Tag: یومِ آزادی

  • یومِ آزادی : آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والا فتح میزائل سسٹم  پہلی بار نمائش کے لیے پیش

    یومِ آزادی : آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والا فتح میزائل سسٹم پہلی بار نمائش کے لیے پیش

    اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والے فتح ون اورفتح ٹو میزائل سسٹم عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے شکرپڑیاں پریڈ گراوٴنڈ میں مسلح افواج کے زیرِ استعمال میزائلوں، توپوں، ڈرونز اور دیگر جدید ہتھیاروں کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    اس نمائش میں تاریخی معرکہ حق کے آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والا افواج پاکستان کا وہ ساز و سامان ہے، جس کا مربوط استعمال کرکے عددی اعتبار سے تین گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کئے گئے۔

    ان سٹالز پر زمین سے زمین تک مار کرنیوالے فتح ون اورفتح ٹو میزائل سسٹمز کے ساتھ پہلی بار فتح فور میزائل سسٹم کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جبکہ شاہپر اور براق ڈرونز کیساتھ ساتھ پہلی بار تیمور ڈرون بھی نمائز کیلئے پیش کیا گیا ہے

    اس خصوصی شو میں آپریشن بنیان مرصوص میں استعمال ہونے والے ویپن سسٹمز کے ساتھ ساتھ جدید ترین ہتھیار بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے۔

    نمائش میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے فتح ون اور فتح ٹو میزائل سسٹمز کے ساتھ پہلی بار فتح فور میزائل سسٹم کو بھی پیش کیا گیا۔

    اس کے علاوہ شاہپر اور براق ڈرونز کے ساتھ پہلی مرتبہ جدید تیمور ڈرون بھی نمائش میں شامل کیا گیا۔

    نمائش میں پاک فضائیہ کے اسٹالز پر الیکٹرانک وار فیئر، کثیرالمقاصد ریڈارز، میزائل سسٹمز اور سائبر وار فیئر کے آلات رکھے گئے، عوام کی دلچسپی کیلئے پاک فضائیہ کے جے ایف 17، جے 10اور ایف 16سمیت شیردل فارمیشن پر مشتمل فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

    نمائش میں پاک بحریہ کے جنگی ساز و سامان کے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں ،نمائش میں پیش کئے گئے موجودہ جدید ویپن سسٹمز کے ساتھ نئے ہتھیاروں کو عوام کیلئے پیش کرکے دشمن کو پیغام دیا گیا ہے کہ ابھی مزید سرپرائز باقی ہے۔

  • یومِ آزادی : پاکستان کے سب سے بڑے قومی پرچم کی رونمائی آج ہوگی

    یومِ آزادی : پاکستان کے سب سے بڑے قومی پرچم کی رونمائی آج ہوگی

    کراچی : یومِ آزادی کی 14 روزہ تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، گورنر ہاؤس سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے قومی پرچم کی رونمائی آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کی 14 روزہ تقریبات کا شاندار آغاز آج کراچی کے گورنر ہاؤس سندھ میں ہو رہا ہے، جہاں سب سے بڑے خصوصی تیار کردہ قومی پرچم کو لہرا کر جشن کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اس بار جشنِ آزادی تاریخی انداز میں منایا جائے گا جسے "معرکۂ حق” کا نام دیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج شام پرچم کشائی کے ساتھ تقریبات کا آغاز ہوگا، جن میں پاکستان کی تمام مسلح افواج کے بینڈز سلامی پیش کریں گے جبکہ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ "اس بار ہمارا جوش و جذبہ پانچ گنا بڑھا ہوا ہے کیونکہ ہم نے حال ہی میں دشمن ملک کے پانچ طیارے مار گرائے۔”

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ "میری خواہش ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کامیابی کی خوشی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستانی پرچم بطور تحفہ بھیجوں تاکہ اُنہیں یاد رہے کہ یہ وہی جھنڈا ہے جس نے اُنہیں وہ سبق سکھایا جو وہ آج تک نہیں بھلا سکے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات میں پرچم کشائی، شاندار آتش بازی، ثقافتی میلہ اور طلبہ کے لیے معلوماتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

    گورنر نے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

  • یومِ آزادی : قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی  خصوصی چھوٹ کا اعلان

    یومِ آزادی : قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی خصوصی چھوٹ کا اعلان

    اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا گیا،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم ِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں نوے روز خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔

    صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

    ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گاجبکہ .ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں ، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

  • ویڈیو: سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

    ویڈیو: سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

    پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جہاں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہیں وہیں سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرادیا گیا۔

    یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے سڑکوں کو سبز اور سفید خوبصورت پاکستانی پرچم سے سجایا گیا ہے، ہر سُو جشنِ آزادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں جس میں بچے، بڑے غرض کے ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

    دوسری جانب بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی وطن سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، سوشل میڈیا پر پر ایسی ہی ایک  ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں خاور اقبال نامی  بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہے جس نے جشنِ آزادی کے پرمُسرت موقع پر انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرتے سب کی توجہ اپنی طرف کرلی۔

    دبئی میں مقیم پاکستانی شہری نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرادیا، سمندر کی موجوں کو چیر کر اس انوکھے کام کو انجام دینے کیلئے انہوں نے تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ لی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے پاکستانی پرچم کو سیلوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا بھی کی، ساتھ ہی انہوں نے جشن آزادی پر پورے قوم کو مبارک باددی۔

  • یومِ آزادی پر جیلوں میں قید افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    یومِ آزادی پر جیلوں میں قید افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: صدر نے یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کمی کی منظوری دیدی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہو گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کرتے ہوئے 180 روز کمی کی منظوری دیدی گئی ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہو گا۔

    65 سال سے زائد عمر کے ایک تہائی قید کاٹنے والے مرد قیدیوں پر اس منظوری کا اطلاق ہوگا،60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    ایسے افراد جو کہ 18 سال سے کم عمرہیں ان کی سزا میں بھی کمی کا اطلاق ہوگا جب کہ قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی منظوری قابلِ اطلاق نہیں ہوگی، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کی سزاؤں میں بھی کمی نہیں ہوگی۔

    یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی ہے۔

  • امریکی ریاست لوزیانا میں اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست لوزیانا میں اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست لوزیانا میں یومِ آزادی کی تقریب میں آندھا دھن فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں یومِ آزادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے آندھا دھن فائرنگ کے واقع میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے جدید اسلحے سے 100 کے قریب لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے، تیسرے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑا جبکہ چوتھے کی لاش جائے حادثہ کے قریب سے ملی۔

    امریکی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 13 ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر 15 افراد کی جانیں گئیں، اور 94 شہری زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    رواں برس کے ابتدائی 111 دن میں پیش آنے والے 17 ہلاکت خیز واقعات میں 85 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہر واقعے میں حملہ آوروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا۔

  • امریکہ کا 247واں یومِ آزادی آج منایا جائے گا

    امریکہ کا 247واں یومِ آزادی آج منایا جائے گا

    واشنگٹن: امریکہ کا 247واں  یومِ آزادی آج دھوم دھام سے منایا جائے گا اس روز  امریکی ثقافت کا خاص اظہار باربی کیوز کے اہتمام، پریڈز اور آتش بازی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 4 جولائی کو امریکہ کا یومِ آزادی منانے کی ابتداء تب ہوئی جب امریکہ کی دوسری کانٹی نینٹل کانگریس نے 1776 میں اعلانِ آزادی کو متفقہ طور پر منظور کر لیا اور یوں امریکی نو آبادیوں نے سلطنتِ برطانیہ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

    اس کے ایک سال بعد ‘ لائبریری آف کانگریس’ کے مطابق، فلا ڈلفیا میں امریکہ کا یومِ آزادی منایا گیا۔

    247واں  یومِ آزادی کی خوشی میں وائٹ ہاؤس میں اہم تقریب ہو گی، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں رنگا رنگ پریڈ اور آتش بازی کو مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ یومِ آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا آبائی باشندوں کے علاوہ ہجرت کرکے آنے والوں کا ملک ہے جہاں پر اکثریت ان افراد کی ہے جو دوسرے ممالک سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے ہیں۔