Tag: یومِ پاکستان کی پریڈ

  • یومِ پاکستان کی پریڈ کل ہوگی

    یومِ پاکستان کی پریڈ کل ہوگی

    اسلام آباد: یوم پاکستان کی پریڈ کل ہوگی ، جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے جبکہ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کل پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستےمارچ پاسٹ کریں گے۔

    یوم پاکستان پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی جبکہ جنگی جہاز فضائی پاسٹ کریں گے۔

    اس موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل سروسز معطل رہیں گی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل ہو گی۔

    خیال رہے یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی خرابی کےباعث پچیس مارچ تک ملتوی کی گئی تھی۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

    ہدایت نامہ کے مطابق شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے جبکہ پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • اسلام آباد: یومِ پاکستان کی پریڈ کے لئے تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کی پریڈ کے لئے تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کی پریڈ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل سروس معطل ہے، شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    شہرِ اقتدار میں یومِ پاکستان پریڈ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جڑواں شہروں کے لئے نیا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، بائیس اور تئیس مارچ کی درمیانی شب سے دن ایک بجے تک فیض آباد ،اسلام آباد ایکسپریس وے اور کھنہ پل ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند ہوگا۔

    ٹی چوک اور چھبیس نمبر چنگی کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے ۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والے مسافر شمس آباد روڈ، آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں، دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کا سخت پہرہ ہے۔