Tag: یورپی ملک

  • غیر قانونی طریقے سے یورپی ملک بھجوانے میں ملوث کئی گینگ بے نقاب

    غیر قانونی طریقے سے یورپی ملک بھجوانے میں ملوث کئی گینگ بے نقاب

    مسافروں کی نشاندہی پر سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر لوگوں کو اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بے نقاب ہو گئے ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کی غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوششوں میں ناکامی پر بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے چار مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، جنہوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ مسافروں کی شناخت احسن شبیر، محمد بشیر،عون محمداورحسیب خلیق کے نام سے ہوئی۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کے نام پی این آئی ایل میں شامل تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے عمرہ، وزٹ ویزے پر سعودی عرب، دبئی اور آذربائیجان کے لیے سفر کیا۔

    مذکورہ مسافروں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ ایجنٹوں نے مسافروں کو مذکورہ ممالک سے سینیگال بھجوایا اور پھر غیر قانونی راستوں سے سینیگال سے موریطانیہ بھیجا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی۔ تشدد کے واقعات، کشتی حادثے کی بنیاد پر مسافروں نے سمندری راستے سے جانے سے انکار کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لیے لاکھوں روپے میں معاملات طے کیے۔ اب ان مسافروں سے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے معلومات لے جا رہی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پشاور، بہاولپور اور گوجرانوالہ سے ہے۔ مسافروں کی نشاندہی پر ان ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے شہریوں سے گزارش ہے بیرون ملک جانے کے لیے متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں اور اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

    واضح رہے کہ انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ کر اور غیر انسانی سلوک برداشت کرنے کے بعد آزاد کرائے جانے والے سات پاکستانی ڈی پورٹ ہوکر گزشتہ دنوں اسلام آباد آئے تھے اور وہاں ایف آئی اے امیگریشن کی انسانی اسمگلنگ سیل نے حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا۔ متاثرین میں زخمی بھی شامل تھے، جنہیں انسانی اسمگلرز کے تشدد سے شدید چوٹیں بھی آئی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/moroccan-boat-accident-imran-survived-returns-home/

  • چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    چیک ریپبلک: یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

    یورپی ملک چیک ریپبلک کی پراگ چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم نکلا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کے والد بھی جمعرات کی صبح مردہ حالت میں پائے گئے تھے، پولیس کو یقین ہے کہ اسی مشتبہ شخص نے ہی اپنے والد کو بھی ہلاک کیا ہے۔

  • یورپی ملک کا ورک پرمٹ تیزی سے جاری کرنے کا اعلان

    یورپی ملک کا ورک پرمٹ تیزی سے جاری کرنے کا اعلان

    برسلز: یورپی یونین کے شینگین ویزا نظام اور یورو کرنسی اپنانے والے نئے یورپی ملک نے افرادی قوت میں کمی کو پورا کرنے کیلئے تیزی سے ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کروشیا یکم جنوری سے یورپی یونین کے شینگین ویزا نظام کا حصہ بن گیا ہے، جبکہ اس نے یورو کرنسی کو بھی اپنا لیا ہے، اب کروشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سال کےدوران وہ بیرون ملک سے ورکر بلانے کے لئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا نظام آسان اور تیز کرنے پر کام کررہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز بھی گزشتہ برس ورک پرمٹ پر کروشیا گئے تھے۔ کروشیا کا ورک پرمٹ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے لئے ایران کے دارالحکومت تہران جانا پڑتا ہے۔

    ایران میں کروشیا کا سفارتخانہ ہے، بعد ازاں ایران میں حالات خراب ہونے پر پاکستانیوں کے لئے ایرانی ویزوں کا حصول مشکل ہوگیا تھا، جس سے کروشیا جانے والے پاکستانی ورکرز متاثر ہوئے ہیں۔

    کروشیا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی ورکرز کی آمد آسان بنانے کے لئے قانون میں ترمیم پر کام کررہی ہے، قوانین کو یورپی یونین کے قوانین سے بھی ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔

    کروشین اخبار کے مطابق اب غیرملکی ورکرز کے لئے ورک اور رہائشی پرمٹ کا حصول آسان بنایا جارہا ہے، نئے رولز کو جلد نافذ کردیا جائے گا، اسی طرح تنخواہوں کے نظام میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں تنخواہوں کے امور کو زیادہ شفاف بنایا جائے گا۔

  • اٹلی میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری اسکول وین کو آگ لگا دی

    اٹلی میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری اسکول وین کو آگ لگا دی

    روم: یورپی ملک اٹلی میں ڈرائیور نے اسکول کے 51 طالب علموں سے بھری بس کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 12 بچے جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کے قرب اسکول وین ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو آگ لگا دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 12 طالب علم معمولی زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے پہلے بچوں کو چاقو دکھاکر ڈرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر اس نے بس پر آتشگیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس کے شیشے توڑ کا بحفاظت نکالا، جبکہ اس دوران بارہ بچے جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 47 سالہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری کارروائی نہ کی جاتی تو بہت برا سانحہ ہوجاتا، اور درجنوں بچے لقمہ اجل بن جاتے۔

    گرفتار ملزم اسکول کے بچوں کو غیرنصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں میلے میں لےجارہا تھا کہ اسی دوران اس نے معصوم بچوں کی جان لینے کی کوشش کی۔

    خیال رہے کہ ڈرائیور کے خلاف ماضی میں بھی جرائم میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں، نشے میں دھت گاڑی چلانے پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔