Tag: یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

  • یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کردی، انھوں نے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنیکا کا مشورہ دیا۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی پاک بھارت کشیدگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ پاک بھارت کشیدگی عروج پرہے، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ سے گریز کریں، دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں جنگ سے صورتحال مزید خراب ہوگی، پاک بھارت کشیدگی بوائلنگ پوائنٹ پر ہے دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی فوج ملوث، گرفتار دہشت گرد کے موبائل اور ڈرون سے ناقابل تردید شواہد مل گئے

    انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیزی سے بڑھتی کشیدگی پرتشویش ہے، پاکستان بھارت علاقائی استحکام کو تقویت دینے کیلئے اقدامات کریں۔

    سیکریٹری جنرل یواین انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایسی کاوش کی حمایت اور مدد کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے سفارتکاری بڑھے امن قائم ہو۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-resolution-against-indian-aggression-unanimously-passed-in-national-assembly/

  • عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں کہ اکٹھے ہوجائیں، یواین سیکریٹری جنرل

    عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں کہ اکٹھے ہوجائیں، یواین سیکریٹری جنرل

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں ہے کہ اکٹھے ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل کا عرب لیگ سربراہی اجلاس میں عرب اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عرب دنیا میں اتحاد خطے کی یکجہتی کو وسعت دے گا، عرب اتحاد سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ کو فروغ ملے گا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں خاندانوں کا صفایا کردیا گیا۔

    یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں بچے صدمے کا شکار ہیں، قحط بڑھتا جارہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    انھوں نے انتباہ دیا کہ رفاح پر حملہ ناقابل قبول ہوگا کیونکہ اس سے تکلیف اور مصیبت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ ہمیں لوگوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تشدد اور عدم استحکام کو ختم کرنے کا واحد مستقل راستہ دو ریاستی حل ہے، اسرائیل اور فلسطین امن اور سلامتی کے ساتھ شانہ بشانہ زندگی گزاریں اور یروشلم دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہو۔

  • وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، یواین سیکریٹری جنرل

    وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، یواین سیکریٹری جنرل

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این کا کہنا ہے کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کو پورےغزہ میں امداد کی رسائی بلاروک ٹوک دینی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ امدادی سامان کے ٹرکوں کوغزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ غزہ میں اتنے لوگوں کو مرتے اور اذیت میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن سے انسانی تباہی ہوگی، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے۔

    یواین سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیارہے وہ غزہ میں جنگ روکیں۔