Tag: یورپ

  • لندن:گریٹ گیلری آف آرٹ نمائش کیلئے کھول دی گئی

    لندن:گریٹ گیلری آف آرٹ نمائش کیلئے کھول دی گئی

    لندن :انگلینڈ مشہور آرٹ گیلری گریٹ گیلری آف آرٹ تزئین و آرائش کے بعدعوام کے لئے کھول دی گئی ہے۔

    یورپ کی سب سے مشہور اور معتبر آرٹ گیلری پانچ ملین پاؤنڈ کے خرچ کے بعد نمائش کے لئے کھول دی گئی، اس گیلری میں دنیا کے مشہور آرٹسٹوں کےفن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔

    دنیا بھر سے آرٹ کے دلدادہ اس گیلری میں رکھی جانے والی پیٹنگز کو دیکھنے کے لئے جمع ہوتےہیں، حالیہ تزئین و آرائش کے بعد سترہویں صدی کے آرٹسٹ ویلاکیوز، رابن اور ٹاٹن کے فن پارے بھی آرٹ گیلری میں گراں قدر اضافہ ہے۔

  • امریکا اور یورپ کی کئی ریاستیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں

    امریکا اور یورپ کی کئی ریاستیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں

    امریکا کی کئی ریاستیں اور یورپ کے کئی ملک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، امریکی ریاست انڈیانا ،مشرقی اوروسطی یورپ میں شدیدبرفباری کے باعث زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔

        امریکا کی کئی ریاستوں اور یورپ میں شدید سردی اور برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا، واشنگٹن میں برفباری کے باعث وائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں بھی سفید ہوگئی ہیں، امریکی ریاست انڈیانا میں حد نظر کم ہونے اور برفباری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، برفباری کی شدت کے پیش نظر انڈیانا کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔

    ادھر پولینڈ میں بارش کے بعد برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، بعض ٹرینیں تاخیر کاشکار ہیں اور کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، برفباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں برف کی نیچے دب گئی ہیں، جرمنی کے شہر برلن میں بھی شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے جرمنی میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
        

       

  • امریکا، یورپ میں برفباری اور بارشیں،کرسمس کی رونقیں ماند

    امریکا، یورپ میں برفباری اور بارشیں،کرسمس کی رونقیں ماند

    امریکہ اور یورپ میں برفانی طوفان اور تیز بارشوں نے کرسمس کی خوشیوں کو ماند کردیا، مختلف واقعات میں پندرہ ہلاک اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

    امریکا، برطانیہ اور فرانس میں برف کے طوفان اور بارشوں نے کرسمس کی خوشیاں ماند کر دیں، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ مختلف حادثات میں پندرہ افراد ہلاک بھی ہوگئے، شدید برفباری نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    امریکا میں برفباری کے باعث تین لاکھ ستر ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، سات ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، برطانیہ میں نوے میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

     کینیڈا میں بھی برف کے طوفان کے باعث گھروں کی بجلی معطل رہی، فرانس اور برطانیہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، کرسمس منانے کے لیے ٹرین اور فضائی سروس استعمال کرنے والے ہزاروں مسافر سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

    ٹرینوں اورجہازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے، فرانس میں بھی طوفان کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور سڑکیں زیر آب آگئیں، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی مزید برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔