Tag: یوریا کھاد

  • یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: گندم کی بوائی کے بعد یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق یوریا کے 50 کلو بوری کی قیمت بڑھ کر 5 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی، حالیہ ہفتے کوئٹہ میں یوریا بیگ کی قیمت 449 روپے تک بڑھی ہے۔

    دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 100 روپے تک مزید مہنگی ہوئی، اسی دوران سکھر میں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک مزید اضافہ ہوا۔

    حالیہ ہفتے لاڑکانہ میں یوریا کے 50 کلو بوری 347 روپے تک مزید مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت مزید 133 روپے تک بڑھی ہے۔

  • امریکی ڈالر128روپے سے تجاوز کرگیا، یوریا کھاد اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

    امریکی ڈالر128روپے سے تجاوز کرگیا، یوریا کھاد اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر128.30بند ہوا، یوریا کھاد اور سیمنٹ مہنگا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی آئی ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح128 روپے30 پیسے تک پہنچ گیا، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر128.30روپے پر بند ہوا۔

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آ ج30پیسے کمی آئی، جبکہ طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی بھی دیکھی گئی، اس حوالے سے ڈیلرز کاکہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر129روپے سے اوپر فروخت ہورہا ہے، گذشتہ روز ایک دن میں ڈالر6.45روپے مہنگا ہوا تھا، گزشتہ دو روز میں روپے کی قدر میں پونے سات روپے کی کمی آچکی ہے۔

    دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، یوریا کھاد اور سیمنٹ مہنگا کردیا گیا، انڈسٹری ذرائع کے مطابق یوریا کھاد کے فی بیگ کی قیمت میں50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافہ کے بعد یوریا کھاد کے بیگ کی قیمت 1582روپے ہوگئی۔

    یوریا کھاد کی قیمت ملک کی دو بڑی نجی کمپنیو ں نے بڑھائی ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ تین ہفتوں میں سیمنٹ کا ایک بیگ 45سے55روپے مہنگا کیا جاچکا ہے، کوئلہ اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سیمنٹ مہنگا ہوا، نارتھ ریجن میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمت575اور ساؤتھ ریجن میں630روپے ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • یوریا کھاد کی قیمت 19 سو روپے فی بوری تک جا پہنچی

    یوریا کھاد کی قیمت 19 سو روپے فی بوری تک جا پہنچی

    یوریا کھاد کی قیمت 19 سو روپے فی بوری ہو گئی ،گیس انفراسٹرکچر ڈیویلومنٹ سرچارج میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمت انیس سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    فرٹیلائزر سیکٹر زرائع کے مطابق پلانٹس کی گیس پرعائد سرچارج بڑھنے سے کھاد کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آمدنی بڑھانے کے لئے حکومت نے دس لاکھ برٹش تھرمل یونٹ پر اضافی سر چارج لگا دیا ہے۔

    حکومت نےفرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس پر ایک سو تین روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فرٹیلائزر سیکٹر پر گیس سرچارج تین سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگیا ہے یوں ایک بوری یوریا کی پیداواری لاگت میں ایک سو تیس روپے کا اضافہ ہونے سے بوری کی قیمت انیس سو روپے ہوگئی ہے۔