Tag: یومِ استحصال

  • یومِ استحصال : پاک افواج کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

    یومِ استحصال : پاک افواج کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

    راولپنڈی : یومِ استحصال کے موقع پر عسکری قیادت کی جانب سے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افواج اور اس کی قیادت کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

    یومِ استحصال کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول اور ایئرچیفس نے کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا، کشمیری عوام کا حق خودارادیت یو این کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا بھارت کی سنگین چال ہے جو قبول نہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جنگی طرز عمل اور اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔

    پاکستانی مسلح افواج کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • یومِ استحصال : وزیراعظم  کا مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

    یومِ استحصال : وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے یوم استحصال پر آزادی کے لئے لازوال جدوجہد پر کشمیریوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کےموقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کو 3سال مکمل ہو گئے ہیں ، بھارت کا مقصد کشمیر کی عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے بھارت نے کشمیریوں کےخلاف بھر پور طاقت کا استعمال کیا ہے، بہادر کشمیریوں نےخوف، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کیا ہے، بھارتی جبر کشمیریوں کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع شدید مشکلات کے خلاف امید کی جنگ ہے، کشمیریوں کی جنب خوف کے خلاف ہمت اور ظلم کے خلاف قربانی کی جنگ ہے، مقبوضہ کشمیرکےشہداکوبھرپورخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔