Tag: یوسف بیگ مرزا

  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا اپنے عہدے سے مستعفی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا اپنے عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزا (وائی بی ایم) اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ یوسف بیگ مرزا نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔

    یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

    یوسف بیگ مرزا کو گزشتہ برس دسمبر میں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے امور میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔ وہ کئی نجی چینلز میں کلیدی عہدوں پر قائم رہے۔

    وائی بی ایم 9 سال تک پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سرکاری ٹی وی میں کئی اصلاحات کیں۔

    رواں برس جولائی میں انہیں قومی ادارہ احتساب (نیب) کی جانب سے طلب کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ نیب کی جانب سے کی گئی انکوائری میں یوسف بیگ مرزا سے متعلق ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔

    نیب کے مطابق وائی بی ایم کو ہر 3 سال بعد قواعد کے برعکس پھر 3 سال کے لیے ایم ڈی لگایا جاتا رہا، انہوں نے 9 سال میں 2335 افراد کو پی ٹی وی میں بغیر اشتہار اور ٹیسٹ بھرتی کیا۔

    نیب کے مطابق یوسف بیگ نے میرٹ کے برخلاف من پسند افراد کو بھاری معاوضے اور مراعات بھی دیں۔ ان کے دور میں 50 ملازمین کو مبینہ طور پر بغیر اشتہار اور ریگولر پے اسکیل میں رکھا گیا۔

    نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوسف بیگ مرزا نے من پسند افراد کو گروپ ایوارڈز سے نوازا، اس اقدام سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے مبینہ طور پر نجی پروڈکشن سے بنے ہوئے ڈرامے بھی خریدے حالانکہ پی ٹی وی کے پاس تجربہ کار اور تربیت یافتہ پروڈیوسرز موجود تھے۔

  • سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو نیب میں طلب کیے جانے کا امکان

    سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو نیب میں طلب کیے جانے کا امکان

    راولپنڈی: سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو نیب میں طلب کیے جانے کا امکان ہے، نیب کا کہنا ہے کہ وائی بی ایم کو غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن انکوائری میں طلب کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کی گئی انکوائری میں یوسف بیگ مرزا سے متعلق ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے بنا سابق ایم ڈی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ یوسف بیگ مرزا 9 سال تک پی ٹی وی کے ایم ڈی رہے، نیب کا کہنا ہے کہ ہر 3 سال بعد ان کو قواعد کے برعکس پھر 3 سال کے لیے ایم ڈی لگایا جاتا رہا، انھوں نے 9 سال میں 2335 افراد کو پی ٹی وی میں بغیر اشتہار اور ٹیسٹ بھرتی کیا۔

    نیب کے مطابق یوسف بیگ نے میرٹ کے بر خلاف من پسند افراد کو بھاری معاوضے اور مراعات بھی دیں، ان کے دور میں 50 ملازمین کو مبینہ بغیر اشتہار ریگولر پے اسکیل میں رکھا گیا، عمریں زائد ہونے کے باعث 200 ملازمین ملازمت کے قابل نہ تھے، ایسے ملازمین کے پاس تھرڈ ڈویژن تھی جو سرکاری ملازمت کے لیے قابل قبول نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوسف بیگ مرزا نے من پسند افراد کو گروپ ایوارڈز سے نوازا، اس اقدام سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، انھوں نے پی ٹی وی میں جعلی ڈگری کیس بھی ختم کرا دیے، چند لوگ مبینہ طور پر آج بھی پی ٹی وی میں کام کر رہے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یوسف بیگ نے مبینہ طور پر نجی پروڈکشن سے بنے ہوئے ڈرامے خریدے، جب کہ پی ٹی وی کے پاس تجربہ کار، تربیت یافتہ پروڈیوسرز موجود تھے، یوسف بیگ نے ان سے کام لینے کی بجائے پرائیویٹ پروڈکشنز خریدیں، اس اقدام سے تمام اسٹوڈیوز خالی پڑے رہتے تھے۔

    نیب کے مطابق پی ٹی وی ملازمین صلاحیت رکھنے کے باوجود ڈراما یا دیگر پروگرامز نہ بنا سکے، یوسف بیگ مرزا کے اقدامات سے پنشنرز کو بھی بروقت ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔