Tag: یومِ تاسیس

  • یومِ تاسیس : پیپلز پارٹی آج نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

    یومِ تاسیس : پیپلز پارٹی آج نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

    کراچی: پیپلز پارٹی آج یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا پچپن واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے نشتر پارک میں پنڈال سجائے گی۔

    نشتر پارک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، شام چار بجے جلسے کا آغاز ہوگا، جس سے چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا خطاب مختلف شہروں میں ہونے والے جلسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی دکھایا جائے گا، جلسے میں سکیورٹی کے لئے 14 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کرےگی پختہ یقین ہےسیاسی جنت عوام کےقدموں میں ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے پی پی کی جمہوری جدوجہد نے طاقتورآمروں کےبت پاش پاش کیے بےنظیرنےاقتدارپرقابض سفاک ٹولےسےخالی ہاتھ مزاحمت کی۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا تھا کہ پی پی نے3آمروں کوشکست دےکرجمہوریت کوفتحیاب کیا پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کے آگے جھکیں گےنہیں۔

  • سعودی عرب کا یومِ تاسیس  :وزیراعظم  کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو تہہ دل سے مبارکباد

    سعودی عرب کا یومِ تاسیس :وزیراعظم کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو تہہ دل سے مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے تاریخی یوم تاسیس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزکو تہہ دل سے مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مملکت کے یوم تاسیس کے تاریخی دن پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا دعا ہے دونوں ممالک اوران کےعوام خوشحالی کے سفرپرگامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کوخوشحالی ہمیشہ میسررہے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں آج پہلی سعودی ریاست کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، اس موقع پر مملکت کے شہروں میں ثقافتی، تفریحاتی اور عوامی پروگرام ہوں گے۔

    یاد رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی، 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ قرآن کریم اور سنت نبوی کو ریاست کا دستور قرار دیا گیا تھا اور اب تک سعودی ریاست اسی شاہراہ پر گامزن ہے۔