Tag: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی

  • یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پی پی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت

    یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پی پی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئے پارٹی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، پیپلزپارٹی نےیوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئےانتخابی مہم تیزکردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے پارٹی اراکین کو حکومتی،اتحادی سینیٹرز سے انفرادی رابطوں اور پارٹی سینیٹرز کو ذاتی تعلقات استعمال کرنے کی ہدایت کردی اور کہا یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئے ہرایک ووٹ اہم ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا سے 2 آزاد سینیٹر سے رابطے کرکےیوسف رضاگیلانی کی حمایت کی درخواست کی ہے ، جس پر آزادسینیٹرز نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

    خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    نمبر گیم میں اپوزیشن اکیاون ووٹ کے ساتھ آگے ہے، حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں، سو کے ایوان میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے لیے اکیاون ووٹ درکار ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کی  یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

    پی ٹی آئی کی یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی، جس میں کہا کہ ویڈیواسکینڈل پرکارروائی مکمل ہونےتک یوسف رضا کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی ، درخواست فرخ حبیب،ملیکہ بخاری اورکنول شوزب نے دائر کی۔

    درخواست میں صوبائی وزیرناصر شاہ کی آڈیوٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا اور کہا ہے کہ علی حیدرگیلانی ارکان اسمبلی کورشوت دیتے رہے اور مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔

    ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نوازکیخلاف قانونی کارروائی کرے اور ویڈیواسکینڈل پرکارروائی مکمل ہونےتک یوسف رضا کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

    درخواست میں پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی۔

    خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔