Tag: یورپی یونین

  • یورپی یونین اور امریکا کی روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

    یورپی یونین اور امریکا کی روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

    روس: یورپی یونین اور امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کا مقابلہ کریں گے۔

    یورپی یونین نے روس کے پانچ اور امریکا نے تین بنکوں پرعالمی اداروں سے تجارتی لین دین پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ روس کے دفاعی اور آئل ریفائینری کے اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہےکہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، ان کاکہنا تھا کہ وہ ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی ممالک پر بھی جوابی پابندیاں عائد کریں گے۔

  • یورپی یونین اور امریکا کی پی آئی اے کارگو سروس پر پابندی

    یورپی یونین اور امریکا کی پی آئی اے کارگو سروس پر پابندی

    کراچی :یورپی یونین اور امریکا نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پرپی آئی اے کارگو سروس پر پابندی لگا دی ہے۔

    یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کو اپنی کارگو سروس روکنے کے لیے خط لکھ دیا، ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی کارگو پر پابندی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث لگائی گئی، پابندی کے بعد پی آئی اے نے ملک بھر سے امریکا اور یورپ کے لیے کارگو سروس معطل کردی ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ نے قومی ائیر لائن کے ساتھ باقی ائیرلائنز کے مقابلے میں تفریق برتی ہے، ہماری سیکیورٹی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے، مشہود تاجور نے امید ظاہر کی معاملات جلد ٹھیک کرلیے جائیں گے، امریکا اور یورپ سے بات چیت چل رہی ہے۔

  • برسلز: یورپی یونین کا ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کرنیکا فیصلہ

    برسلز: یورپی یونین کا ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کرنیکا فیصلہ

    یورپی یونین نے یورینیم افزودگی ترک کئے جانے کے اعلان کے بعد ایران پر عائد معاشی پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یورپی یونین سے قبل امریکا بھی ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر چکا ہے، یورپی یونین نے پیٹرو کیمیکل پراڈکٹس، طلائی زیورات اور آٹو پارٹس کی درآمد اور برآمد پر سے فی الفور پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    ایران پر عائد پابندیاں نرم کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اس فیصلے کے ایران پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دوسری جانب ایرانی نیوکلئیر انرجی آرگنائزیشن کے ترجمان کمال وانڈی کا کہنا تھا کہ ایران پانچ فیصد یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

  • ایتھنز:یونان کو یورپی یونین کی صدرات کی منتقلی،عوام سراپا احتجاج

    ایتھنز:یونان کو یورپی یونین کی صدرات کی منتقلی،عوام سراپا احتجاج

    یونان میں ہزاروں افراد نے یورپی یونین کے اجلاس کے دوران یورپی یونین کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    ایتھنز میں یونان کو یورپی یونین کی صدارت کی منتقلی کی تقریب کے دوران ہزاروں افراد نے یورپی یونین کو ملک میں جاری معاشی و سماجی بدحالی کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے صدراتی اجلاس کی تقریب میں ہنگامہ کرنے کے لئے پولیس سے مزاحمت کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، حکام کی جانب سے ایتھنز میں مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    تاہم یورپی یونین کی پالیسیوں کے باعث تین سال سے جاری معاشی بد حالی سے بیزار افراد احتجاج مین شریک ہوئے۔

  • سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے، جھڑپوں میں دونوں متحارب گروپوں کا بھاری جانی نقصان دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سینٹرل افریقن ری پبلک کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر اپنی افواج سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجنے پر تیار ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے سولہ سو فوجی پہلے ہی سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجے جا چکے ہیں۔

    فرانسیسی صدر فرانکوئیس ہولاندے نے اپنے ایک بیان میں یورپی ممالک سے اپیل میں کہا ہے کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لئے سینٹرل افریقن ری پبلک کی عوام کی فوری مدد کی جائے۔
       

  • کیف:حکومت مخالف مظاہرے جاری، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا امکان

    کیف:حکومت مخالف مظاہرے جاری، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا امکان

    یوکرائن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یوکرائن کی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار مظاہرین کی سزا معاف کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    مظاہرین نے یورپی یونین سے آزاد تجارتی معاہدہ نہ کرنے بعد حکومت کے خلاف مظاہرے کا آغاز کیا اورمظاہرین صدر وکٹر یانوکووچ کے استعفی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

    حکومت نے نومبر کے آخر میں حکومت مخالف مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا، جس پر بین الاقوامی رہنماؤں نے حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تمام مسئلے بات چیت کے زریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

    یوکرائنی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گرفتار مظاہرین کی سزا معاف کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گرفتار کئے گئے مظاہرین کی رہائی کب تک عمل میں آئے گی۔

  • یورپی یونین کا سگریٹ نوشی کے خلاف نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ

    یورپی یونین کا سگریٹ نوشی کے خلاف نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ


      یورپی ممالک کی نمائندہ تنظیم یورپی یونین نے سگریٹ نوشی کے خلاف نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    یورپی یونین نے ممبر ممالک کے لئے سگریٹ کی خرید و فروخت پر نئی قانون سازی کرتے ہوئے اس کی خرید و فروخت پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نئی پابندیوں کے مطابق ممبر ممالک سگریٹ کے کور کے پینسٹھ فیصد حصے پر ایسے جملے تحریر کرینگے، جس سے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہو۔

    جملوں کے بجائے مذمتی تصاویر بھی پرنٹ کی جاسکتی ہیں تاہم یہ لازمی نہیں۔ ممبر ممالک دو ہزار سولہ تک تمام قسم کےپھلوں کے فلیورز والے سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دیں گے جبکہ دو ہزار بیس تک مینتھول فلیور سگریٹ پربھی مکمل پابندی عائد کی جائےگی۔

    یونین کی جانب سے کی گئی نئی قانون سازی کے مطابق تمام ممبر ممالک کو پابند کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے مقابلے میں ای سگریٹ کے فروغ کے لئے کوششیں کی جائیں۔