Tag: یوحنا آباد چرچ دھماکوں

  • یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث مزید 5دہشتگرد گرفتار

    یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث مزید 5دہشتگرد گرفتار

    لاہور:  یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث مزید پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے سانحہ یوحنا آباد کے پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر انھیں مزید تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا ہے، گرفتار پانچوں مبینہ دہشت گرد خود کش حملہ آوروں کے سہولت کار تھے اور ان کے قبضے سے نقشہ جات سمیت دیگر اہم سامان برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے پانچوں افراد نے خودکش حملہ آوروں کو رہائش فراہم کی تھی اور ان کو حملہ کی جگہ پہنچایا تھا۔

    پانچوں مبینہ دہشت گردوں کو سی آئی اے پولیس نے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کزشتہ برس یوحنا آباد چرچ پر ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں پندرہ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوئے تھے اور اس کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔

  • امریکا کی یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

    امریکا کی یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

    امریکا نے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو کسی بھی جگہ پر  آزادی کے ساتھ رسومات ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

    جین ساکی کا کہنا تھا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے، تمام مذاہب کی عبادگاہوں کی حفاظت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ دہشتگردی کیخلاف اپنی کوششیں تیز کرے۔