Tag: یورو بانڈ

  • پاکستان کی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستان کی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : پاکستان کا یورو بانڈ 3 سال کی مستحکم ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کے ڈیفالٹ کے تمام رسک ختم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی ، انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کا بانڈ3 سال کی مستحکم سطح پر آگیا۔

    پاکستان کے یورو بانڈ کے لیے بین الاقوامی اعتمادبڑھنے لگا اور بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کے ڈیفالٹ کے تمام رسک ختم ہوگئے۔

    پاکستانی بانڈ کے رسک کی شرح 61.4 فیصد سےکم ہوکر7.79فیصدپرآگئی، سال 2026 کے 1.2 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی میں رسک شرح 8.5 پر آگئی۔

    سال  2027کے 1.5 ارب ڈالر کے بانڈ کی ادائیگی میں رسک کی شرح 39.4 سے کم ہوکر 9.1 فیصد پر آگئی جبکہ سال 2029 کے ایک ڈالر بانڈ کی ادائیگی میں رسک کی شرح 28.8 فیصد سے کم ہوکر 9.4 فیصد پر آگئی۔

    بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کے خدشات ختم ہوگئے اور پاکستانی معیشت ڈیفالٹ سے نکل کر مستحکم ہوچکی، اعتماد بحال ہونے سے پاکستان بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں اپنا بانڈ پیش کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔

  • معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی،  پاکستان نے یورو بانڈ ز کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا

    معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی، پاکستان نے یورو بانڈ ز کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالسیوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، پاکستان نے یورو بانڈ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرکے ڈھائی ارب ڈالر حاصل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نےڈھائی ارب ڈالرکے یوروبانڈانٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کردیے، پاکستان نے پانچ ، دس اورتیس سال کی مدت کے یوروبانڈ پر ڈھائی ارب ڈالر حاصل کیے۔

    یوروبانڈ کی فروخت سے پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرمیں ڈھائی ارب ڈالرکا اضافہ ہوگیا۔

    اس حوالے سے وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کردیا اور معیشت کےمستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں یورو بانڈ کے اجرا کو مکمل کرلیا ، عالمی مارکیٹ میں 5،10اور30 سال کے لیےیورو بانڈز جاری کئے، یوروبانڈز پر 6 فیصد ، 7.375 فیصد اور 8.875 فیصد منافع دیا جائے گا۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان نے یورو بانڈ زکی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا اور یوروبانڈ میں پاکستان نے2.5 ارب ڈالر حاصل کرنے کامنصوبہ بنا یا ، عالمی مارکیٹس کی رپورٹ کے مطابق 5 ارب ڈالرزپیش کش موصول ہوچکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیساں مثبت اشارے دکھا رہی ہیں۔