Tag: یوروگوائے

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں یورپ نے جنوبی امریکا پر اپنی برتری ثابت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج عالمی مقابلے میں سابق عالمی چیمپین فرانس اور پانچ عشروں قبل عالمی کپ اٹھانے والی یوروگوائے مدمقابل آئیں۔

    یاد رہے کہ فرانس ارجنٹینا، جب کہ یوروگوائے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں، فرانس گریزمین، جب کہ یوروگوائے کا انحصار سواریز پر تھا۔

    پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم غالب آگئی، ریفیل ویران نے گول داغ کرفرانس کو برتری دلا دی۔

    یوروگوائے نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی، مگر گریزمین کی ایک سیدھی شاٹ کو روکنے میں یوروگوائے کے گول کیپر کی ناکامی کا خمیازہ ایک اور گول کی صورت نکالا۔

    نوئے منٹ کے اختتام پر فرانس فاتح ٹھہرا۔ اب فرانس کا مقابلہ برازیل اور بیلجیم کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: کوارٹر فائنلز کے بڑے مقابلے آج شروع ہوں گے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے نے روس، سعودی عرب نے مصر کو شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے نے روس، سعودی عرب نے مصر کو شکست دے دی

    ماسکو: روس میں‌ جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج ہونے والے گروپ اے کے میچز یوروگوائے اور سعودی عرب کے نام رہے.

    تفصیلات کے بعد آج گروپ اے کے آخری میچز کھیلے گئے، جس میں یوروگوائے اور روس، جب کہ مصر اور سعودی عرب مدمقابل آئے.

    روس بہ مقابلہ یوروگوائے

    اپنے اولین میچ میں‌ سعودی عرب کو پانچ صفر سے ٹھکانے لگانے والی میزبان ٹیم روس کا پہلی بار بڑی ٹیم سے سامنا ہوا، تو اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے.

    میچ میں‌ یوروگوائے کی ٹیم روس پر غالب رہی، سپراسٹار سواریز کی ٹیم نے روسی پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور تین گول داغنے میں‌ کامیاب رہی.

    یاد رہے کہ روس اور یوروگوائے اس مقابلے سے قبل ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کر چکی تھیں، البتہ اس شان دار فتح کے بعد یوروگوائے پہلے پوزیشن پر آگئی ہے.

    سعودی عرب بہ مقابلہ مصر

    آج ہونے والے دوسرے مقابلے میں مصر اور سعودی عرب مدمقابل آئیں. یہ میچ دونوں‌ ٹیموں کے لیے اہم تھا، کیوں کہ دونوں‌ ہی نے تاحال فتح‌ کا ذائقہ نہیں‌ چکھا تھا.

    دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا، البتہ میچ کے آخر میں فتح نے سعودی عرب کی قدم چومے، جو دو ایک سے یہ میچ جیتنے میں‌ کامیاب رہی.

    مصر کو اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کی خدمات حاصل تھیں، جنھوں نے میچ کا اولین گول اسکور کیا۔ مصری گول کیپر نے پینالٹی بھی روکی، مگر جیت سعودی عرب کے حصے میں آئی۔

    یاد رہے کہ مصر اور سعودی عرب پہلے ہی عالمی مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں.


    مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج ہونے والے مقابلوں میں پرتگال نے مراکش اور یوروگوائے نے سعودی کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج گروپ بی کے میچ میں پرتگال اور مراکش مقابل آئیں، جہاں‌ فتح‌ نے یورپی ٹیم کے قدم چومے.

    یاد رہے کہ مراکش کو ایران کے خلاف اپنے اولین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ پرتگال اور اسپین کا میچ تین تین سے برابر رہا تھا۔

    میچ کا اکلوتا گول سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے داغا، ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا، یہ رونالڈو کا ورلڈ کپ میں چوتھا گول تھا۔

    مراکش کی جانب سے اسکور برابر کرنے کے لیے متعدد اٹیک کیے گئے، لیکن پرتگالی دفاع کی وجہ سے یہ کوششیں ناکام گئیں۔

    اس فتح کے بعد پرتگال گروپ بی میں پہلے نمبر پر آگئی، جب کہ مراکش کے لیے ورلڈ کپ کا سفر لگ بھگ تمام ہوا۔ گروپ بی کے دیگر ٹیمیں ایران اور اسپین آج ٹکرائیں گی۔

    آج دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں‌ سعودی عرب اور یوروگوائے کے مابین کھیلا گیا، اس میچ میں‌ بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سوارز کے شان دار گول کے طفیل یوروگوائے نے فتح‌ حاصل کی.

    اگرچہ سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہوگئی.

    گروپ اے میں‌ اب پوزیشن واضح ہے، یوروگوائے اور روس دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، روس اور یوروگوائے کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون ٹیم کا فیصلہ ہوگا.


    فیفا ورلڈ کپ کے چھٹے روز جاپان، سینیگال اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے اور ایران کا فاتحانہ آغاز

    فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے اور ایران کا فاتحانہ آغاز

    ماسکو:فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے دن ہونے والے میچز میں یوروگوائے نے مصر کو شکست دے دی، جب کہ ایران نے مراکش پر غلبہ پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج روس میں‌ منعقدہ عالمی مقابلے کے گروپ اے میں مصر اور یوروگوائے مدمقابل آئیں۔ مصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے باوجود کھیل کے آخری لمحات میں ہونے والے شان دار گول کے باعث یوروگوائے فاتح ٹھہرا۔

    واضح رہے کہ یوروگوئے اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، جب کہ مصر کا یہ تیسرا ورلڈ‌کپ ہے، مصر نے اٹھائیس برس بعد ورلڈ‌ کے لیے کوالیفائی کیا ہے.

    مصر کی امیدوں‌ کا محور محمد صلاح ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں‌ کھیل سکے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں‌ زخمی ہوئے تھے.

    واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب گذشتہ روز مدمقابل آئے تھے، اس یک طرفہ میچ میں‌ روس نے پانچ سفر سے کامیابی حاصل کی تھی.

    مصر بہ مقابلہ یوروگوائے

    مراکش بہ مقابلہ ایران

    گروپ بی کے میچ میں مراکش اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل آئی، مراکشی کھلاڑی کے اون گول کی وجہ سے ایران نے فاتح اپنے نام کی۔

    مراکش کی ٹیم کھیل پر غالب رہی، اس کی جانب سے ایران کی پوسٹ پر متعدد حملے کیے گئے، مگر ایرانی گول کیپر کی پھرتی اور دفاعی لائن کی کوششوں سے گول کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی۔

    میچ کے بڑے حصے میں گیند مراکش کے پاس رہی، ایرانی ٹیم مخالفین کی پوسٹ پر زیادہ حملہ نہ کرسکی، البتہ میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی نے گیند اپنی ہی پوسٹ میں پھینک دی۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔