اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں ہمارا ساتھ دینا قابل ستائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں ہمارا ساتھ دینا قابل ستائش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی جارحیت ختم ،کرفیو اور پابندیاں ہٹائے ، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
I commend the 58 countries that joined Pakistan in Human Rights Council on 10 Sept reinforcing demands of int community for India to stop use of force, lift siege, remove other restrictions, respect & protect Kashmiris’ rights & resolve Kashmir dispute through UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی کشمیرتنازع کے پر امن حل کی حمایت خوش آئند ہے، کشمیر تنازع عالمی قوانین، دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔
I welcome the EU’s call in the Human Rights Council for a peaceful solution of the Kashmir dispute in line with UNSC resolutions, int law and bilateral agreements.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2019
یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا کے کامیاب دورے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، شاہ محمودقریشی نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کواپنے3روزہ دورے سے متعلق بریف کیا اور 58 ممالک کی طرف سے بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا، 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے مؤقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے، 58ممالک کاہمارےمؤقف کو سراہنا بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔