Tag: یوسی چیئرمین

  • یوسی چیئرمین ضلع وسطی اور جنوبی نے سندھ حکومت کے راشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

    یوسی چیئرمین ضلع وسطی اور جنوبی نے سندھ حکومت کے راشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی : یوسی چیئرمین ضلع وسطی اور جنوبی نے سندھ حکومت کے راشن کا بھانڈا پھوڑ دیا اور مقدارسےکم راشن فراہم کیے جانے کا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کےدعوؤں کی قلعی یوسی چیئرمین نے کھول دی، ضلع وسطی میں مقدارسےکم راشن فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے باعث ہزاروں مستحق خاندان راشن سےمحروم ہیں۔

    یوسی چیئرمین نے بتایا ڈپٹی کمشنر وسطی کو 400بیگز کی درخواست کی اور صرف 26راشن بیگ دیے گئے، ضلع وسطی میں زکوٰة کمیٹی کے جیالے ارکان کو بھی راشن بیگ دیےگئے۔

    کمشنرنےایک خاندان کےلیےراشن بیگ میں مقررہ تعدادشامل کرنےکاحکم دیاتھا، کمشنر کراچی کی فہرست کے مطابق فی خاندان راشن بیگز میں بھی چیزیں پوری نہیں ، راشن بیگز میں نمک ،دھنیہ پاؤدر،ہلدی پاؤڈر کا نام و نشان تک نہیں جبکہ لال مرچ،سفیدچنا،دال مسور ،دال مونگ بھی غائب ہے۔

    یوسی چیئرمین نعیم الدین کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی انتظامیہ کی جانب سےفراہم راشن میں مقررکردہ ایس او پی سے کم مقدارہے، منتخب نمائندوں کو بے اختیار کرکے سیاسی بنیادوں پر راشن دیا جارہاہے ،وزیراعلیٰ خدارا لوگوں پر رحم کریں۔

    دوسری جانب یوسی چیئرمین جنوبی نے سندھ حکومت کے راشن کابھانڈاپھوڑ دیا اور کہا راشن کے نام پر لوگوں سے مذاق کیا جارہا ہے ، ایک ہزاروالےبیگ میں بامشکل 2دن کاسامان نہیں جبکہ سرکاری راشن میں 10کلوآٹا،لوکوالٹی چاول،آدھاکلوگھی،پتی ، چینی دال چناہے۔

    یوسی چیئرمین قیصرامتیاز کا کہنا ہے کہ راشن بیگزکے نام پرہریوسیزسے2لاکھ کی گرانٹ میں کمی کی گئی، گرانٹ کم کرنے کے باوجود 5ہزار کا راشن بھی فراہم نہیں کیا، 55 ہزارکی آبادی کی یوسی میں ڈی سی نے80بیگزتقسیم کے لیے دیئے۔

    یوسی چیئرمین ریلوےکالونی نے مزید کہا کہ 5 ہزارخاندانوں میں 80بیگز کیسےتقسیم کروں، سندھ حکومت آکر جواب دے۔

  • راولپنڈی میں فائرنگ‘ مسلم لیگ ن کےرہنما کی اہلیہ اوربیٹی جاں بحق

    راولپنڈی میں فائرنگ‘ مسلم لیگ ن کےرہنما کی اہلیہ اوربیٹی جاں بحق

    راولپنڈی: روالپنڈی میں مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین فائرنگ کے نتیجےمیں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اور اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں مسلح افراد نےمسلم لیگ ن کےیوسیی چیئرمین مرزا عنایت اللہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں لیگی چیئرمین شدید زخمی جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی جان کی بازی ہارگئیں۔

    پولیس کےمطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور یونین کونسل کے چیئرمین کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لیےاسپتال منتقل کیا۔

    پولیس حکام کاکہناہےکہ جائے وقوع سے ان کی اہلیہ اور بیٹی کی لاشوں کو بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اورعلاقہ مکینوں سے بھی بیانات لیے جارہے ہیں۔


    خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ تین ماہ قبل صوبہ پنجاب کےشہرخان پور میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔