Tag: یورو بانڈز

  • سعودی عرب کا پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

    سعودی عرب کا پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب نے پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا اور دو بینکوں کو عالمی رابطہ کار اور بک رنر بھی مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک کے دو بینکس عالمی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ بینکوں کے مرکزی منتظمین بک رنر بھی ہوں گے، یہ بات بانڈز کے اجرا کی کارروائی میں شریک ایک بینک کی جانب سے جاری دستاویز میں بتائی گئی۔

    سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ بانڈز 8 سے 20 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مملکت یورو بانڈز کے اجرا کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

    سعودی عرب نے رواں سال جنوری میں 7.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کیے تھے، سعودی عرب کے یونٹ ڈیبیٹ کے سربراہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5 ارب ڈالر کے سکوک جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی بانڈز کے مالک ممالک میں سعودی عرب پوری دنیا میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔

    دریں اثنا یہ بات بھی واضح کی گئی تھی کہ سعودی عرب نے 171.6 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے ہوئے ہے، یہ اعداد وشمار 2018ء کے اختتام کے ہیں۔ سعودی عرب نے دسمبر 2018ء کے دوران 1.7 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے تھے ۔

  • وزیر خزانہ کی یورو بانڈز کی بروقت ادا ئیگی کی ہدایات

    وزیر خزانہ کی یورو بانڈز کی بروقت ادا ئیگی کی ہدایات

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن کویورو بانڈز کےپچاس کر وڑ ڈالر کی بروقت ادائیگی کی ہدایت کر دی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق یہ بانڈز پرویز مشرف اور شوکت عزیز دور میں سات فیصد کی شرح سود پر جاری کیے گئے تھے۔ تاہم اب ان یورو بانڈز کی ادائیگی کی آخری تاریخ آگئی ہے جو کہ اکتیس مارچ ہے ۔

    وزیر خزانہ نے اقتصادی امور ڈویژن سے کہا ہے کہ یوروبانڈز کی مقررہ تاریخ تک ادائیگی کیلئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہدایت کی جائے، ان بانڈز کے واجبات کی ادائیگی سے پاکستان کےبیرونی قرضے میں بھی ہچاس کروڑ ڈالر کی کمی ہو جائیگی۔

  • اسلامی سکوک بانڈزآئندہ ماہ جاری کئے جائینگے

    اسلامی سکوک بانڈزآئندہ ماہ جاری کئے جائینگے

    اسلام آباد: حکومت نے مالیاتی اور اقتصادی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے آئندہ ماہ اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تھری جی اور فور جی سپیکٹرزم کی نیلامی اور یورو بانڈز کے کامیاب اجراءکے بعد اب اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    یورو بانڈز کے اجراءمیں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی تھی اور پاکستان کو توقع سے زیادہ آمدنی ہوئی ، پاکستان سات سال کے بعد بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں دوبارہ واپس آیا ہے۔

    اب اسلامی سکوک بانڈز کے اجراءکے عمل کو بھی کامیاب بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجہ میں اس کی کامیاب فروخت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کو بھرپور طریقے سے راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔