کراچی : پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئےسی اےاےوفدبرسلزپہنچ گیا، اجلاس میں پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئےسی اےاےوفدبرسلزپہنچ گیا، سی اے اے وفد کی سربراہی سیکریٹری ایوی ایشن کررہے ہیں۔
ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادرشفیع، ڈاریکٹرلائسنسنگ ایئرکموڈورضیا خان ، ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ عثمان گل، ڈاریکٹر فلائٹ اسٹنڈرڈ اور ڈائریکٹر ایئروردیننس وفد میں شامل ہیں۔
سی اے اے ٹیم 14 سے 16 مئی تک یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کےبورڈ آف ریویو اجلاس میں شریک ہوگی۔
پاکستان سی اے اے کے پائلٹس لائسنس سمیت سیفٹی اوورسائٹ سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا جائے گا، یورپی ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہے۔
یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔