Tag: یوسف رضا گیلانی

  • پانی ریڈ لائن ہے بھارت نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے: یوسف رضا گیلانی

    پانی ریڈ لائن ہے بھارت نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے: یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے پانی روکنے کیلئے بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو اس کو ہم جنگ تصور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں بھارت نے ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھا، جب بھارت نے حملہ کیا تو سیلف ڈیفنس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، پانی ریڈ لائن ہے بھارت نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے۔

    بجٹ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں لیکن عوام کیلئے بجٹ میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اگر عوام کو ریلیف نہیں ملتا تو ہمارا ساتھ دینے کا فائدہ نہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے کہہ رہا ہوں بجٹ میں اپنا کردار ادا کریں، عوامی نمائندے عوام کی بات سنیں اور بجٹ میں ان کے لیے آواز اٹھائیں۔

  • یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

    یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

    وفاقی اینٹی کرپشن عدالت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں بری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش  ہوئے۔

    عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں یوسف رضا کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تین مقدمات میں بری کردیا۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل جمع کرواچکے تھے، ملزموں پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں مجھ پر کیس بنانیوالے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔

    یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے ایک معزز رکن سینٹ کے پرڈکشن آرڈر جاری کئے تھے معزز رکن سینٹ کا آئینی حق ہے کہ وہ سیشن میں آئے کل جس معزز رکن سینٹ کو گرفتار کیاگیا ہے اسے بھی سینٹ میں لایا جائے، نہروں کا معاملہ میرٹ حل ہونا چاہیئے۔

  • سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے: یوسف رضا گیلانی

    سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے: یوسف رضا گیلانی

    پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، مذاکرات اگر ہورہے ہیں تو اچھی بات ہے۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی صورت ہے، قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہیے، تحریک انصاف کو بھی آگے بڑھ کر مذاکرات کرنے چاہیے۔

     یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس وقت مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے، پی پی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، چاہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں، جب ہم اپوزیشن میں تھے، ملک بدر تھے، ہم نے میاں نواز شریف سے بات چیت کی تھی۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہیں، انہیں فیصلے کرنے چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے، میں اس وقت ملک اور اتحاد کی بات کررہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی تقسیم کی سیاست نہیں کرتی ہے، مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے، وزیراعظم  کوئی فیصلہ اور بات کریں گے تو ان کا ساتھ دیں گے۔

  • سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

    سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔

    مسلم لیگ ن کے سردار سید آل خان بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرلیے گئے، یوسف رضاگیلانی اور سیدال خان ناصر حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں۔

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بلامقابلہ کامیابی کا رزلٹ تیار کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کرلیا ہے۔

    نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔

    نئے چیئرمین سینیٹ نے حلف اٹھا لیا

    بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضاگیلانی سے چیئرمین سینیٹ کےعہدے کا حلف لیا

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    وفاقی وزیرعلیم خان نے یوسف رضاگیلانی کو بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا خوش آئند امر ہے، امید ہے یوسف گیلانی ایوان بالا کو جمہوری تقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔

     

  • پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ

    پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) نے سینیٹر یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی قیادت نے یوسف رضاگیلانی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضاگیلانی صدارتی الیکشن میں بطور ایم این اے ووٹ دیں گے، اور پھر اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے جس کے بعد ان کی نشست پر قاسم گیلانی الیکشن لڑیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، وہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینٹ کے امیدوار ہونگے، سینیٹ کیلئے وہ جلد کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

    یار رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے 29 فروری کو ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا اور گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

     گزشتہ دنوں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے شدہ پاور شیئرنگ فارمولے کے مطابق یوسف رضا گیلانی  کو سینیٹ کا چیئرمین بنایا جائے گا۔

    سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے چوہدری الیاس مہربان سے ہوگا، جس کے لیے 14 مارچ کو قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔

  • این اے 148 ملتان کا نیا فارم 47 جاری،  یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوگئی

    این اے 148 ملتان کا نیا فارم 47 جاری، یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوگئی

    ملتان: این اے 148 ملتان  کے نظر ثانی شدہ فارم 47 میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوکر104 رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 148  ملتان سے نظر ثانی شدہ فارم 47 جاری کردیا گیا، جس کے تحت یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوکر ایک سو چار رہ گئی ہے۔

    نئے جاری شدہ فارم میں بتایا گیا کہ یوسف رضاگیلانی نے 68 ہزار انسٹھ ووٹ لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور ملک 67 ہزار نو سو پچپن ووٹ ہیں۔

    تیمورملک کا کہنا ہے نیا فارم فورٹی سیون جاری کرنے سے پہلے مجھے یا میرے کسی ایجنٹ کو اطلاع نہیں دی گئی۔

    علی قاسم گیلانی کا بھی کہنا تھا کہ نیا فارم جاری کرنے سے پہلے ہمیں بھی اطلاع نہیں دی گئی، رابطہ کرنے پر بتایاگیارزلٹ میں کچھ غلطیاں تھیں جنہیں اب دور کیا گیا ہے۔

  • NA 148 ملتان : پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر

    NA 148 ملتان : پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر

    ملتان : این اے 148 ملتان سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ، حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 148 ملتان سے سے ہارنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی۔

    بیرسٹر تیمور الطاف نے کہا کہ مجھےیوسف رضا گیلانی پر7 ہزار سے زائد کی برتری ہے،ہمارے پاس 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، جیت میری بنتی ہے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے تھے اور این اے 148 میں 12 ہزار 693 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا تھا۔

  • اربوں روپے کا ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈٌل : یوسف رضا گیلانی مشکل میں پھنس گئے

    اربوں روپے کا ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈٌل : یوسف رضا گیلانی مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کواربوں روپے کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں 8 مئی کو طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے اربوں روپے کا ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی کو طلب کرلیا۔

    یوسف رضاگیلانی کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ، ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کوتمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

    یوسف رضاگیلانی کو عدالت نے 18 دسمبر 2014 سےحاضری استثنیٰ دے رکھا ہے، یوسف رضاگیلانی پر کراچی میں ٹڈاپ اسکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں۔

    ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پرایک ارب سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں ، متعدد کمپنیوں اورشخصیات پر 70 سےزائدمقدمات 2013 میں درج کئے گئے تھے۔

    خیال رہے ٹڈاپ اسکینڈل میں پی پی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔

  • نیب قوانین میں ترامیم : سابق وزیراعظم  کو بڑا ریلیف مل گیا

    نیب قوانین میں ترامیم : سابق وزیراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت یوسف رضا گیلانی و دیگرکیخلاف یو ایس ایف فنڈزمیں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف دے دیا۔

    عدالت نے یوسف گیلانی ودیگرکیخلاف یو ایس ایف فنڈزمیں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا، جج احتساب عدالت اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔

    جج احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس احتساب عدالت کےدائرہ اختیارمیں نہیں آتا، ریفرنس واپس ہونےسےیوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو ریلیف مل گیا ہے۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا تھا۔

    دالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوا تے ہوئے کہا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

  • یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےچیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    اپیل میں کہا گیا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا سنگل اورڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون وحقائق کےمنافی ہے اور سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرا میٹرز کے برعکس ہے۔

    اپیل میں کہا ہے رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، ان کے7ووٹوں کوغلط مستردکیاگیا، پریزائیڈنگ آفیسر نے بد نیتی سے 7 ووٹر مسترد کیے۔

    یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

    جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 22 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔