Tag: یوروکپ2016

  • یورو کپ 2016: چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کی آئس لینڈ کو شکست

    یورو کپ 2016: چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کی آئس لینڈ کو شکست

    پیرس یوروکپ 2016 کے چوتھے کواٹر فائنل میں میزبان فرانس نےدو کے مقابلے میں پانچ گول سے آئس لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پیرس کےمشہور فٹبال اسٹیڈیم ’سٹڈ ڈے فرانس‘میں میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جہاں اسٹیڈیم تماشائیوں کچھا کچھا بھر ہوا تھا.

    یوروکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس کی طرف سے پہلا گول جیرو نے 12ویں منٹ میں کیا، دوسرا پوگبا نے 19ویں،تیسرا پیئٹ نے 42 ویں جبکہ فرانس کی طرف سے چوتھا گول بھی پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں ہوا جو گرزمین نے کیا.

    میچ کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی آئس لینڈ کی ٹیم نے فرانس پر بھر پور حملہ کیا اور فرانس کو حاصل چار گول کی برتری کو کم کر کے تین گول کر دیا.

    آئس لینڈ کی جانب سے پہلا گول سگورتھسن میچ کے 56 ویں منٹ میں کیا،جبکہ آئس لینڈ کی جانب سے دوسرا گول 84 ویں منٹ میں جارنسن نے کیا.

    یاد رہے کہ اپنی سرزمین پر کھیلے جانے والے گذشتہ سولہ بڑے میچوں میں فرانس کو کبھی شکست نہیں ہوئی.

    واضح رہے کہ فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں فرانس کو کسی میچ میں بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا.

  • یورو کپ 2016: کوارٹر فائنل میں آج پرتگال اور پولینڈ مدمقابل ہوں گے

    یورو کپ 2016: کوارٹر فائنل میں آج پرتگال اور پولینڈ مدمقابل ہوں گے

    مارسلیے : یورو کپ فٹ بال2016 کے کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوجائیں گے،جبکہ پہلے کوارٹر فائنل میں آج پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016 کے کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوں گے، ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل کا میچ پرتگال اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنے کی سر توڑ کوشیشیں کی جائیں گی.

    یاد رہے کہ ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دفاعی چیمپئن اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی.

    دوسری جانب یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی،آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے تھے.

    یاد رہے اس سے پہلے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگینڈ کو 1950 کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی دو دو گول کر چکے ہیں تو پرتگال کے نینی اور رونالڈو بھی دو دو بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں.

  • یورو کپ 2016: جرمنی کی سلواکیہ کو 0-3 سے، فرانس کی آئرلینڈ کو 1-2 سے شکست

    یورو کپ 2016: جرمنی کی سلواکیہ کو 0-3 سے، فرانس کی آئرلینڈ کو 1-2 سے شکست

    لیل : جرمنی نے سلواکیا کو باآسانی تین صفر سے شکست اورفرانس نے دلچسپ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی.

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے سب سے بڑے فٹبال سیزن یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی نےسلواکیا کو تین صفر سے شکست دے دی.

    دوسری جانب سابق چیمپیئن ٹیم فرانس اور آئرلینڈ کا ناک آؤٹ مرحلے میں ٹکراو ہوا، پہلے ہاف تک آئرلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی.

    دوسرے ہاف میں انٹونیو گریسمان نے آئرلینڈ کے گول کیپر کو چکما دےکر مسلسل دو گول اسکور کیے اور فرانس کو کوارٹر فائنل میں پہنچادیا.

    واضح رہے کہ یوروکپ 2016 کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ، پرتگال،ویلز،بیلجیئم،فرانس اور جرمنی نے کوالیفائی کرلیا.

  • یوروکپ 2016، انگلینڈ نے ویلز کو1-2 سے شکست دے دی

    یوروکپ 2016، انگلینڈ نے ویلز کو1-2 سے شکست دے دی

    لینس :یوروکپ 2016 کے میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 1-2 سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لینس میں یوروکپ2016 کے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.

    Bale-scores

    دونوں ٹیموں نےایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کےلیے تابڑ توڑ حملے کیے. ویلز نے پہلے ہاف میں حریف ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا گول کیا.

    Sturridge

    انگلش ٹیم نے جارحانہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ہمت نہ ہاری اور مقابلہ برابر کردیا،کھیل کے اختتام سے پہلےانگلینڈ نے دو ایک سے فتح حاصل کرلی۔

    Vardy