Tag: یورپی پارلیمان

  • یورپی پارلیمان نے بھارت کو ریاست منی پور میں نسلی فسادات پر آئینہ دکھادیا

    یورپی پارلیمان نے بھارت کو ریاست منی پور میں نسلی فسادات پر آئینہ دکھادیا

    برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے بھارت کو ریاست منی پور میں نسلی فسادات پر آئینہ دکھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق: یورپی پارلیمنٹ میں 12 جولائی کو  منی پور میں نسلی فسادات میں مودی سرکار کے کردار کیخلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی، 5 پارلیمانی گروپوں کی جانب سے پیش قرارداد 80 فیصد یورپی پارلیمان کی نمائندگی کرتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قرارداد میں بی جے پی کی’کوکی قبائل‘ کی نسل کشی کی خاموش حمایت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاگیا، قرارداد میں مودی سرکار سے اقلیتوں کو حقوق اور آزادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

    قرارداد میں بھارتی حکومتی سرپرستی میں قوم پرست بیانیہ منی پورخانہ جنگی کو مزید ہوا دے رہا ہے، اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت، سیاسی فوائد کیلئے ہندو نواز تفریقی پالیسیاں فسادات بڑھارہی ہیں۔

    یورپی پارلیمنٹ نے مودی سرکار سے اےایف ایس پی اے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، یورپی پارلیمنٹ  نے بھارت سے بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ منی پور میں 2 ماہ سے جاری خانہ جنگی کے باعث 250 سے زائد چرچ نذرآتش کیے جاچکے ہیں، منی پورخانہ جنگی میں اب تک 115 افراد ہلاک ہوچکے  جبکہ 4000 سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

  • یورپی پارلیمان میں بھارت کو مذاکراتی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی تجویز کی حمایت

    یورپی پارلیمان میں بھارت کو مذاکراتی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی تجویز کی حمایت

    برسلز: بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی نا کامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برسلز میں یورپی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر ان کیمرا بریفنگ نے بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمان میں ان کیمرا بریفنگ میں برطانوی مندوب فل بینئن نے بھارت پر مذاکرات کے لیے زور دینے کی تجویز پیش کی۔

    70 رکنی اجلاس کے اکثر ارکان نے تجویز کی حمایت کی، فل بینئن نے کہا معاملہ دو طرفہ قرار دے کر ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    فل بینئن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ختم کرانا ہوگی، سیاسی قیدی رہا کرانا ہوں گے اور کرفیو ختم کرنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس بڑی پیشرفت ہے: فاروق حیدر

    اجلاس میں رکن پارلیمنٹ مائیکل گالر نے کہا کہ یورپین یونین کو مقبوضہ کشمیر پر رد عمل دینا چاہیے۔

    چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خراب ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ انھوں نے یورپی یونین حکام اور یو این نمایندے کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے مسئلہ کشمیر پر رپورٹ طلب کی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس بڑی کام یابی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔