Tag: یورپ اور برطانیہ

  • یورپ اور  برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی: یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

    بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔

    قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی بحالی کی امید ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلی گئیں ہیں۔

    خیال رہے ذرائع نے بتایا تھا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری نومبر 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان قومی ایئرلائن کے پچاس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ملکی اور بین الاقوامی گروپوں نے پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی کے کلاس بی کے حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • یورپ اور برطانیہ میں  پاکستانی طیاروں پر رواں ماہ پابندی ہٹنے کے امکانات

    یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی طیاروں پر رواں ماہ پابندی ہٹنے کے امکانات

    اسلام آباد : یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں پر رواں ماہ پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں پر پابندی کے معاملے پر حکومتی اعلیٰ سطح وفد سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں اتوار کو برسلز روانہ ہوگا۔

    ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگرافسران وفد میں شامل ہیں، حکومتی وفد یورپی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا، سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اہم شعبوں جانچ پڑتال میں کامیابی حاصل کی ، اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں۔

    یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔

  • یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    اسلام آباد : یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور سی اےاے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، کامیابی پر تمام پاکستانی ایئرلائنز پرپابندی ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ اور برطانیہ کی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور سی اےاے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یورپی ایوی ایشن ٹیم آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوگئی ہے، یورپی ایوی ایشن ٹیم کی رپورٹ مثبت آنے پرتمام پاکستانی ایئرلائنز پرپابندی ختم ہوجائے گی۔

    یاد رہے جولائی دوہزاربیس سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنزپریورپی ملکوں کےفضائی آپریشن پرپابندی ہے۔

  • یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش، پی آئی اے کو ماہانہ9 ارب سے زائد خسارہ

    یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش، پی آئی اے کو ماہانہ9 ارب سے زائد خسارہ

    اسلام آباد : پی آئی اے کو یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش کے باعث ماہانہ نو ارب روپے سے زائد مالی خسارے کا سامنا ہے، پابندیوں کی صورت میں مزید 54 ارب کے خسارے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلیے پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے ریونیو کے خسارے کا سامنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پروازوں کی بندش سےماہانہ9 ارب سے زائدخسارہ ہے ، گذشتہ عرصہ میں 250 ارب کا نقصان ہوا تاہمپابندیاں برقرار رہنے کی صورت آئندہ چھ ماہ تک مزید 54 ارب کے مالی خسارے کا خدشہ ہے۔

    اکاو کی جانب سے پی آئی اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم سول ایویشن اتھارٹی کا ستمبر میں ہونے والا بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا آڈٹ نہ ہو سکا ۔

    یہ آڈٹ پائلٹس اسکینڈل کے بعد میں سول ایوایشن کی بین القوامی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی اور صلاحیت جانچنے کیلئے تھا ۔

    اکاو نے سول ایویشن اتھارٹی کا آڈٹ مارچ یا جولائی 2021 میں کرنے کی نئی تاریخ دے دی ، سول ایوی ایشن کا آڈٹ نہ ہو نے سے یورپی یونین کی عائد سفری پابندیاں آئندہ سال تک کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔