Tag: یومِ یکجہتی کشمیر

  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رہے گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہرعالمی فورم پرکشمیری عوام کے حق میں آوازبلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم کی مذمت کی جارہی ہے۔

    گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند کی جارہی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ن لیگ کا  یومِ یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ

    ن لیگ کا یومِ یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس بار شاہراہ دستور پر ایک بڑی واک منعقد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے . مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں، بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے کہ کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ ملنے تک پاکستان نامکمل ہے۔

    طارق فضل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں پر ہم بین الاقوامی برادری کی آواز کے منتظر ہیں، 15 اگست کو کشمیریوں کے حقوق پامال کیے گئے، ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ن لیگ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس بار شاہراہ دستور پر ایک بڑی واک منعقد کی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ 5 فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے، دفتر خارجہ نے فارن مشنز کو بھی بھارتی مظالم پر سیمینارز کی ہدایات جاری کر دیں، یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

  • بھارت کوتاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

    بھارت کوتاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ بھارت تاریخ سے سبق سیکھے. کشمیر کی آزادی کے لئے حریت رہنماؤں کو بھی متحد ہونا ہوگا۔

    ان خیلاتا کا اظہار انہوں نے لاہور میں یومِ یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقد ہ تصویری نمائش اور یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پرسوال اٹھائے بغیر دانشوروں، ججوں ، سابق فوجیوں اوربیوروکریٹس پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان خواب غفلت سے اُٹھ جائیں، ان کی ترقی کا راستہ پاکستان سے ہو کر جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر دنیا میں مشرقی تیمور کو آزادی مل سکتی ہے تو پھر کشمیری کیوں محروم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کو ان کا حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حریت رہنما بھی باہمی اختلافات بھلا دیں۔

    بعد ازاں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھا رت ہوش کے ناخن لے گر کشمیریوں کو ان کی آزادی اور ان کے حقوق ادا نہ کئے اور پاکستان کی آبی ناکہ بندی ختم نہ کی تو اسی طرح بھوکے مرتے رہو گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی دانشوروں پالیسی میکروں، تجزیہ نگاروں سمیت سب کو کہتا ہوں کہ کشمیر میں بربریت کا مظاہرہ کرکے اور کشمیریوں کے حق کو دبا کر ترقی نہیں کرسکتے۔

  • کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کوہالہ: آزاد کشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آزادکشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےانسانی زنجیر بنائی گئی، جس میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کیلئے لازم وملزوم قرار دیا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد میں نوجوانوں، ماؤں، بہنوں کی قربانیاں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اختلافات سے بالا تر ہو کر پوری قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، کشمیری عوام کو حق دلانے کیلئےعالمی برادری اپنا حق ادا کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

  • پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: پانچ فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    زرائع کے مطابق تعطیل کے باعث تمام تعلیمی ادارے ، سرکاری و نجی دفاتر، اور بینک بند رہیں گے۔

    یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

    پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

     پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی آزاد کشمیر منایا جانا ایک مستقل روایت بن گیا ہے۔