Tag: یورپی سیفٹی ایجنسی

  • فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی، پی آئی اے کی جانب سے خوش خبری

    فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی، پی آئی اے کی جانب سے خوش خبری

    کراچی: قومی ایئر لائن نے فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی کے سلسلے میں خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے معاملے کے بعد پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن لانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیے۔

    پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے پیرس سے براہ راست پاکستان کے لیے سفر کر سکیں گے۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن لائے گی، اس سلسلے میں 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوں گے، 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی جب کہ 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، اس سے پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں کو بھی ان کے وطن پہنچائے گی۔

  • یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے طیاروں کو سیفٹی رسک قراردیدیا

    یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے طیاروں کو سیفٹی رسک قراردیدیا

    پیرس: یورپی سیفٹی ایجنسی نے پیرس سے اسلام آباد آنے والے قومی ایئرلائن کے طیارے کو پرواز سے روک دیا، نوز وہیل کی خرابی سےجہاز کا عملہ لاعلم رہا، پاکستان کو بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہیں ۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے طیاروں کو سیفٹی رسک قرار د ے دیا۔ پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیو زیرو پر یورپی سیفٹی اتھارٹی نے طیارے کو سیفٹی رسک قرار دیتے ہوئے طیارے کو اڑان بھرنے سے روک لیا ۔

    ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارے ٹرپل سیون کے نوز وہیل میں خرابی اور کپتان کی لاعلمی پر مسافروں اور پرواز کی سیفٹی کے لئے مسافر طیارے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکارکیا تھا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فرنٹ وہیل اور پرزہ جات کی تبدیلی اور مستقبل میں احتیاط کی تحریری یقین دہانی کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے طیارے کو تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز کی اجازت دے دی۔

    یورپی ایجنسی کے مطابق پی آئی اے نے آئندہ اپنے طیاروں پر بین الاقوامی سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا تو یورپی ممالک میں پروازوں کو روکا جا سکتا ہے۔