوباما دور میں وفاقی عدالت کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

  • وینزویلاکےعوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘  جان سلیوان

    وینزویلاکےعوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘ جان سلیوان

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیوان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ کے فنڈز سے امریکی اقدار کو فروغ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا کہ مہاجرین کی مدد کے لیے 2.5 ارب ڈالرزکے فنڈز کم کر دیے گئے۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ بھی کم کردی گئی۔

    جان سلیوان نے بتایا کہ 2020 کےبجٹ میں اسرائیل کے لیے بجٹ میں 3.3 ارب ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور وینزویلا کے لیے 500 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے فنڈز سے امریکی اقدار کو فروغ دیا جائے گا، ملک اوربیرون ملک مقیم امریکیوں کی حفاظت بہتربنائی جائے گی۔

    جان سلیوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یوایس ایڈ کے ذریعے اپنے پارٹنرزکی مدد کریں گے، وینز ویلا کے عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

    بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

  • سندھ حکومت اور امریکہ کے درمیان سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کا معاہدہ

    سندھ حکومت اور امریکہ کے درمیان سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کا معاہدہ

    کراچی : حکومت سندھ اوریوایس ایڈ کے درمیان صو بے کے اٹھ اضلا ع میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے بیسک ایجو کیشن پروگرام شروع کرنے کا معاہد ہ طے پا گیاہے ۔

    وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پرائمری تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے پروگرام اہم ثابت ہوگا، وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں ایک سادہ وپروقار تقریب میں محکمہ تعلیم اور یو ایس ایڈ کے نمائندوں کے درمیان پر وگرام پر دستخط کئے گئے۔

    تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، آمریکی سفیر ڈیوڈ ہیل ،قونصل جنرل برائن ہیتھ،وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو اور دیگر نے شرکت کی۔

    بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت خیرپور ، سکھر ،کشمور کندہ کوٹ سمیت اٹھ اضلاع کے ایک سو چھ اسکولز پر کام کیا جائے گا۔

    معاہدے کے مطابق ایک سو پینسٹھ ملین ڈالر کی لاگت سے یہ پروگرام پانچ سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو تعلیمی اداروں خصوصاً پرائمری اسکولوں کی حالت بہت خراب تھی۔

    پیپلزپارٹی کی حکومت نے بہت جدوجہد کی توکچھ بہتری آئی۔ انہون نے کہاکہ سندھ حکومت کوتعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

    پاکستان میں مقیم آمریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے کہا کہ آمریکا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے خصوصی توجہ دے رہا ہے، ایک سو چھ اسکولز میں فری تعلیم دی جائے گی۔

    سنیئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم یوایس ایڈ کے شکر گزار ہیں کہ سندھ میں فروغ تعلیم کے لئے ہمارا ہاتھ بٹا رہے ہیں،بیسک ایجوکیشن پروگرام سندھ میں نئے اسکول تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • یوایس ایڈ کے زیر اہتمام بچوں میں غذائی قلت سے متعلق کانفرنس

    یوایس ایڈ کے زیر اہتمام بچوں میں غذائی قلت سے متعلق کانفرنس

    کراچی : امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام  سی ایم پی کے  تحت سندھ میں بچوں میں غذائی قلت کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

    تقریب میں یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے سندھ بلوچستان لیون واسکن اور پالیسی ایڈوائزرر ینڈی ہاٹ فیلڈ ، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو ، سیکریٹری صحت سعید احمد منگیچو اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

    یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان لیون واسکن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئئے کہا کہ ہم سندھ میں بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے جامع اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت بہتر بنانے اور ان میں غذائی قلت پر قابو بانے کے لئے تعلیم کافروغ انتہایہ اہم ہے ۔

    امریکا کی ٹولین یونیورسٹی کے پالیسی منیجر ایڈرین منڈراف نے کانفرنس میں سندھ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ پریکٹسز سروے کے نتائج پیش کئے ، اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں نے شمار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جو ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔