Tag: یوزویندر چہل

  • یوزویندر چہل کو ’کارٹون‘ کہنے پر روہت شرما کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں

    یوزویندر چہل کو ’کارٹون‘ کہنے پر روہت شرما کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں

    بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو ’کارٹون‘ کہنے پر سابق کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے یوزویندرا چہل کو ’کارٹون‘ کہنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں، یہ واقعہ سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ گیتا بسرا کے یوٹیوب شو کے دوران پیش آیا۔

    شو میں ہربھجن اور گیتا نے روہت اور ریتیکا کو کچھ کرکٹرز کی تصویریں دکھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ان کی تصویریں دیکھنے کے بعد ان کے ذہن میں کیا آتا ہے۔

    پہلی تصویر جو سامنے آئی وہ شیکھر دھون کی تھی جس میں روہت انھیں ‘جاٹا’ کہہ رہے تھے، تاہم اگلی تصویر یوزویندر چہل کی تصویر سامنے آئی، روہت تو چپ رہے مگر ریتیکا نے بے ساختہ انھیں "کارٹون” کہہ دیا۔

    روہت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ "عام طور پر وہ ایک کارٹون ہوتا ہے،” یہ کلپ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    یوزویندر کو ‘کارٹون’ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے روہت کی اہلیہ پر تنقید کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی بےشرمی کا رویہ ہے، جس نے اسے یوزویندر کو کارٹون کہنے کا حق دیا۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بےشرم ہے، یہ تو خود لگتی ہے کارٹون جیسی ناک، کان، منہ دیکھو اور دوسروں کو بول رہی ہے۔

  • آرجے مہوش کو میسج میں کون ‘میائو’ کہہ کر مخاطب کرتا ہے؟

    آرجے مہوش کو میسج میں کون ‘میائو’ کہہ کر مخاطب کرتا ہے؟

    آرجے مہوش کس کے پیغامات پر ہنستی ہیں اور کون سا شخص انھیں ڈائریکٹ میسج میں ‘میائو’ کے میسج کرتا ہے اس بارے میں انفلوئنسر گفتگو کی ہے۔

    بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آرجے مہوش ایک دوسرے کیساتھ کافی جگہ پر نظرآئے ہیں، یہاں تک کہ مہوش ان کی ٹیم پنجاب کنگز کو سپورٹ کرنے کےلیے گرائونڈ میں بھی نظر آئیں اور ان کے لیے سوشل میڈیا پوسٹس بھی کیں، تاہم اب ایک اور خبر نے شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں آر جے مہوش نے مزاحیہ طور پر سوشل میڈیا پر ملنے والے پیغام کے بارے میں بتایا، مہوش کے مطابق ایک شخص انھیں اکثر ڈی ایم کرتا رہتا ہے اور انھیں "میاؤ” کہتا ہے۔

    مہوش نے بتایا کہ "وہ مجھے میسج کرتا ہے یا مجھے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیجتا ہے جس میں وہ کافی عجیب انداز میں مجھ کہتا ہے کہ میاؤ، تم کیسی ہو؟”

    انھوں نے مزید کہا کہ اسکا ریڈیو دن بھر میرے ڈی ایم میں بجتا رہتا ہے، اور ہم لوگ اس کے وائس نوٹ چلا کے گھر اور پارٹیوں میں ہنستے ہیں۔

    آرجے مہوش نے یہاں پر کسی کا نام تو نہیں لیا پر ان کے مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ انھیں میائو کے پیغامات بھیجنے والا کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ یوزویند چہل ہیں اور دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rj-mahvash-talks-about-standing-behind-yuzvendra-chahal-like-a-rock/

  • یوزویندر چہل کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہوں، آر جے مہوش

    یوزویندر چہل کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہوں، آر جے مہوش

    آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کےلیے پھر سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیچھجے چٹان کی طرح کھڑی ہوں۔

    بھارتی اسپنر کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آر جے مہوش کی نئی پوسٹ سامنے آئی ہے، جس میں وہ یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز کو آئی پی ایل میچ میں سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں، مہوش پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے مقابلے میں یوزویندر کے لئے خوش ہو رہی تھیں۔

    آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور پنجاب کنگز کے لیے اپنی حمایت کی وجہ بھی بتائی ہے۔

    بدھ کے روز انسٹاگرام پر انھوں نے آئی پی ایل میچ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک میں، وہ پنجاب کنگز کا جھنڈا پکڑے ہوئے اور ٹیم کے لیے کافی خوش نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahvash (@rj.mahvash)

    انھوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "اپنے لوگوں کو اچھے اور برے ہر حال میں سپورٹ کریں اور ان کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہوں! یوزویندر ہم سب یہاں آپ کے لیے ہیں۔”

    آرجے مہوش نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی پوسٹ شیئر کی اور لکھا، "یہاں اس سال کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے ہوں دوستی تمیز سے نبھاتے ہیں ہم بھائی! چہل نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا، "آپ لوگ میری ریڑھ کی ہڈی ہیں! مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔”

    https://urdu.arynews.tv/dhanashree-verma-cryptic-post-after-chahal-mahvash-viral-photo/

  • یوزویندر چہل نے اہلیہ دھناشری سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    یوزویندر چہل نے اہلیہ دھناشری سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی ٹیم کے اسپنر یوزویندر چاہل نے اہلیہ دھانشری ورما سے علیحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوزویندر چہل نے طویل پیغام شیئر کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دخواست کی کہ قیاس آرائیوں میں ملوث نہ ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں جن کی غیر متزلزل محبت اور حمایت کے بغیر یہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا لیکن یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

    بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ جہاں مجھے ایک اسپورٹس مین ہونے پر فخر ہے، میں ایک بیٹا، ایک بھائی اور دوست بھی ہوں، میں حالیہ واقعات کے بارے میں خاص طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس کو سمجھتا ہوں۔

    یوزویندر چہل نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پیجز ایسے معاملات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں جو درست بھی ہوسکتے یا نہیں بھی، میں بیٹے، بھائی اور دوست کے طور پر عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان چیزوں میں ملوث نہ ہوں، کیونکہ انہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو بہت تکلیف دی ہے۔

    واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور دھانشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کردیا اور تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

    اس کے بعد دنوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور بھارتی کرکٹر چہل کی جانب سے انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا جارہا تھا۔

  • دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    گزشتہ دنوں یوزویندر چہل اور دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو دونوں کے درمیان علحیدگی کی خبر پھیلنے لگی، چہل نے انسٹاگرام سے اپنی بیوی کی تصاویر ڈیلیٹ کی اور انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔

    تاہم اب ڈانسر دھناشری ورما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس مین  انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔

    دھناشری نے لکھا کہ ’’گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین کی جارہی ہے‘‘۔

    طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    چہل کی اہلیہ نے لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کی ہے، میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر  منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں اور سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ دھناشری پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ،  ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، انہوں نے مشہور ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی کوریوگرافری کی ہے۔

    دھناشری اور چہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔

  • بھارتی بولر کا منفی ریکارڈ، ٹیم نے سر پکڑے لیے

    بھارتی بولر کا منفی ریکارڈ، ٹیم نے سر پکڑے لیے

    نئی دہلی : آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی لیگ اسپنر کی درگت بنادی، یوزویندر چہل نے ایک میچ کے دوران 89 رنز دیکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے اور اس سیریز کے آغاز میں ہی آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی سورماؤں کے ہوش اڑا دئیے۔

    ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی لیگ اسپنر یوزویندر چہل نےبھارت کی ہار میں اہم کردار ادا اور 10 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز دینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    بھارتی بولر نے ایک میچ میں 89 رنز دیکر خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، اس سے قبل وہ گزشتہ برس جون میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 10 اوور میں 88 رنز دینے کی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔