Tag: یومِ پاکستان پریڈ

  • یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر کرانے کا اعلان

    یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر منعقد کئے جانے کا اعلان کردیا گیا، پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پریڈمحدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان کردیا گیا۔

    یوم پاکستان پریڈ کو محدود رکھنے کا فیصلہ رمضان المبارک کےباعث کیا گیا ، پریڈمیں تینوں مسلح افواج کےدستےبھرپورشرکت کریں گے۔

    23 مارچ کو پریڈ ایوان صدر کے احاطےمیں منعقد کی جائےگی، صدر آصف زرداری تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے

    پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایوان صدرکےسامنے فلائی پاسٹ کریں گے تاہم تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان ڈے کے موقع پرخصوصی ملی نغمے کی شاندار ریلیز

    گذشتہ روز پاکستان ڈے کے موقع پر 23مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا تھا، اس خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ’پاکستان، قوسِ قزح کے رنگ‘ہمارا عشق، ہمارا پیار۔ صرف پاکستان‘ہیں۔

    خیال ہے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس جشن میں سب سے آگے جوائنٹ سروسز پاکستان ڈے پریڈ ہے، یہ ایک ایسی تقریب ہے جو قوم کے جوش و جذبے کو متحد کرتا ہے، 1956 سے 2022 تک پھیلے ہوئے ایک تاریخی سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ اس شاندار پریڈ کے ارتقاء کی تاریخ بھی اتنی ہی شاندار ہے۔

  • یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی شاندار تاریخ

    یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی شاندار تاریخ

    ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی شاندار تاریخ پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی شاندار تاریخ پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کردی گئی.

    سال 1956 سے 2022 تک پھیلے تاریخی سفر میں شاندار پریڈ کے ارتقاء کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے ، خصوصی دستاویزی فلم میں کامیابیوں اور چیلنجوں کے ذریعے ملک کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے پریڈ کے بدلتے ہوئے مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس جشن میں سب سے آگے جوائنٹ سروسز پاکستان ڈے پریڈ ہے، یہ ایک ایسی تقریب ہے جو قوم کے جوش و جذبے کو متحد کرتا ہے، 1956 سے 2022 تک پھیلے ہوئے ایک تاریخی سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ اس شاندار پریڈ کے ارتقاء کی تاریخ بھی اتنی ہی شاندار ہے۔

    یوم پاکستان کی خصوصی دستاویزی فلم میں کامیابیوں اور چیلنجوں کے ذریعے ملک کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے پریڈ کے بدلتے ہوئے مقامات کو دیکھیں۔

    اس ڈاکیومنٹری میں آرکائیوز اور متنوع ذرائع سے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی فوٹیج کو انتہائی باریک بینی سے جمع کیا گیا ہے۔

    مزید برآں غیر ملکی اور قومی معززین کی نظروں سے پریڈ کا تجربہ کریں، جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی، ایک وسیع دائرہ کار کے ساتھ، یوم پاکستان کی دستاویزی فلم میں پریڈ کی تاریخ کے اہم لمحات کو نمایاں کرنے والے اہم سالوں کو احتیاط سے مرتب کیا ہے۔

    خوشی کے لمحات سے لے کر پختہ عکاسی کے واقعات تک، ہر باب اس حب الوطنی کے اسراف میں گہرائی کا اضافہ کرتا دکھائی دیا ہے۔

    یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کا آغاز 1956 میں کراچی سے کیا گیا، جس کو بعد میں ڈھاکہ، لاہور اور راولپنڈی میں بھی منعقد کیا گیا، پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ ترکیہ، ایران، عراق، چائنہ اور بھی دیگر ممالک کی افواج مختلف ادوار میں حصہ لیتی رہی ہیں۔

    یوم پاکستان کی پریڈ میں ملیشیا، چائنہ، عراق اور کئی ممالک کے سربراہان اور دیگر عہدیداران مختلف مواقعوں پر شرکت کر چکے ہیں ، یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ تمام محب الوطن پاکستانیوں کے لیے باعث عزت اور انتہائی فخریہ تقریب کی حیثیت رکھتی ہے۔

  • یومِ پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

    یومِ پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، ہیوی ٹریفک کی اسلام آباد انٹری سترہ، انیس، اکیس اورتئیس مارچ کو رات بارہ سے دن دو بجے تک بند رہے گی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ لاہورسے آنے والی گاڑیاں پنڈی صدر روڈ سے پشاورجی ٹی روڈ اورموٹر وے پرجاسکیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرال چوک اورپنڈی سے آنے والی گاڑیاں کھنہ پل، پارک روڈ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد میں داخل ہوں گی، چھوٹی گاڑیاں کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہیں۔

    پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

  • ایس ایس یو خواتین کمانڈوز پہلی بار یومِ پاکستان پریڈ میں شرکت کیلئے  تیار

    ایس ایس یو خواتین کمانڈوز پہلی بار یومِ پاکستان پریڈ میں شرکت کیلئے تیار

    کراچی: ایس ایس یو خواتین کمانڈوز پاکستان پریڈ میں پہلی بارشرکت کیلئے تیار ہے، ڈی آئی جی سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو خواتین کمانڈوز کی شرکت باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کی خواتین کمانڈوز پہلی بار پاکستان پریڈ شرکت کریں گی ، خصوصی دستہ اسلام آباد میں سندھ پولیس کی نمائندگی کرے گا جبکہ پولیس، اے ایس ایف اور دیگراداروں کے دستے بھی شرکت کریں گے۔

    A SPECIAL CONTINGENT OF LADY COMMANDOS OF SPECIAL SECURITY UNIT TO PARTICIPATE IN PAKISTAN DAY PARADE

    Karachi: – A…

    Posted by SSU Sindh Police on Monday, March 22, 2021

    ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصوداحمد کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو خواتین کمانڈوز کی شرکت باعث فخر ہے، پاکستان ہماری شناخت ہے۔

    یاد رہے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) بھی پہلی بار 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کررہی ہے، اےایس ایف کا دستہ 232افسران و جوانوں سمیت 15 خواتین پر مشتمل ہے۔

    اےایس ایف کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے پریڈ کے موقع پراے ایس ایف اسلام آبادکےشکرپڑیاں میں ریہرسل میں مصروف ہے ، اےایس ایف تمام ایئرپورٹس کی حفاظت کیلئے ہم وقت کوشاں ہے، پریڈمیں شامل دستےکی سلیکشن ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے کی گئی۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی، اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    یوم پاکستان منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

  • یومِ پاکستان پریڈ، یوم پاکستان کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

    یومِ پاکستان پریڈ، یوم پاکستان کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد: یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیا ٹریفک پلان جاری کردیا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    یومِ پاکستان منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام تیار کئے گئے ہیں، سیکورٹی کے پیشِ نظر راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیا ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

    بائیس اور تئیس مارچ کی درمیانی شب سے دن ایک بجے تک فیض آباد، اسلام آباد ایکسپریس وے اور کھنہ پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔

    ٹی چوک اور چھبیس نمبر چنگی کے راستے بڑی گاڑیاں داخل نہیں ہوسکیں گی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آنے والے شمس آباد ڈبل روڈ، آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔

    داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات ہے، ٹریفک پلان کی مشق بیس اور اکیس مارچ کی درمیانی شب سے اکیس مارچ دن ایک بجے تک کی جائے گی۔