Tag: یوراج سنگھ

  • یوراج نے کس نوجوان کےلیے اپنی پریکٹس چھوڑی دھوپ میں کھڑے رہے؟

    یوراج نے کس نوجوان کےلیے اپنی پریکٹس چھوڑی دھوپ میں کھڑے رہے؟

    ابھرتے ہوئے کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ یوراج سنگھ نے ان کےلیے اپنی پریکٹس چھوڑ دی، دھوپ میں کھڑا رہے، میری بیٹنگ ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

    یووراج سنگھ کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے چھ سال ہوچکے ہیں لیکن لیجنڈری آل راؤنڈر بھارتی کرکٹ کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، شبمن گل سے لے کر ابھیشیک شرما تک، یوراج نے ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    شبمن گل اور ابھیشیک شرما کے کیریئر میں یوراج ان کی بہت مدد کی اور اس وقت بھارت کے دو نوجوان کامیاب بیٹرز میں شمار ہوتتے ہیں، لیکن کچھ اور بھی ہیں جو تیزی سے کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہے ہیں۔

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل رائونڈر رمندیپ سنگھ کو پنجاب اور آئی پی ایل سرکٹ میں ایک بہترین ٹیلنٹ سمجھا جاتا ہے، اس نوجوان کرکٹر نے انکشاف کیا کہ کس طرح یوراج نے ان کی مدد کی۔

    رمندیپ سنگھ نے بتایا کہ میں یووی پاجی کے ساتھ بات چیت کرتا رہتا ہوں اور میں خوش قسمت ہوں کہ انھوں نے مجھے بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جب کووڈ کی پابندیاں شروع میں ہٹا دی گئیں تو ہم پی سی اے اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے تھے، یووی پاجی بھی وہاں آتے تھے۔

    نوجوان نے بتایا کہ یوراج سنگھ نے میرے لیے اپنی پریکٹس بھی چھوڑ ہے، دھوپ میں کھڑے رہے، میری بیٹنگ ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں، وہ میرے لیے اپنا پریکٹس سیشن چھوڑ کر سنٹر وکٹ کا بندوبست کرتے تھے۔

    انھوں نے دوپہر کو سورج کی تپش میں کھڑے ہوکر میری بیٹنگ کو ریکارڈ کیا، انھوں نے میرا نمبر لیا اور وہ ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کیں اور مجھے مشورہ دیتے رہے۔

  • یوراج اور کوہلی کے درمیان چپقلش؟ چیمئنزٹرافی فتح کے بعد سابق کرکٹر کی پوسٹ وائرل

    یوراج اور کوہلی کے درمیان چپقلش؟ چیمئنزٹرافی فتح کے بعد سابق کرکٹر کی پوسٹ وائرل

    بھارتی کرکٹ کے ’’کنگ‘‘ ویرات کوہلی اور کرکٹ کے ’’سکسر کنگ‘‘ یوراج سنگھ کے درمیان دراڑکے حوالے سے قیاس آرائیوں نے زور پکڑلیا۔

    سابق کرکٹر یوراج سنگھ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے اس افواہ کو طول دیا ہے، بھارت کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 فتح کے بعد یوراج سنگھ نے اپنی پوسٹ میں تقریباً تمام بھارتی کرکٹر کی تعریف کی مگر ویرات کوہلی کا نام تک نہ لیا۔

    بھارت کی جیت کے بعد یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی لیکن انھوں نے حیران کن طور پر ویرات کوہلی کا ذکر کیا نہ انھیں ٹیگ کیا۔

    اس کے بجائے یوراج نے دوسرے کھلاڑیوں کی جی بھر کر تعریف کی، ان کی اس پوسٹ کی وجہ سے کرکٹ کے دونوں اسٹارز کے درمیان چپقلش کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

    اپنی پوسٹ میں یوراج نے لکھا "کتنا شاندار فائنل تھا! چیمپئنز ٹرافی وطن واپس پہنچ گئی، ‘ہٹ مین’ روہت شرما کی شاندار کپتانی، جس نے پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی غیر معمولی قیادت کی، آئی سی سی ٹورنامنٹس کی بات آتی ہے تو روہت اپنی ہی ایک لیگ میں ہیں۔

    یوراج نے شریاس آئیر، شبمن گل، کے ایل راہول اور ہاردک پانڈیا کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ انھوں نے رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور محمد شامی کی بولنگ کی بھی تعریف کی۔

    اس پوسٹ میں یوراج نے متعدد کھلاڑیوں کو ٹیگ کیا، تاہم کوہلی کو نظرانداز کرنے پر دو کرکٹ لیجنڈز کے درمیان تناؤ کی افواہوں زور پکڑ گئی ہیں، شائقین اور میڈیا کی جانب سے اس پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔

  • ابھیشیک شرما کے کیریئر میں یوراج سنگھ کا کیا کردار ہے؟ والد کا بڑا انکشاف

    ابھیشیک شرما کے کیریئر میں یوراج سنگھ کا کیا کردار ہے؟ والد کا بڑا انکشاف

    انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر ابھیشیک کی بیٹنگ کو نکھارنے میں یوراج سنگھ کا کردار سامنے آیا ہے۔

    بھارت کے نوجوان جارح مزاج بیٹر ابھیشیک شرما کئی بار ذکر کرچکے ہیں کہ بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر یوراج سنگھ ان کے سرپرست ہیں اور کس طرح دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے پلیئر نے ان کی بیٹنگ صلاحیت کو نکھارنے میں میں مدد کی ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ابھیشیک نے صرف 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور یوراج کے ماضی میں لگائے گئے دلکش شارٹس کی یادیں تازہ کر دیں، 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران یوراج نے اسٹیورٹ براڈ کو چھ بالز پر 6 چھکے رسید کیے تھے۔

    ابھیشیک کے والد اور بچپن کے کوچ، راج کمار شرما نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں اپنے بیٹے کے کیریئر میں یوراج کے بااثر کردار کا انکشاف کیا۔

    راجکمار نے سابق بھارتی آل راؤنڈر کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ابھیشیک کی مدد کرنے کے لیے وقت نکالا۔ یوراج نے بارہا سوشل میڈیا پر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ابھیشیک کو ایک بڑی اننگز کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ یوراج سنگھ ہمیشہ ابھیشیک کے لیے کھڑے رہے ہیں، انھوں نے اسکی کرکٹ میں بہت تعاون کیا ہے، ہمیشہ ابھیشیک کو وقت دیا ہے اور اس پر بہت کام کیا ہے۔

    ابھیشیک کی یوراج سنگھ سے پہلی ملاقات رانجی ٹرافی کے دوران ہوئی تھی، بھارت کے سابق آل راؤنڈر ان کی صلاحیتوں سے فوری طور پر متاثر ہوگئے تھے۔

    راجکمار نے بتایا کہ یوراج نے ابھیشیک سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اس کے ساتھ ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں اور اسے ایک بہتر کرکٹر بنانا چاہتے ہیں پھر ابھیشیک کو انھوں نے کافی گر سکھائے اور آج ابھیشیک سب کے سامنے ہے۔

  • باہو بلی کو ’’بیکار‘‘ اور تارے زمین پر کو ’’واہیات‘‘ فلم کس نے قرار دیا

    باہو بلی کو ’’بیکار‘‘ اور تارے زمین پر کو ’’واہیات‘‘ فلم کس نے قرار دیا

    معروف سابق کرکٹر، کوچ اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے فلم باہو بلی کو ’’بیکار‘‘ اور تارے زمین پر کو ’’واہیات‘‘قرار دیا ہے۔

    سابق کرکٹر، کوچ، اور کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے حال ہی میں یوٹیوبر سمدیش بھاٹیہ کو انٹرویو میں فلمی دنیا پر خیالات کا اظہار کیا۔

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ فلم ’تارے زمین پر‘ جیسی فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں، اور باہوبلی جیسی فلموں کا کوئی معیار نہیں ہے، اور میں رنویر سنگھ اور رنبیر کپور جیسے اداکاروں کو پسند بھی نہیں کرتا۔

    یوراج سنگھ نے اپنے والد کو پاگل قرار دے دیا

    یوگراج نے انٹر ویو میں اپنے پسندیدہ ہالی ووڈ کلاسکس بین ہر اور دی گاڈ فادر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجابی کرائم تھرلر فلمیں زیادہ پسند ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے بچپن سے ہی میری سخت تربیت کی ہے کرکٹ پر توجہ دینے کے لیے انہوں نے میری دیگر سرگرمیاں ختم کردیں، ان کی سختنی کی وجہ سے ہی میں اتنا کامیاب ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایک متنازع بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپل دیو کو قتل کرنے چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ ان کے سر میں گولی ماریں۔

    انہوں نے اس کی وجہ کپل دیو سے اپنی پیشہ ورانہ مخاصمت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کپل دیو کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تو انہوں نے مجھے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا تھا تو اس وقت میں شدید غصے میں آ گیا تھا۔

    یوگراج نے کہا تھا کہ مجھے ڈراپ کیے جانے پر اتنا طیش آیا کہ کپل دیو کو قتل کرنے کے ارادے سے پستول لے کر ان کے گھر پہنچ گیا تھا۔

  • یوراج سنگھ کے والد کس کرکٹر کو قتل کرنا چاہتے تھے؟ برسوں بعد سنسنی خیز انکشاف

    یوراج سنگھ کے والد کس کرکٹر کو قتل کرنا چاہتے تھے؟ برسوں بعد سنسنی خیز انکشاف

    سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے سالوں بعد یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک کھلاڑی کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

    سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ جو خود بھی کرکٹر رہے ہیں اور آئے دن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ نے برسوں بعد انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپل دیو کو قتل کرنے چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ ان کے سر میں گولی ماریں۔

    انہوں نے ااس کی وجہ کپل دیو سے اپنی پیشہ ورانہ مخاصمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کپل دیو کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تو انہوں نے مجھے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا تھا تو اس وقت میں شدید غصے میں آ گیا تھا۔

    یوگراج نے کہا کہ مجھے ڈراپ کیے جانے پر اتنا طیش آیا کہ کپل دیو کو قتل کرنے کے ارادے سے پستول لے کر ان کے گھر پہنچ گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے وہاں جانے پر کپل دیو اپنی والدہ کے ہمراہ گھر سے باہر آئے۔ میں پستول لیے کھڑا تھا۔ اس وقت میں نے کپل کو بہت برا بھلا کہا اور بتایا کہ میں تمہارے سر میں گولی مارنے آیا ہوں۔

    ’کپل دیو دنیا تم پر تھوکے گی‘ یوراج سنگھ کے والد کی ویڈیو وائرل

    تاہم یوگراج سنگھ نے کپل کو قتل نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کپل دیو کو قتل اس لیے نہیں کیا کہ اس کی والدہ بہت اچھی خاتون تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/yuvraj-singh-called-his-father-crazy/

     

  • یوراج سنگھ کی محبت میں کونسی سی مشہور اداکارہ آسٹریلیا پہنچی تھی؟

    یوراج سنگھ کی محبت میں کونسی سی مشہور اداکارہ آسٹریلیا پہنچی تھی؟

    بھارت کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی محبت میں مبتلا سپراسٹار اداکارہ ان کے پیچھے پیچھے آسٹریلیا پہنچ گئی تھی۔

    لیجنڈ بھارتی کرکٹر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ 2007-08 کے دورہ آسٹریلیا کے دوران میں بالی ووڈ کی ایک اداکارہ کو ڈیٹ کر رہا تھا، میں اس کا نام نہیں لوں گا، وہ اس وقت بہت اچھی اور بہترین اداکارہ ہے، وہ اس وقت ایڈیلیڈ میں شوٹنگ کررہی تھی۔

    یوراج سنگھ نے کہا کہ میں نے ٹور کے دوران اس اداکارہ سے کہا کہ سنو ہم تھوڑے دنوں تک نہیں ملتے کیونکہ میں آسٹریلیا کے دورے پر ہوں اور کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

    سابق بھارت کرکٹر نے بتایا کہ ان باتوں کے باوجود بالی ووڈ کی وہ اداکارہ بس میں کینبرا تک میرے پیچھے آئی، میں نے اس سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

    یوراج نے اداکارہ کا نام بتانے سے انکار کر دیا، تاہم افواہیں بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھیں کہ وہ اس وقت دیپیکا پڈوکون کو ڈیٹ کر رہے تھے، جنھوں نے 2007 میں بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

    خیال رہے کہ یوراج سنگھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئرمیں 40 بار بھارت کی نمائندگی کی ان کا ریڈ بال کیریئر ون ڈے کی طرح زیادہ کامیاب نہیں رہا، انھوں نے 2004 میں لاہور میں پاکستان کے ٹور کے دوران فائٹنگ سچنری اسکور کی تھی جبکہ ٹیسٹ میں ان کی اوسط 33.92 رہی۔

    یوراج سنگھ کو بھارت کے اب تک کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ بھارت میں یوراج سنگھ سے زیادہ باصلاحیت کرکٹر اب تک پیدا نہیں ہوا۔

    یوراج سنگھ اپنی جارح مزاجی کے باعث بھی مشہور تھے، انھوں نے انگلینڈ کے لیجنڈ فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو اوور میں چھ چھکے لگانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • یوراج سنگھ انصاف کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے؟

    یوراج سنگھ انصاف کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے؟

    نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز یوراج سنگھ نے انصاف کے حصول کے لئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے یوراج سنگھ کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے خلاف فلیٹ دینے میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کی سماعت کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنی درخواست میں اپنے اور بلڈر کے درمیان معاملہ طے کرنے کے لیے ثالث کی تقرری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق یوراج سنگھ نے دہلی میں 2021 میں تقریباً 14 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بلڈر ایٹولائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے فلیٹ بُک کرایا تھا۔

    یوراج سنگھ کو بلڈر نے نومبر 2023 میں فلیٹ کا قبضہ لیٹر دیا لیکن جب یوراج سنگھ فلیٹ دیکھنے گئے تو اس فلیٹ کا معیار انتہائی غیر معیاری تھا۔

    درخواست کے مطابق فلیٹ کی تعمیر میں بلڈر نے غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا، فلیٹ کی فرنشننگ، لائٹنگ اور فنشنگ ناقص معیار کی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈر نے طے شدہ وقت کے مطابق فلیٹ تاخیر سے حوالے کیا۔

    جس کے باعث یوراج سنگھ نے فلیٹ کے حوالے کرنے میں تاخیر اور اس کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پرائیویٹ حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ بلڈر نے اپنی برانڈ ویلیو کا غلط استعمال کیا ہے اور بلڈر نے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم ابھی تک اس معاملے میں بلڈر یا کمپنی کی جانب سے جواب آنا باقی ہے۔

    بلڈر اور یووراج سنگھ کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس کے مطابق کرکٹر کو بلڈر کے پروجیکٹ کو پروموٹ کرنا تھا۔

    بابر اعظم کو بہت چانس مل چکے اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    معاہدے کے مطابق یہ پروموشن نومبر 2023 کے بعد نہیں ہونی تھی لیکن بلڈر نے اس سلسلے کو جاری رکھا، معاہدے کے ختم ہونے کے باوجود بلڈر نے بل بورڈز، پروجیکٹ سائٹس، سوشل میڈیا اور مختلف مضامین میں یوراج سنگھ کی تصاویر کا استعمال کرنا جاری رکھا۔

  • یوراج سنگھ کی نظر میں کونسا پاکستانی پیسر بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا؟

    یوراج سنگھ کی نظر میں کونسا پاکستانی پیسر بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا؟

    یوراج سنگھ نے بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہونے والے پاکستانی بولر کا نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہین سے زیادہ انڈین ٹیم کے لیے پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    یوراج سنگھ بھارت کے چند نہایت ٹیلنٹڈ کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں بلکہ سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ ان سے زیادہ باصلاحیت کرکٹرز آج تک بھارت میں پیدا ہی نہیں ہوا۔ اب سابق آل راؤنڈر نے اس پاکستانی بولر کا نام بتایا ہے جو بھارت کو ناکوں چنے چبوا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیفٹ آرم پیسر محمد عامر بھارتی ٹیم کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، عامر اور روہت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کا مزہ آئے گا۔

    اسی طرح ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان بھی بیٹ اور بال کی جنگ سے شائقین کو کافی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

    یوراج سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ایسے ہوتے ہوتے ہیں کہ آپ کو لازمی اپنے دماغ کو استعمال کرنا پڑے گا اورمیچ کی صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑے گا اور جو ٹیم اپنے جذبات پر قابو رکھے گی وہ میچ کی فاتح بن کر نکلے گی۔

    خیال رہے کہ اب سے تھوڑی دیر بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

  • فارم سے قطع نظر کوہلی، روہت کی عمر پر لوگوں کی خاص توجہ ہوگی، سابق کرکٹر

    فارم سے قطع نظر کوہلی، روہت کی عمر پر لوگوں کی خاص توجہ ہوگی، سابق کرکٹر

    اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں ہی بھارتی ٹیم میں موجود ہونگے، اس حوالے سے یوراج سنگھ نے اظہار خیال کیا ہے۔

    یوراج نے بیٹرز کی جوڑی کو خبردار کیا کہ ان کی فارم سے قطع نظر ان کی عمر پر خاص توجہ دی جائے گی، ان کا خیال ہے کہ بھارت کو مستقبل کے لیے ایک ٹیم بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

    سابق کرکٹر نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے خود کو علیحدہ کرلینا چاہیے۔

    یوراج نے آئی سی سی سے گفتگو میں کہا کہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے لوگ آپ کی عمر کے بارے میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ آپ کی شکل کو بھول جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ دونوں بھارت کے لیے بہترین کھلاڑی رہے ہیں اور وہ جب چاہیں ریٹائر ہونے کے مستحق ہیں۔ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہوں گا، کیونکہ اس سے تجربہ کار کھلاڑیوں پر ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلنے لوڈ کم ہوتا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد میں بہت سے نوجوان لڑکوں کو ٹیم میں آتے دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنائی جاسکے۔

    واضح رہے کہ یوراج سنگھ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے سب سے نمایاں کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں، انھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 دونوں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • موٹے تیز بھاگنا! یوراج نے روہت شرما کو ایسا کیوں کہا؟

    موٹے تیز بھاگنا! یوراج نے روہت شرما کو ایسا کیوں کہا؟

    سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے روہت کو موٹا قرار دیتے ہوئے تیز بھاگنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے لیے 2010 میں آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ ایشیا کپ کے دوران پھر سے وائرل ہورہی ہے۔ روہت اس وقت اسٹارز سے بھری بھارتی ٹیم میں بطور مڈل آرڈر بلے باز کھیلتے ہوئے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

    23 جون 2010 کو سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل سے قبل روہت نے سابقہ ٹوئٹر اور موجود ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایشا کپ فائنل کے لیے ابھی پریکٹس کرکے لوٹا ہوں مجھے اور ٹیم کو فائنل کے لیے نیک تمناؤں سے نوازیں‘۔

    روہت اور یوراج چونکہ شروع دنوں سے ہی اچھے دوست ہیں، اس لیے موجودہ کپتان کی اس پوسٹ پر یوراج سنگھ نے کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’گڈ لک موٹے تیز بھاگنا‘۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی تھے، ان کی قیادت میں ٹیم سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔