Tag: یوسف خان

  • اردو اور پنجابی فلموں کے مشہور اداکار یوسف خان کی برسی

    اردو اور پنجابی فلموں کے مشہور اداکار یوسف خان کی برسی

    پاکستان کی فلم نگری کے صف اوّل کے اداکار یوسف خان 20 ستمبر 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے اور آج ان کی برسی ہے۔

    اردو اور پنجابی فلموں‌ میں یوسف خان نے اپنے کرداروں کو اس خوبی سے نبھایا کہ وہ یادگار ٹھہرے اور شائقین نے انھیں بہت پسند کیا۔ یوسف خان 10 اگست 1931 کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ 1954 میں فلم ’’پرواز‘‘ سے انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم ان کی ہیروئن کے روپ میں‌ نظر آئیں۔ یوسف خان نے جن اردو فلموں میں‌ کام کیا ان میں‌ چند نام مجرم، حسرت، بھروسہ، فیصلہ اور نیا دور ہیں۔ بعد میں‌ وہ پنجابی فلموں‌ کی طرف متوجہ ہوئے اور ایک نئے انداز سے شائقین کے سامنے آئے۔

    1962 میں فلم ’’پہاڑن‘‘ سے انھوں نے پنجابی فلموں میں‌ اداکاری شروع کی اور یہ سفر بہت کام یاب ثابت ہوا۔ یوسف خان نے پنجابی فلموں میں کئی یادگار کردار نبھائے۔ ان کی پنجابی فلموں میں ملنگی، یارانہ، بائو جی، ضدی، وارنٹ، ہتھکڑی، جگنی، شریف بدمعاش، قسمت، جبرو، خطرناک، حیدر خاں اور بڈھا گجر سرِفہرست ہیں۔

    یوسف خان نے اپنی شان دار پرفارمنس پر کئی اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ 2006 میں حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ فلم نگری کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ نگار اور 1999 میں نگار ملینئم ایوارڈ بھی انھیں دیا گیا تھا۔

    یوسف خان پاکستان میں بھارتی فلموں کی برآمد کے شدید مخالف تھے، اور اس پر ہر فورم پر آواز بلند کی، مگر بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ نہ رک سکا جس پر وہ نہایت دل گرفتہ تھے۔

  • عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے۔

    سانحہ پشاور کے موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کو تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

     جبکہ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق سکول کھلنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے، اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان اسکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے والا آرمی پبلک سکول پشاور چھبیس روز کے بعد تدریسی عمل کیلئے دوبارہ پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

    چھبیس روز کے بعد بچوں نے واپس اسکول آنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے خود بچوں کا استقبال کیا اور والدین سے بھی ملاقات کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔